WhatsApp بلاگ

اس ہفتے WhatsApp نے سات سال مکمل کئے۔ یہ سفر ہمارے لیے کمال کا رہا اور آنے والے مہینوں میں ہم تحفظ کی خصوصیات پر اور آپ کو عزیز ہوں ان لوگوں سے رابطے میں رہنے کے مختلف ذرائع تلاش کرنے ہر زیادہ اہمیت دیںگے۔

مگر سال گرہ کی تاریخیں پیچھے مڑ کر دیکھنے کا بھی موقع ہوتی ہیں۔ ہم نے جب WhatsApp کو ۲۰۰۹ میں شروع کیا تھا، تب لوگوں کا موبائل آلات کا استعمال بہت مختلف تھا۔ Apple App Store کی عمر بس کچھ مہینوں کی ہی تھی۔ اس وقت فروخت والے صرف ۷۰ فی صد اسمارٹ فونس میں BlackBerry اور Nokia کی جانب سے عملیاتی نظامات دئے جاتے تھے۔ Apple ،Google اور Microsoft کی جانب سے پیش کئے جانے والے عملیاتی نظامات - جو آج ۹۹.۵ فی صد فروخت کے ذمہ دار ہیں - وہ اُس وقت ۲۵ فی صد سے بھی کم موبائل آلات کی فروخت پر تھے۔

ہم اگر آنے والے سات سالوں پر نظر دوڑائیں تو، ہم ہماری کوششوں کو زیادہ لوگوں کے استعمال کرنے والے موبائل پلیٹفارمس پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے، ۲۰۱۶ کے اخیر تک، ہم مندرجہ ذیل موبائل پلیٹفارمس سے WhatsApp پیغام رسانی کی معاونت کو قطع کر دیںگے:

  • BlackBerry OS اور BlackBerry 10
  • Nokia S40
  • Nokia Symbian S60
  • Android 2.1 اور Android 2.2
  • Windows Phone 7
  • iPhone 3GS/iOS 6

یہ آلات جب کہ ہماری کہانی کا اہم حصہ رہے ہیں، لیکن یہ مستقبل میں ہمارے ایپ کی خصوصیات کی فراخی کے لیے ہمیں درکار صلاحیتیں عطا نہیں کرتے۔

یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ رہا ہے، لیکن لوگوں کو WhatsApp کے ذریعے دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطے میں رہنے کے بہتر طریقے پیش کرنے کے لیے صحیح ہے۔ اگر آپ ان متاثر آلات میں سے کسی کا استعمال کر رہے ہیں تو، ہماری صلاح ہے کہ آپ WhatsApp کا استعمال جاری رکھنے کے لیے ۲۰۱۶ کے اخیر سے پہلے، جدید تر Android، iPhone، یا Windows Phone کا استعمال شروع کر دیں۔

تازہ خبر: آپ ذیل میں درج پلیٹفارمس پر WhatsApp کا استعمال نہیں کا پائیں گے:

  • ۳۰ جون۔ ۲۰۱۷ کے بعد Nokia Symbian S60
  • ۳۱ دسمبر، ۲۰۱۷ کے بعد BlackBerry OS اور BlackBerry 10
  • ۳۱ دسمبر، ۲۰۱۷ کے بعد Windows Phone 8.0 اور اس سے قدیم
  • ۳۱ دسمبر، ۲۰۱۸ کے بعد Nokia S40
  • ۱ فروری، ۲۰۲۰ کے بعد Android versions 2.3.7 اور اس سے قدیم

توجہ: ہمارے ان پلیٹفارمس پر سرگرمی کے ساتھ کار تخلیق نہ کرنے کی وجہہ سے خصائص کبھی بھی بند ہو سکتی ہیں۔