WhatsApp بلاگ

دنیا بھر میں لوگ اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں – بھارت میں کپڑوں کی آن لائن کمپنیوں سے لے کر برازیل میں موٹر کار کے پرزوں کی دکانوں تک۔ لیکن WhatsApp کو لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، اور ہم ان کے لیے کاروبار کے تجربے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، مثلاً، خریداروں کو آسانی سے جواب دینا، نجی اور خریداروں کے پیغامات میں اختلاف رکھنا، اور باضابطہ طور پر موجودگی رکھنا کاروباروں کے لیے آسان بنا کر۔

اس لیے آج ہم WhatsApp Business — چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک مفت ڈائونلوڈ کیا جانے والا Android ایپ پیش کر رہے ہیں۔ ہمارا نیا ایپ کمپنیوں کے لیے اپنے خریداروں سے رابطہ قائم کرنا، اور ہمارے ۱.۳ ارب صارفین کے لیے اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ باتیں کرنا آسان کر دیگا۔ وہ اس طرح:

  • کاروباری پروفائل: کاروبار کی تفصیل،ای میل یا دکان کا پتہ، اور ویب سائٹ جیسی کام کی معلومات کے ذریعے خریداروں سے کاروبار کا تعرف کرانے کے لیے۔
  • پیغام رسانی کے طریقے: پیغام رسانی کے تیز طریقوں کے ذریعے وقت بچانے کے لیے — فوری جوابات جو بار بار پوچھے جانے والے سوالات کے لیے فوری جواب پیش کرتے ہیں، تسلیمی پیغامات جو خریداروں سے آپ کے کاروبار کا تعرف کراتے ہیں، اور غیر موجودگی پیغامات، انہیں بتانے کے لیے، کہ ابھی آپ مصروف ہیں۔
  • پیغام رسانی کی شماریاتی معلومات: کتنے پیغامات کامیابی کے ساتھ بھیجے گئے، پہنچائے گئے، اور کتنے پڑھے گئے، جیسی اہم گنتی کا جائزہ لینے کے لیے۔
  • WhatsApp برائے ویب: اپنے ڈیسک ٹاپ پر WhatsApp Business کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے۔
  • کھاتے کی قسم: آپ کے ایک کاروباری کھاتے کے طور پر درج کئے جانے کی وجہ سے لوگوں کو پتہ چلیگا کہ وہ کسی کاروبار سے باتیں کر رہے ہیں۔ وقت کے چلتے، کچھ کاروباروں کے فون نمبروں کے ان کے کھاتوں کے فون نمبروں سے میل کھانے پر، ان کھاتوں کی تثبیت ہو جائیگی۔

لوگ حسبِ معمول WhatsApp کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں — کوئی نئی چیز کو ڈائون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور کاروباروں کے نمبروں کی شمولیت کے ساتھ، کسی بھی نمبر کو مسدود کرنے اور اسپیم کی فریاد کرنے کے اختیار کے ساتھ لوگوں کااپنے موصولہ پیغامات پر پورا قابو بھی رہیگا۔

بھارت اور برازیل میں ۸۰ فی صد کاروبوروں کا کہنا ہے کہ WhatsApp ان کو اپنے خریداروں کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے کاروبار کو پھیلانے، دونوں باتوں میں آج مدد کرتا ہے (بذریعہ: Morning Consult study)۔ اور ہر صورت میں WhatsApp Business ایک تیز اور آسان طریقے سے ان سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی کر دیگا۔

آج WhatsApp Business کی پیشکش کی جا رہی ہے، اور انڈونیشیا، اطالیہ، میکسیکو، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں Google Play پر یہ مفت میں دستیاب ہے،اور آئندہ ہفتوں میں دنیا بھر میں جاری کیا جائیگا۔ یہ تو بس شروعات ہے!