WhatsApp بلاگ

ہمیشہ سے WhatsApp میں ، ہمارا ارادہ ممکن ہو سکے اتنے لوگوں کو اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کرنا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم ایسا ایک مصنوعہ بنائیں کہ جو سہل ہو، استعمال میں آسان ہو اور آپ جہاں بھی ہوں وہ دستیاب رہے۔ ہم نے پیغام رسانی اور گروپ بات چیت سے آغاز کیا تھا۔ پھر ہم نے صوتی کالنگ کا اضافہ کیا۔ اور ہم نے ایسا اس انداز سے کیا کہ ہزاروں آلات اور پلیٹفارمس کے مجموعات کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے یہ مصنوعہ دنیا بھر میں کارگر ہے۔

آج ہم بڑے اشتیاق کے ساتھ ہماری لوگوں کو رابطے میں رکھنے کی کوششوں میں اگلے قدم کااعلان کر رہے ہیں – WhatsApp ویڈیو کالنگ۔ آنے والے دنوں میں، WhatsApp کے ایک ارب سے بھی زیادہ صارفین Android، iPhone،اور Windows Phone آلات کے مابین ویڈیو کالس کر سکیں گے۔

ہم اس خصوصیت کی پیشکش کر رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کبھی کبھی صوت اور متن کافی نہیں ہوتے۔ اپنے پوتے نواسوں کو پہلے قدم بھرتے دیکھنے یا پردیس میں تعلیم حاصل کرتی اپنی بیٹی کے چہرے کو دیکھنے کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا۔اور ہم ہر کسی کو یہ خصوصیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، صرف ان کو ہی نہیں جو بہت قیمتی فونوں کو خرید سکیں یا جو ان ممالک میں رہتے ہوں جہاں سیلولر کا بہترین مربوط نظام مل سکے۔

پچھلے کچھ سالوں میں ہمارے صارفین کی جانب سے ہمیں ویڈیو کالنگ کی کئی گزارشیں کی گئیں، اور ہم بڑے اشتیاق کے ساتھ آخر کار یہ خصوصیت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ WhatsApp کا استعمال کرنے کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ روزانہ ان خدمات کو بہتر بنانے کے لیے محنت کریں گے۔