WhatsApp بلاگ

روزانہ اربوں لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں، اور وقت کے چلتے، زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایپ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ بھی گفتگو کرتے ہیں۔ در حقیقت، روزانہ نئے نئے ایسے ربت بنتے جاتے ہیں، پھر وہ چاہے کسی کا مقامی بیکری پر آرڈر دینا ہو یا کسی کپڑوں کی دکان سے نئے کپڑوں کی ڈزائنس دیکھنا۔ لیکن یہ ابھی جس طرح WhatsApp پر چل رہا ہے وہ کافی ابتدائی دور میں ہے۔ ہم نے ایسے کاروبروں کے بارے میں سنا ہے جو WhatsApp کے ذریعے ایک ہشیار فون سے ہزاروں گاہکوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے بھی جنہیں گمان بھی نہیں کہ اگر WhatsApp پر کاروبار کرنا قانونی بھی ہے یا نہیں۔ آنے والے کئی مہینوں میں، ہم ایسی نئی خصائص کی تخلیق کرنے والے ہیں، کہ جن کا مقصد ایسی کچھ مشکلات کو حل کرنا، اور لوگوں کے لیے اپنے پسندیدہ کاروباروں سے ابلاغ کو WhatsApp پر آسان بنانا ہے۔ ہمارا ایک سادہ سا ارادہ ہے – لوگوں کو آپس میں مربوط رہنے میں مدد کرتے ہوئے جو کچھ ہمنے سیکھا ہے اس کا استعمال اب لوگوں کو اپنے پسندیدہ کاروباروں سے مربوط کرنے میں کرنا۔

ہمیں معلوم ہے کہ کاروباروں کی کچھ اپنی ضرورتیں ہوتی ہیں۔ مثلاً، انہیں ایک باضابطہ وجود درکار ہوتا ہے – ایک تصدیق یافتہ پروفائل تاکہ لوگوں کو کاروبار اور سادہ لوگوں کے بیچ کا فرق معلوم ہو سکے – اور پیغامات کا جواب دینے میں اس طرح آسانی ہو سکے۔ ہم ایک مفت WhatsApp کاروباری ایپ کے ذریعے چھوٹی کمپنیوں کے لیے نئے ذرائع کی تخلیق اور جانچ کر رہے ہیں، اور بڑے پیمانے پر چلنے والی بڑی کمپنیوں کے لیے، جن کے گاہک دنیا بھر میں ہوتے ہیں، جیسے ایئر لائینس،ای-کامرس کی سائٹس،اور بینکس، ایک صنعتی حل پیش کر رہے ہیں۔ یہ کاروبار ہمارے بتائے حل کے ذریعے، اپنے گاہکوں کو ضروری اطلاعات پیش کر سکینگے، جیسے فلائٹ کے اوقات، ڈلیوری کی تصدیق اور دیگر تجدیدات۔

کوئی پاس کی گلی والے کاروبار سے بات کر رہا ہو یا دنیا کے کسی کونے میں موجود کاروبار سے، لوگوں کی توقع تو یہی ہوتی ہے کہ WhatsApp تیز، بھروسے مند اور باتحفظ ہو۔ ہمارے آزمائشی دور میں ہم ہر ایک رائے پر غور کرینگے اور ان ذرائع کو بڑے پیمانے پر پیش کرنے کی لوگوں کو اطلاع دیتے رہینگے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم ایسا ٹھیک سے کریں اور ہم کاروباروں اور ہمارے صارفین کے لیے جو تجربے پیش کرنے والے ہیں ان کا بھی ہمیں خیال ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم اس متواتر پوچھے گئے سوال کو پڑھیں۔