WhatsApp بلاگ

آج،ہم WhatsApp کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کی تجدید، ان چار سالوں میں پہلی بار کر رہے ہیں، یہ ہماری آئندہ مہینوں میں لوگوں کے کاروباروں کے ساتھ ابلاغ کے طریقوں کی شناخت کے منصوبے کا حصہ ہے۔تجدید شدہ دستاویزات اس بات کی بھی عکاسی کریں گے کہ ہم اب Facebook سے جڑے ہیں اور یہ کہ ہم نے حال ہی میں کئی نئے اوصاف کی پیشکش کی ہے، جیسے کہ شروع سے آخر تک رمزکاری،WhatsApp کالنگ، اور پیغاماتی آلات جیسے WhatsApp برائے ویب اور ڈیسکٹاپ۔آپ مکمل دستاویز [یہاں پر] (https://www.whatsapp.com/legal)پڑھ سکتے ہیں۔ ہم ہر کسی کو ہمارے ایپ کی ان تجدیدات کے متعلق قابلِ تعین تازہ ترین اشاعتوں پر خبر دے رہے ہیں، اور آپ کو ان جدید شرایط کے قبول کرنے کے لیے ’ متفق ہوں‘ پر ٹیپ کرنے کو کہا جائیگا۔

لوگ ہمارے ایپ کا استعمال اپنے عزیز دوستوں اوراحباب کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کے لئے روزانہ کرتے ہیں،اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ لیکن جیسا کہ ہم نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا،کہ ہم آپ کو فریقِ ثالث کے بینر اشتہارات اور سپیم کے تجربے کے بغیرخدمات دیتے ہوئے،آپ کے لئے آپ کے خاص کاروباروں کے ساتھ ابلاغ کے طریقوں کی تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔چاہے وہ آپ کے بینک سے کسی مخفی طور پر فریبی کار روائی کی خبر کا ملنا، یا کسی ہوائی تنظیم کی جانب سے اڑان کے دیر سے آنے کی اطلاع حاصل کرنا،ہم میں سے کئی یہ اطلاعات کہیں اور سے حصل کرتے ہیں، جیسے کہ ٹیکسٹ پیغامات یا فون کالس سے۔ ہم ان اوصاف کی تفتیش اگلے کئی مہینوں میں کرنا چاہتے ہیں، مگر اس لئے ہماری شرائط اور پوشیدگی پالیسی کی تجدید کرنی واجب ہے۔

ہم نے شروع سے آخر تک رمزکاری شروع کر دی ہے اس کی وضاحت کرنے کے لئے بھی ہم ان دستاویز کی تجدید کر رہے ہیں۔جب آپ اور وہ لوگ جن سے آپ مخاتب ہیں، WhatsApp کے نئے ورژن کا استعمال کر رہے ہیں،آپ کے پیغامات بنیادی طور پر مرموز ہیں، جس کا مظلب ہے کہ صرف آپ لوگ ہی ان کو پڑھ سکتے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں اگرچہ ہمFacebook سے زیادہ ہم آہنگ رہیں، آپ کے مرموز پیغامات مخفی ہی رہیں گے اور کوئی اور ان کو نہیں پڑھ سکیگا۔ نہ WhatsApp ،نہ Facebook،نہ ہی کوئی اور۔ ہم آپ کے WhatsApp نمبر کی،Facebook کی شمولیت کے ساتھ، کسی کے ساتھ ترسیل یا تقسیم نہیں کریں گے، اور ہم مزید،آپ کے فون نمبر کو نہ بیچیں گے ، نہ تقسیم کریں گے یا مشتہروں کو دیں گے۔

لیکن Facebook سے زیادہ ہم آہنگ ہونے پر،ہم کچھ ایسے عمل کرنے کے قابل ہوں گے جیسے کہ ایسی بنیادی میٹرکس جیسے لوگ ہماری خدمات کا استعمال کتنی بار کرتے ہیں اورWhatsApp پر ہم سپیم سے بہتر طرح سے کیسے لڑ سکتے ہیں،ان پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اور آپ کے فون نمبر کو Facebook کے نظام سے جوڑنے پر، Facebook آپ کو احباب کی بہتر تجویز اور صحیح اشتہارات دے سکتا ہے، اگر آپ کا کھاتا ان کے ساتھ ہے۔ مثال کے طور پر، آپ جس کمپنی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں اسی کا اشتہار آپ دیکھیں، بمقابل اس کے کہ کسی انجان کمپنی کا۔اپنے ڈیٹا کے استعمال کے نظام کی شمولیت کے ساتھ، آپ [یہاں پر] (https://www.whatsapp.com/faq/general/28030012)مزید جان سکتے ہیں۔

ہماراپوشیدگی کے ساتھ ذاتی ابلاغ میں یقین غیر متزلزل ہے، اور ہم نے آپ کو WhatsApp پر تیزتر، آسان ترین، اور قابلِ اعتبار تجربہ عطا کرنے کا قصد لیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کے رد عمل کے منتظر اور WhatsApp کے استعمال کرنے کے لئے مشکور ہیں۔