WhatsApp بلاگ

ہم نے WhatsApp کو نجی پیغام رسانی کے ایپ کے طور پر بنایا ہے – جو دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا آسان، محفوظ اور معتبر ذریعہ ہے۔ اور ہر نئی خصوصیات شامل کرتے وقت، ہم نے اس اپنے پن کے احساس کو برقرار رکھنے کی احتیاط کے ساتھ پوری کوشش کی ہے، جسے لوگ پسند کرتے ہیں۔

چند سال پہلے ہم نے WhatsApp میں ایک خصوصیت شامل کی تھی جس سے آپ کسی پیغام کو موصول کرنے کے بعد، بیک وقت ایک سے زائد باتوں میں آگے بھیج سکتے ہیں۔

آج، ہم ایسے موصولہ پیغامات کو آگے بھیجنے کی خصوصیت کو محدود کر کے دیکھ رہے ہیں، جو WhatsApp استعمال کرنے والے ہر فرد پر لاگو ہوگی۔ بھارت میں – جہاں لوگ دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز موصول کرنے کے بعد آگے بھیجتے ہیں – ہم بیک وقت صرف ۵ باتوں میں ایسے موصولہ پیغامات کو آگے بھیج پانے کی کمتر حد کی آزمائش بھی کریں گے اور ہم میڈیا پیغامات کے آگے نظر آنے والے فوری طور پر موسولہ پیغام کو آگے بھیجنے کے بٹن کو بھی ہٹا دیں گے۔

ہمارا ماننا ہے کہ یہ تبدیلیاں – جن کا ہم مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے – یہ WhatsApp کو ویسا ہی بنائے رکھنے میں مدد کریں گی جیسا کہ اسے بنایا گیا تھا: یعنی ایک نجی پیغام رسانی کا ایپ۔

ہم آپ کی حفاظت اور رازداری کے لیے پُر عزم ہیں اور اسی وجہ سے WhatsApp کا مواد شروع سے آخر تک مرموز ہوتا ہے اور ہم اپنے ایپ کو اس طرح کی خصوصیات کے ذریعے بہتر بناتے رہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہمارا تجاویز برائے WhatsApp تحفظ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔