22 مئی 2023
جب آپ سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے، یا بس ارادہ بدل جاتا ہے تو اب آپ اپنے بھیجے ہوئے میسجز میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
ہجے میں ہونے والی معمولی غلطی کو درست کرنے سے لے کر میسج میں اضافی سیاق و سباق شامل کرنے تک ہم آپ کو چیٹس سے مزید کنٹرول فراہم کرنے کیلئے پُرجوش ہیں۔ آپ کو بس بھیجے گئے میسجز کو دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا اور اس کے بعد تقریباً پندرہ منٹوں تک آپ "ترمیم کریں" کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
جن میسجز میں ترمیم کی جاتی ہیں ان میسجز کے ساتھ 'ترمیم شدہ' ظاہر ہوگا لہذا آپ جنہیں میسج بھیج رہے ہیں وہ اس تصحیح سے واقف ہوں گے لیکن انہیں پرانا میسج نظر نہیں آئے گا۔ آپ کے تمام ذاتی میسجز، میڈیا اور کالز کی طرح آپ کے میسجز اور ان میں کی گئی ترمیم بھی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے محفوظ ہوتی ہیں۔
یہ خصوصیت عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہو گی۔
آپ کے میسجز کو پرائیویٹ اور محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے نئے طریقے تلاش کرنا ہمارا شوق ہے۔ آج ہم آپ کی خدمت میں "چیٹ لاک" نامی نئی خصوصیت پیش کرنے کیلئے بہت پُرجوش ہیں، اس خصوصیت سے آپ اپنی سب سے زیادہ نجی گفتگوؤں کو مزید سیکیورٹی فراہم کر سکیں گے۔
کسی چیٹ کو لاک کرنے پر اس کا میسج تھریڈ ان باکس سے باہر نکال کر اس کے ذاتی فولڈر میں ڈال دیا جائے گا جو کہ صرف آپ کی ڈیوائس کے پاس ورڈ یا بایومیٹرک جیسے فنگر پرنٹ سے ہی کھولا جا سکتا ہے۔ اس سے اُس چیٹ میں موجود مواد کو نوٹیفیکیشنز میں بھی خودکار طور پر چھپا دیا جاتا ہے۔
ہمارا خیال ہے کہ یہ خصوصیت ان لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی جنہیں وقتاً فوقتاً اپنے فونز کو فیملی ممبرز کے ساتھ شیئر کرنا ہوتا ہے یا ایسی صورت میں جہاں آپ کا فون کسی اور کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور عین اسی وقت چیٹ میں خاص میسجز آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ آپ چیٹ کو لاک کرنے کیلئے کسی فرد یا گروپ کے نام پر ٹیپ کر کے لاک آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ ان چیٹس کو افشا کرنے کیلئے اپنے ان باکس کو ہلکے سے نیچے کھینچیں اور اپنا پاس ورڈ یا بایومیٹرک درج کریں۔
آئندہ کچھ مہینوں میں ہم چیٹ لاک میں مزید آپشنز شامل کرنے والے ہیں جس میں جڑے ہوئے آلات میں لاک کرنے کی خصوصیت اور آپ کی چیٹس کیلئے حسب ضرورت پاس ورڈ بنانا شامل ہیں تاکہ آپ کوئی منفرد پاس ورڈ استعمال کر سکیں جو آپ کے فون کے پاس ورڈ سے الگ ہو۔
اپنے دوستوں کو "چیٹ لاک" کے بارے میں بتائیں جس کا ابھی آغاز ہو رہا ہے۔
ایپ کی تجدید کے ساتھ ساتھ آج ہم WhatsApp پر آئندہ کے کچھ نئے فیچرز کے بارے میں بتا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے ان سے چیٹس مزید پروڈکٹیو اور مزے دار ہو جائے گی۔
پولز کے متعلق نئی اپ ڈیٹس
ہم پولز میں تین نئی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں جن سے گروپس کو معلومات جمع کرنے اور ساتھ مل کر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
کیپشنز کے ساتھ فارورڈ کرنا
WhatsApp پر تصاویر شیئر کرنا اپنے دوستوں اور فیملی کو اپنی زندگی کے حالات سے باخبر رکھنے کا ایک آسان طریقہ ہے، میڈیا فارورڈ کرنے کی صلاحیت کا مطلب ہے کہ آپ فوری طور پر کسی ایک گروپ سے دوسرے گروپ کو تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات کسی کے جواب دینے سے پہلے آپ کے پاس سیاق و سباق شامل کرنے کا وقت نہیں ہوتا ہے۔
اب جب آپ کیپشن والی میڈیا فارورڈ کرتے ہیں تو آپ کے پاس اسے رکھنے، ڈیلیٹ کرنے یا دوبارہ نئے سرے سے لکھنے کا آپشن ہوتا ہے تاکہ چیٹس میں تصاویر شیئر کرنے پر آپ مزید معلومات فراہم کر سکیں۔ آپ تصاویر اور ویڈیوز فارورڈ کرتے وقت کیپشن بھی شامل کر سکتے ہیں۔
کیپشن والی دستاویزات شیئر کرنا
جس طرح تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں اسی طرح دستاویز کیلئے بھی چھوٹی سی وضاحت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خواہ کوئی اخبار کا مضمون بھیجنا ہو یا کام کی دستاویز، اب آپ کے پاس شیئر کرنے سے پہلے کیپشن شامل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
یہ اپ ڈیٹس عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہیں اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہوں گی۔
گزشتہ سال ہم نے عالمی پیمانے پر صارفین کیلئے اسی درجے کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے تمام آلات پر آسانی کے ساتھ میسج کرنے * کی سہولت کا آغاز کیا تھا۔
آج ہم اپنی متعدد آلات کی پیش کش کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد فونز پر ایک ہی WhatsApp اکاؤنٹ کا استعمال کرنے کی سہولت کا آغاز کر رہے ہیں۔
صارفین نے اس فیچر کی بھاری مانگ کی ہے، اب آپ اپنے فون کو چار اضافی آلات سے لنک کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ WhatsApp کو ویب براؤزرز، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپس سے لنک کرتے ہیں۔ ہر ایک لنک شدہ فون WhatsApp سے انفرادی طور پر لنک ہوتا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ آپ کے ذاتی میسجز، میڈیا اور کالز اینڈ ٹو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ رہیں، اور اگر آپ کا بنیادی آلہ طویل وقفے تک غیر فعال رہتا ہے تو ہم آپ کو جڑے ہوئے تمام آلات سے خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیتے ہیں۔
اپنے ملحق آلات کو فونز سے لنک کرنے سے میسج کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اب آپ سائن آؤٹ کیے بغیر فونز کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں اور وہیں سے چیٹ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ نے چھوڑی تھی۔ یا اگر آپ کسی چھوٹے بزنس کے مالک ہیں تو دیگر ملازمین اب براہ راست اپنے فونز سے اسی WhatsApp Business اکاؤنٹ سے کسٹمرز کو جواب دے سکتے ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہو گی۔
اس کے علاوہ آئندہ ہفتوں میں ہونے والی اجراء کے ساتھ ہم ملحق آلات کو جوڑنے کا ایک متبادل اور مزید قابل رسائی طریقہ بھی آپ کی خدمت میں پیش کرنے والے ہیں۔ اب آپ یک وقتی کوڈ حاصل کرنے کیلئے WhatsApp ویب پر اپنا فون نمبر درج کر سکتے ہیں اور QR کوڈ کو سکین کیے بغیر اس کوڈ کا استعمال کر کے اپنے فون سے آلات کو جوڑ سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں مزید ملحق آلات پر اس فیچر کی شروعات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔
* اردو میں
">عارضی میسجز کی بدولت گفتگوؤں کو بالکل رو برو بات چیت کی طرح ہمیشہ کیلئے برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگرچہ پرائیویسی کی یہ اضافی سطح میسجز کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچاتی ہے، لیکن بعض اوقات کچھ وائس نوٹ یا اہم معلومات ہوتی ہیں جنہیں آپ رکھنا چاہتے ہیں۔
آج ہم، ارسال کنندہ کیلئے ایک خصوصی سوپر پاور کے ساتھ، "چیٹ میں محفوظ رکھیں" کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ آپ ضرورت پڑنے پر بعد میں مطلوبہ متن واپس حاصل کر سکیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہے کہ اگر آپ میسج بھیجتے ہیں تو یہ آپ کی مرضی ہوگی کہ چیٹ میں موجود دیگر افراد اسے بعد کے لیے محفوظ رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔
ایسا کرنے کیلئے ارسال کنندہ کو اس وقت اطلاع دی جائے گی جب کوئی فرد میسج محفوظ رکھے گا اور ارسال کنندہ کے پاس فیصلہ کالعدم کرنے کا اختیار ہوگا۔ اگر آپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کا میسج دوسرے محفوظ نہ رکھیں تو آپ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی اور اسے نہیں رکھ سکتا اور ٹائمر کی میعاد ختم ہونے پر میسج حذف کر دیا جائے گا۔ اس طرح آپ کا حتمی فیصلہ یہ ہوگا کہ آپ کے بھیجے گئے میسجز کیسے محفوظ ہیں۔
آپ کے WhatsApp پر محفوظ کردہ میسجز کو بُک مارک آئیکن کے ساتھ نوٹ کیا جائے گا اور آپ ان میسجز کو چیٹ میں ترتیب شدہ "محفوظ شدہ میسجز" فولڈر میں دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ لوگ اس نئی اپ ڈیٹ اور اپنی ضرورت کے مطابق میسجز کو برقرار رکھنے کی سہولت سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ اگلے کچھ ہفتوں میں عالمی سطح پر شروع ہوگا۔
ہم یہاں عام طور پر ان نئے فیچرز یا پراڈکٹس کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہیں جو ہم بنا رہے ہیں۔ آج ہم برطانیہ کی ترقی میں ہونے والی پریشانی کے بارے میں لکھ رہے ہیں جس کے بارے میں جاننا سب کیلئے ضروری ہے۔
برطانیہ کی حکومت فی الحال نئی قانون سازی کو زیر غور لا رہی ہے جس سے پرائیویٹ میسجنگ سروسز پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کو ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا آسان ہو رہا ہے۔ اس قانون سے کسی غیر منتخب عہدے دار کو دنیا بھر کے اربوں لوگوں کی پرائیویسی کو کمزور کرنے کا اختیار حاصل ہو سکتا ہے۔
ہمیں نہیں لگتا کہ کسی کمپنی، حکومت یا شخص کو آپ کے ذاتی میسجز پڑھنے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے اور ہم انکرپشن ٹیکنالوجی کا دفاع جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی صنعت میں دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں جو اس قانون کے گمراہ کن حصوں کی مخالفت کر رہی ہے جس کی وجہ سے برطانیہ اور دنیا بھر کے لوگوں کو تحفظ میں کمی محسوس ہوگی۔
—
انٹرنیٹ پر تحفظ اور پرائیویسی کی فکر کرنے والے سبھی لوگوں کیلئے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کمیونیکیشن سروسز کی حیثیت سے، ہم برطانوی حکومت سے ان خطرات سے نمٹنے کی درخواست کرتے ہیں جو آن لائن تحفظ بل کی وجہ سے ہر کسی کی پرائیویسی اور تحفظ کو لاحق ہوں گے۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے کہ بل اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے تحفظ اور پرائیویسی کے حوالے سے انسانی حق کا احترام کرنے کے حکومت کے بیان کردہ ارادے کے مطابق ہے۔
دنیا بھر میں کاروباری ادارے، افراد اور حکومتیں آن لائن دھوکہ دہی، جعل سازی اور ڈیٹا کی چوری کے مسلسل خطرات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ مضر صارفین اور دشمن ریاستیں اکثر ہمارے اہم انفراسٹرکچر کی سیکیورٹی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ان خطرات کے خلاف ممکنہ طور پر دفاع کے سب سے اہم طریقوں میں سے ایک ہے، اور جیسا کہ اہم ادارے بنیادی کارروائیاں انجام دینے کیلئے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز پر اور زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں، تو اس کی اہمیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
جیسا کہ حال ہی میں بیان کیا گیا ہے، اس بل سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو نقصان ہو سکتا ہے، جس سے دوستوں، فیملی ممبرز، ملازمین، ایگزیکٹیوز، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور حتیٰ کہ خود سیاست دانوں کے ذاتی میسجز کی معمول، عمومی اور اندھا دھند نگرانی کرنا بھی آسانی ہو سکتا ہے، بنیادی طور پر جس کی وجہ سے محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے کی سبھی کی صلاحیت میں کمی واقع ہوگی۔
یہ بل انکرپشن کے لیے کوئی واضح تحفظ فراہم نہیں کرتا، اور اگر تحریری کے مطابق لاگو کیا جاتا ہے تو OFCOM کو بااختیار بنا سکتا ہے کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ مواصلت سروسز پر پرائیویٹ میسجنگ کی فعال طور پر اسکیننگ کرانے کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کرے ۔ جس کا نتیجہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے مقصد کو ختم کرنا اور تمام صارفین کی پرائیویسی سے سمجھوتہ کرنا ہوگا۔
مختصراً، یہ بل برطانیہ کے ہر شہری اور دنیا بھر کے ان تمام لوگوں کی پرائیویسی، تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے ایک نادر خطرہ ہے جن کے ساتھ وہ بات چیت کرتے ہیں، جبکہ مخالف حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو قوانین کی ہو بہو نقل والا مسودہ تیار کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ اینکرپشن اور پرائیویسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو نقصان پہنچائے بغیر سبھی کے میسجز کی نگرانی کرنا ممکن ہے۔ حقیقت میں یہ ممکن نہیں ہے۔
برطانیہ کے بل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے والے ہم اکیلے نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے خفیہ تقاضے نافذ کرنے کی کوششوں سے "نظریاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن سے ممکنہ طور پر خطرناک نتائج والے بہت سے سنگین مسائل پیش آ رہے ہیں"۔
یہاں تک کہ خود برطانیہ کی حکومت نے بھی بل سے لاحق ہونے والے پرائیویسی کے خطرات کو تسلیم کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ اس کا "مقصد" بل کی اس طرح ترجمانی کرنا نہیں ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ پروڈکٹ اور سروسز کے عالمی فراہم کنندگان منفرد حکومتوں کے مطابق اپنی پروڈکٹس اور سروسز کی سیکیورٹی کو کمزور نہیں کر سکتے۔ کوئی "برطانوی انٹرنیٹ" یا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا کوئی ورژن نہیں ہو سکتا جو برطانیہ کیلئے مخصوص ہو۔
برطانیہ کی حکومت کو فوری طور پر اس بل کے متعلق دوبارہ سوچنا چاہیے تاکہ کمپنیوں کو ترغیب دی جا سکے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو کم نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ پرائیویسی اور سیکورٹی فراہم کریں۔ انکرپشن کو کمزور کرنا، پرائیویسی کو نقصان پہنچانا اور لوگوں کی پرائیویٹ گفتگو کی بڑے پیمانے پر نگرانی کرانا کامیابی کا راستہ نہیں ہے۔
ہماری گفتگو محفوظ رکھنے کیلئے فکرمند افراد کی طرف سے دستخط کردہ:
Matthew Hodgson, CEO, Element
Alex Linton, Director, OPTF/Session
Meredith Whittaker, President, Signal
Martin Blatter, CEO, Threema
Ofir Eyal, CEO, Viber
Will Cathcart, Head of WhatsApp at Meta
Alan Duric, CTO, Wire
WhatsApp میں ہمارا ماننا ہے کہ آپ کے میسجز اتنے نجی اور محفوظ ہونے چاہئیں جتنی آپ کی روبرو گفتگو ہوتی ہیں۔ آپ کے ذاتی میسجز کا ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے تحفظ کرنا اس سیکیورٹی کی بنیاد ہے اور ہم آپ کو اضافی پرائیویسی، اور اپنے میسجز پر مزید کنٹرول فراہم کرنے کیلئے مسلسل نئی خصوصیات بنانا جاری رکھیں گے۔
ایسے کئی کام پس منظر میں ہوتے ہیں پر آپ کو کچھ کرنا نہیں ہوتا ہے۔ آج ہمیں آپ کو سیکیورٹی کی کچھ اضافی خصوصیات کے بارے میں بتانے میں خوشی ہو رہی ہے جو ہم آئندہ مہینوں میں شامل کرنے والے ہیں۔
اکاؤنٹ کا تحفظ: اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا چاہتے ہیں – تو ہم دوبارہ چیک کریں گے کہ یہ واقعی آپ کر رہے ہیں۔ ابھی سے ہم آپ کی پرانی ڈیوائس پر اس بات کی توثیق کرنے کی گزارش کر سکتے ہیں کہ آپ اضافی سیکورٹی چیک کے طور پر اس مرحلے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ اس خصوصیت کی مدد سے آپ کے اکاؤنٹ کو کسی دوسری ڈیوائس پر منتقل کرنے کی غیر مجاز کوشش کیے جانے پر الرٹ کیا جائے گا۔
ڈیوائس کی توثیق: آج موبائل ڈیوائس میل ویئر لوگوں کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے کیوں کہ وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے فون کا غلط فائدہ اٹھا سکتا ہے اور WhatsApp کا استعمال کر کے غیر ضروری میسجز بھی بھیج سکتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ہم نے آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے - اور اگر آپ کی ڈیوائس پر نقب لگائی گئی ہو تو اس کی حفاظت میں مدد کیلئے چیکس شامل کیے ہیں - جس میں آپ کی طرف سے کوئی کارروائی درکار نہیں ہے۔ اس سے آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے WhatsApp کا مسلسل استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلی معلومات یہاںسے حاصل کریں۔*
خودکار سیکورٹی کوڈز: سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے زیادہ فکر مند صارفین ہمیشہ سے سیکورٹی کوڈ توثیقی خصوصیت سے استفادہ کرتے آئے ہیں، جس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ صحیح فرد سے چیٹ کر رہے ہیں۔ آپ رابطے کی معلومات کے تحت انکرپشن ٹیب میں جا کر دستی طور پر اسے چیک کر سکتے ہیں۔ اس پراسس کو آسان اور سبھی کیلئے مزید قابل رسائی بنانے کی خاطر ہم "بنیادی شفافیت" نامی پراسس پر مبنی سیکیورٹی کی خصوصیت کا آغاز کر رہے ہیں جس سے آپ کو خودکار طور پر یہ تصدیق کرنے کی سہولت ملتی ہے کہ آپ کا کنکشن محفوظ ہے۔ آپ کیلئے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب آپ انکرپشن ٹیب پر کلک کریں گے تو فوری طور پر اس بات کی توثیق کر سکیں گے کہ آپ کی ذاتی گفتگو محفوظ ہے۔ ٹیکنالوجی کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگ یہاں کلک کریں۔*
آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ کیلئے یہ تین اضافی طریقے ہیں۔ حالانکہ سبھی کیلئے سیکیورٹی کو آسان بنانے کیلئے ہم بہت سی چیزیں کر سکتے ہیں پر دو خصوصیات ایسی ہیں جنہیں صرف آپ آن کر سکتے ہیں: دو قدمی توثیق اور اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ بیک اپ کا استعمال۔ اگر آپ پہلے سے ان دونوں کا استعمال کر رہے ہیں تو براہ کرم اپنے دوستوں کو بھی اس بارے میں بتائیں تاکہ ان سیکیورٹی کی خصوصیات سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔
ہمیں امید ہے کہ ان خصوصیات کی پیش کردہ اضافی سیکیورٹی سے لوگ استفادہ کریں گے، اور ہم جلد ہی نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کرنے کے منتظر ہیں۔
*اردو میں
Starting today people across Brazil will be able to pay their local small business right within a WhatsApp chat. This seamless and secure checkout experience will be a game-changer for people and small businesses looking to buy and sell on WhatsApp without having to go to a website, open another app or pay in person. We’re rolling out today to a small number of businesses and will be available to many more in the coming months.
In Brazil you can search for a business, browse goods and services, add them to your cart, and make a payment all with just a few taps. We’re excited to finally unlock this ability for people and businesses right within a chat.
It’s now possible to pay for goods and services using Mastercard and Visa debit, credit and pre-paid cards issued by the numerous banks participating in the service. Small businesses using the WhatsApp Business app can link a supported payment partner – such as Cielo, Mercado Pago or Rede – and create an order within the app to securely accept payments from their customers.
Just like every feature in WhatsApp, payments are designed to be secure. Card numbers are encrypted and securely stored, and people are required to create a Payment PIN and use it for each payment. We also offer customer support to ensure help is available, if needed.
We’re excited to hear how this service helps people and small businesses in Brazil connect on WhatsApp, and look forward to bringing it to more types of businesses and countries in the future.
WhatsApp کی ابتدا بطور موبائل ایپ ہوئی اور اس کی جڑیں بالکل اسی طرح برقرار رہی ہیں۔ لیکن لاکھوں افراد کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس پر WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں، لہذا ہماری توجہ مختلف ڈیوائسز پر میسجنگ اور کالنگ کا تجربہ مزید بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
آج ہم Windows کیلئے ایک بالکل نئی WhatsApp ایپ کا افتتاح کر رہے ہیں، جسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
نئی Windows ڈیسک ٹاپ ایپ فوراً لوڈ ہوتی ہے اور اس کا انٹرفیس اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے WhatsApp اور Windows کے صارفین واقف ہیں۔ آپ 8 افراد کے ساتھ گروپ ویڈیو کال اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کر سکتے ہیں۔ ہم وقت کے ساتھ اس کی حدود میں اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ آپ ہمیشہ اپنے دوستوں، فیملی اور رفقائے کار سے رابطے میں رہیں۔
WhatsApp ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جو ایک مکمل اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ تجربہ فراہم کرتا ہے جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے درمیان کراس پلیٹ فارم کمیونیکیشن کی سہولت ملتی ہے۔ یعنی آپ کے ذاتی میسجز، میڈیا اور کالز آپ کے تمام ڈیوائسز میں ہمیشہ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتے ہیں۔
متعدد ڈیوائسز کی نئی صلاحیت کے آغاز کے بعد ہم نے لوگوں سے رائے لی ہیں اور بہتریاں لائے ہیں جس میں تیزی کے ساتھ ڈیوائس لنک کرنا اور ڈیوائسز کے درمیان بہتر سنک کرنا ساتھ ہی لنک پری ویو اور اسٹیکرز جیسے نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔
چونکہ ہم WhatsApp کی سپورٹ کرنے والے ڈیوائسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، ہم نے Android ٹیبلیٹس کیلئے WhatsApp بی ٹا کا ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے۔ ہم Mac ڈیسک ٹاپ کیلئے بھی نئی اور تیز ایپ کا آغاز کر رہے ہیں جو فی الحال بی ٹا کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔
ہم مستقبل میں مزید ڈیوائسز پر WhatsApp کی شروعات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال ہم نے کمیونٹیز کی شروعات کی تھی تاکہ لوگ WhatsApp پر اپنے گروپس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ لانچ کرنے کے بعد سے ہم ایڈمنز اور صارفین کیلئے اس طرح کے مزید ٹولز بنانے کے خواہش مند ہیں۔ آج ہم بخوشی کچھ نئی تبدیلیوں کا افتتاح کر رہے ہیں جو ہم نے ایڈمنز کیلئے گروپس کا مزید اچھی طرح انتظام کرنے اور ہر کسی کیلئے اس کا استعمال کرنا آسان بنانے کیلئے تیار کی ہیں۔
ایڈمنز کیلئے نئے کنٹرولز
چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کمیونٹیز میں شامل ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گروپ ایڈمنز کو ان کے گروپ کی رازداری پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل ہو، لہذا ہم نے ایک آسان ٹول تیار کیا ہے جو ایڈمنز کو یہ اختیار دیتا ہے کہ گروپ میں کسے شامل کرنا ہے۔ جب کوئی ایڈمن اپنے گروپ کا دعوتی لنک شیئر کرنے کا انتخاب کرتا ہے، یا کسی کمیونٹی میں اپنے گروپ کو قابل شمولیت بناتا ہے، تو اب انہیں اس بات پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے کہ گروپ میں کون شامل ہو سکتا ہے۔ گروپس ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں لوگ زیادہ نجی باتیں کرتے ہیں اور یہ اہم ہے کہ ایڈمنز یہ فیصلے کر سکیں کہ کون اس میں شامل ہوسکتا ہے اور کون نہیں۔
مشترکہ گروپس آسانی کے ساتھ دیکھیں
کمیونٹیز اور ان کے بڑے گروپس کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہم یہ جاننا آسان بنانا چاہتے ہیں کہ آپ کے اور کسی فرد کے درمیان کون سے مشترکہ گروپس موجود ہیں۔ خواہ آپ کسی کے ساتھ مشترکہ گروپ کا نام یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہوں یا یہ دیکھنا چاہتے ہوں کہ کس گروپ میں آپ دونوں موجود ہیں، اب آپ اپنے مشترکہ گروپس دیکھنے کیلئے کسی کا رابطے کا نام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔
آئندہ ہفتوں میں یہ فیچرز عالمی پیمانے پر شروع ہو جائیں گے چونکہ ہم ایڈمنز اور ممبروں کیلئے گروپس کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے مسلسل نئے ٹولز بناتے ہیں۔