دنیا بھر میں لوگ اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں – بھارت میں کپڑوں کی آن لائن کمپنیوں سے لے کر برازیل میں موٹر کار کے پرزوں کی دکانوں تک۔ لیکن WhatsApp کو لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، اور ہم ان کے لیے کاروبار کے تجربے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، مثلاً، خریداروں کو آسانی سے جواب دینا، نجی اور خریداروں کے پیغامات میں اختلاف رکھنا، اور باضابطہ طور پر موجودگی رکھنا کاروباروں کے لیے آسان بنا کر۔
اس لیے آج ہم WhatsApp Business — چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک مفت ڈائونلوڈ کیا جانے والا Android ایپ پیش کر رہے ہیں۔ ہمارا نیا ایپ کمپنیوں کے لیے اپنے خریداروں سے رابطہ قائم کرنا، اور ہمارے ۱.۳ ارب صارفین کے لیے اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ باتیں کرنا آسان کر دیگا۔ وہ اس طرح:
لوگ حسبِ معمول WhatsApp کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں — کوئی نئی چیز کو ڈائون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور کاروباروں کے نمبروں کی شمولیت کے ساتھ، کسی بھی نمبر کو مسدود کرنے اور اسپیم کی فریاد کرنے کے اختیار کے ساتھ لوگوں کااپنے موصولہ پیغامات پر پورا قابو بھی رہیگا۔
بھارت اور برازیل میں ۸۰ فی صد کاروبوروں کا کہنا ہے کہ WhatsApp ان کو اپنے خریداروں کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے کاروبار کو پھیلانے، دونوں باتوں میں آج مدد کرتا ہے (بذریعہ: Morning Consult study)۔ اور ہر صورت میں WhatsApp Business ایک تیز اور آسان طریقے سے ان سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی کر دیگا۔
آج WhatsApp Business کی پیشکش کی جا رہی ہے، اور انڈونیشیا، اطالیہ، میکسیکو، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں Google Play پر یہ مفت میں دستیاب ہے،اور آئندہ ہفتوں میں دنیا بھر میں جاری کیا جائیگا۔ یہ تو بس شروعات ہے!