WhatsApp بلاگ

آج ہم ایک ڈیسکٹاپ ایپ کی پیشکش کر رہے ہیں، تا کہ آپ کے پاس کہیں بھی اور کبھی بھی رابطے میں رہنے کے لیے ایک نیا ذریعہ ہو - خواہ فون پر ہوں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنے کمپیوٹر پر۔ جیسے WhatsApp برائے ویب ہے، ویسے ہی ہمارا ڈیسکٹاپ ایپ بھی آپ کے فون والے ایپ کی ہی توسیع ہے: یہ ایپ آپ کے موبائل آلے کی باتوں اور پیغامات کی ہی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نیا ڈیسکٹاپ ایپ +Windows 8 اور +Mac OS 10.9 کے لیے دستیاب ہے، اور آپ کے موبائل آلے والے ایپ سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس ایپ کے آپ کے ڈیسکٹاپ پر مقامی طور پر چلنے کی وجہ سے آپ کو ڈیسکٹاپ کی مقامی اطلاعات، بہتر کی بورڈ، اور بھی بہت کچھ کی معاونت ملیگی۔

اس ایپ کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے، اپنے ڈیسکٹاپ کے برائوزر پر سے https://www.whatsapp.com/download پر جائیں۔ پھر، ایپ کھولیں اور اپنے فون کے WhatsApp ایپ کے ذریعے (ذیرِ ترتیبات WhatsApp برائے ویب دیکھیں) QR کوڈ کو اسکین کریں۔

بالکل WhatsApp برائے ویب کی طرح ہی، یہ نیا ایپ آپ کے لیے آپ کے فون کو اپنی جیب میں رکھتے ہوئے، دوستوں اور رشتے داروں سے رابطے میں رہنا آسان کرتا ہے۔