گزشتہ سال جنوری میں ہم نے WhatsApp Business ایپ لانچ کی اور اب پچاس لاکھ سے زائد کاروبار اپنے کسٹمرز کو سپورٹ کرنے، اپنے کاروبار کو بڑھانے اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹیز کی خدمت کرنے کیلئے اسے استعمال کر رہے ہیں۔ ہم بے حد پُرجوش ہیں کہ ہم نے لاکھوں کاروباروں کی ترقی کرنے میں مدد کی ہے۔ مثلاً، بھارت کے اندر بنگلور کے ایک چشمے بنانے والے برانڈ Glassic نے ہمیں بتایا کہ اس کی نئی سیلز کا 30 فیصد حصہ WhatsApp Business کے ذریعے جنریٹ ہوتا ہے۔
WhatsApp Business کے پہلے سال کا جشن منانے کیلئے، ہم اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری کچھ مقبول ترین خصوصیات اب WhatsApp ویب اور ڈیسک ٹاپ پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ان خصوصیات میں شامل ہیں:
کمپیوٹر پر ان خصوصیات کو استعمال کرنا کاروباروں کو وقت بچانے اور اپنے کسٹمرز سے فوراً واپس رابطہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم WhatsApp Business کو ترقی دینا جاری رکھنے اور ایسی نئی خصوصیات متعارف کروانے پر بے حد پُرجوش ہیں جو کسٹمرز کیلئے اپنے لیے اہم کاروبار تلاش کرنا اور ان کے ساتھ رابطہ کرنا آسان بناتی ہیں۔