WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہبلاگ
WhatsApp ویب
خصوصیات
ڈاؤن لوڈ کریں
سیکورٹی
ہیلپ سنٹر

اپنی زبان منتخب کریں

  • azərbaycan

  • Afrikaans

  • Bahasa Indonesia

  • Melayu

  • català

  • čeština

  • dansk

  • Deutsch

  • eesti

  • English

  • español

  • français

  • Gaeilge

  • hrvatski

  • italiano

  • Kiswahili

  • latviešu

  • lietuvių

  • magyar

  • Nederlands

  • norsk bokmål

  • o‘zbek

  • Filipino

  • polski

  • Português (Brasil)

  • Português (Portugal)

  • română

  • shqip

  • slovenčina

  • slovenščina

  • suomi

  • svenska

  • Tiếng Việt

  • Türkçe

  • Ελληνικά

  • български

  • қазақ тілі

  • македонски

  • русский

  • српски

  • українська

  • עברית

  • العربية

  • فارسی

  • اردو

  • বাংলা

  • हिन्दी

  • ગુજરાતી

  • ಕನ್ನಡ

  • मराठी

  • ਪੰਜਾਬੀ

  • தமிழ்

  • తెలుగు

  • മലയാളം

  • ไทย

  • 简体中文

  • 繁體中文(台灣)

  • 繁體中文(香港)

  • 日本語

  • 한국어

  • ڈاؤن لوڈ کریں

  • خصوصیات

  • سیکیورٹی

  • امدادی مرکز

  • رابطے میں رہیں

WhatsApp بلاگ

ردعمل، 2GB فائل شیئرنگ، 512 گروپس

جیسا کہ ہم نے WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے اپنے وژن کے ساتھ گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا، اب ہم تنظیموں، کاروباروں، اور دیگر قریبی گروپس کو محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے اور WhatsApp پر کام کرنے کے لیے بنا رہے ہیں۔ ہمیں اب تک موصول ہونے والی رائے بہت مثبت رہی ہے اور ہم لوگوں کیلئے بہت سی نئی خصوصیات فراہم کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

ہم یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ایموجی کے رد عمل اب ایپ کے تازہ ترین ورژن پر دستیاب ہیں۔ ردعمل دلچسپ، تیز ہیں، اور وہ گروپس میں اوورلوڈ کو بھی کم کرتے ہیں۔ ہم مستقبل میں اظہار کی ایک وسیع رینج شامل کرکے ان کو بہتر بناتے رہیں گے۔

اس کے علاوہ، اب آپ WhatsApp کے اندر ایک وقت میں 2GB تک کی فائلیں بھیج سکتے ہیں، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہیں۔ یہ 100MB کی پچھلی حد سے اضافہ ہے اور ہمارے خیال میں چھوٹے کاروباروں اور اسکول گروپس کے درمیان تعاون کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ ہم بڑی فائلوں کے لیے وائی فائی استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں اور اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ہم ایک کاؤنٹر ڈسپلے کریں گے تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ کی منتقلی میں کتنا وقت لگے گا۔

ہمیں مسلسل موصول ہونے والی سرفہرست درخواستوں میں سے ایک چیٹ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کا اختیار ہے، اس لیے اب ہم دھیرے دھیرے ایک گروپ میں 512 لوگوں کو شامل کرنے کی صلاحیت پیش کر رہے ہیں۔ نجی اور محفوظ کمیونٹیز کی تعمیر کیلئے کام کرنا پڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بہتری کا یہ سلسلہ لوگوں اور گروپس کو ایک دوسرے کے قریب رہنے میں مدد کرے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ ان اپ ڈیٹس سے لطف اندوز ہوں گے اور سارا سال مزید شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔

5 مئی 2022

ٹویٹشیئر کریں

WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے ہمارا وژن شیئر کرنا

آج ہم ایک نئی خصوصیت کے لیے اپنے وژن کو شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں جسے ہم WhatsApp میں کمیونٹیز کے نام سے شامل کر رہے ہیں۔ 2009 میں WhatsApp کے شروع ہونے کے بعد سے، ہم اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں کہ جب لوگ کسی فرد یا دوستوں یا خاندان کے کسی گروپ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم کس طرح رو برو گفتگو کے بعد اگلی بہترین چیز حاصل کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم اکثر ایسے لوگوں سے بھی سنتے ہیں جو کسی کمیونٹی میں بات چیت اور تعاون کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔

اسکولوں، مقامی کلبوں، اور غیر منافع بخش تنظیموں جیسی تنظیمیں اب محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے اور کام کرنے کے لیے WhatsApp پر انحصار کرتی ہیں — خاص طور پر جب سے وبائی بیماری نے ہم سب کو دور رہتے ہوئے بھی اکٹھے کام کرنے کے تخلیقی طریقے تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ ہمیں موصول ہونے والے بہت سارے تاثرات کے پیش نظر، ہمارا خیال ہے کہ اس قسم کے گروپس کے درمیان ان مصروف گفتگوؤں کو منظم کرنے میں لوگوں کی مدد کرنا آسان بنانے کے لیے ہم مزید کچھ کر سکتے ہیں۔

یہ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز آتی ہیں۔ WhatsApp پر کمیونٹیز کی مدد سے لوگ مختلف گروپس کو ایک ہی چھتری تلے لا سکیں گے ایک ایسے ڈھانچے کے ساتھ جو ان کیلئے کام کرے۔ اس طرح لوگ پوری کمیونٹی کو بھیجی گئی اپ ڈیٹس وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لیے جو اہم ہے اس کیلئے چھوٹے مباحثہ گروپس کا آسانی سے نظم کر سکتے ہیں۔ کمیونٹیز میں ایڈمنز کے لیے طاقتور نئے ٹولز بھی شامل ہوں گے، بشمول اعلاناتی پیغامات جو ہر کسی کو بھیجے جاتے ہیں اور یہ کنٹرول کہ کن گروپوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ کمیونٹیز کسی اسکول کے پرنسپل کے لیے اسکول کے بچوں کے تمام والدین کو لازمی پڑھنے والی اپ ڈیٹس شیئر کرنے اور مخصوص کلاسوں، غیر نصابی سرگرمیوں، یا رضاکارانہ ضروریات کے بارے میں گروپس قائم کرنے کے لیے ایک ساتھ لانا آسان بنائیں گی۔

ہم WhatsApp پر گروپس کے کام کرنے کے طریقے میں بھی بہت سی اصلاحات کر رہے ہیں — چاہے وہ کمیونٹی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں۔ ہمارے خیال میں یہ لوگوں کو نئے طریقوں سے شیئر کرنے اور بڑی چیٹس میں اوورلوڈ کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ خصوصیات آنے والے ہفتوں میں شروع ہو رہی ہیں تاکہ لوگ کمیونٹیز کے تیار ہونے سے پہلے ہی انہیں آزمانا شروع کر دیں۔

  • ری ایکشنز - WhatsApp پر ایموجی ری ایکشنز آرہے ہیں تاکہ لوگ چیٹس کو نئے پیغامات کے ساتھ بھرے بغیر اپنی رائے کو تیزی سے شیئر کرسکیں۔
  • ایڈمن ڈیلیٹ - گروپ ایڈمن ہر کسی کی چیٹس سے غلطی سے بھیجے جانے والے یا پریشانی کا باعث بننے والے پیغامات کو ہٹا سکیں گے۔
  • فائل شیئرنگ - ہم فائلوں کو 2 گیگا بائٹس تک سپورٹ کرنے کے لیے فائل شیئرنگ کو بڑھا رہے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے پروجیکٹس میں تعاون کر سکیں۔
  • بڑی وائس کالیں - ہم 32 لوگوں تک کے لیے ون ٹیپ وائس کالنگ متعارف کرائیں گے ان وقتوں کے لیے جب لائیو بات کرنا چیٹنگ سے بہتر ہے۔

کمیونٹیز فطری طور پر پرائیویٹ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم پیغامات کو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ تحفظ فراہم کرتے رہیں گے۔ لوگوں کی رازداری اور حفاظت کے تحفظ کے لیے یہ حفاظتی ٹیکنالوجی واقعی اس سے پہلے کبھی زیادہ ضروری نہیں رہی۔ قریبی گروپس — اسکول، مذہبی جماعت کے اراکین، یہاں تک کہ کاروبار — بہت زیادہ چاہتے ہیں اور ان کی ضرورت ہے کہ WhatsApp کے ان کے ہر لفظ کی نگرانی کیے بغیر وہ محفوظ اور پرائیویٹ گفتگو کر سکیں۔ آپ اس بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں کہ ہم کمیونٹیز کے لیے پرائیویسی، حفاظت اور سیکیورٹی کو کس طرح دیکھ رہے ہیں۔

جب کہ دوسری ایپس لاکھوں لوگوں کے لیے چیٹ بنا رہی ہیں، ہم ان گروپس کو سپورٹ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں جو ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔ WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے یہ ابتدائی دن ہیں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے نئے فیچرز بنانا آنے والے سال کے لیے ہماری توجہ کا مرکز رہے گا۔ ہم کمیونٹیز کو لوگوں کیلئے دستیاب بنانے کا انتظار نہیں کر سکتے اور لوگوں کے تاثرات کے منتظر ہیں۔

14 اپریل 2022

ٹویٹشیئر کریں

ہم وائس میسجز کو مزید بہتر بنا رہے ہیں

جب ہم نے 2013 میں پہلی مرتبہ وائس میسجنگ شروع کی تو ہمیں معلوم تھا کہ یہ لوگوں کے مواصلت کے طریقے کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ڈیزائن کو سادہ رکھ کر، ہم نے وائس میسج ریکارڈ کرنے اور بھیجنے کے عمل کو ٹیکسٹ میسج لکھنے جتنا ہی تیز اور آسان بنا دیا ہے۔ WhatsApp پر، ہمارے صارفین روزانہ اوسطاً 7 بلین وائس میسجز بھیجتے ہیں، جو سب اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے تحفظ یافتہ ہوتے ہیں تاکہ انہیں ہر وقت پرائیویٹ اور محفوظ رکھا جا سکے۔

آج ہم ایسی نئی خصوصیات کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں جو WhatsApp پر وائس میسج کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • آؤٹ آف چیٹ پلے بیک: کسی وائس میسج کو چیٹ سے باہر سنیں تاکہ آپ ایک وقت میں متعدد کام کر سکیں یا دیگر پیغامات کو سن سکیں اور ان کا جواب دے سکیں۔
  • ریکارڈنگ کو موقوف کریں/دوبارہ شروع کریں: وائس میسج ریکارڈ کرتے وقت کسی مداخلت کا سامنا ہونے پر یا اگر آپ کو اپنے خیالات جمع کرنے کی ضرورت ہو تو اب آپ ریکارڈنگ کو موقوف کر سکتے ہیں اور تیار ہونے پر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
  • لہر دار ویژوئلائزیشن: ریکارڈنگ کو فالو کرنے میں مدد کیلئے وائس میسج میں موجود ساؤنڈ کی بصری صورت دکھاتی ہے۔
  • ڈرافٹ پری ویو: بھیجنے سے پہلے اپنے وائس میسجز کو سنیں۔
  • پلے بیک کو یاد رکھیں: کسی وائس میسج کو سنتے وقت اگر آپ اسے روک دیتے ہیں تو چیٹ پر واپس آنے پر آپ وہیں سے سن سکتے ہیں جہاں آپ نے چھوڑا تھا۔
  • فارورڈ شدہ پیغامات پر تیز پلے بیک: ریگولر اور فارورڈ شدہ دونوں طرح کے پیغامات کو زیادہ تیزی سے سننے کیلئے وائس میسجز کو 1.5 یا 2 گنا رفتار پر چلائیں۔

وائس میسجز نے زیادہ تاثراتی گفتگو کرنا لوگوں کیلئے تیز اور آسان بنا دیا ہے۔ آواز کے ذریعے جذبات یا جوش کا اظہار تحریر سے زیادہ فطری ہے، اور بہت سے حالات میں WhatsApp پر وائس میسجز مواصلت کا ترجیحی طریقہ ہیں۔ یہ کسی کے لیے بھی استعمال کرنا آسان ہے - آپ کے خاندان کے افراد کے لیے جو ٹائپنگ نہیں کرنا چاہتے، آپ کے دوستوں کے لیے جو کہانیاں سنانا پسند کرتے ہیں، آپ کے ساتھیوں کے لیے جنہیں حوصلہ افزا الفاظ کی ضرورت ہے، یا جب آپ طویل دن کے اختتام پر اپنے ساتھی کی آواز سننا چاہتے ہیں۔

ہم پرجوش ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں ان نئی خصوصیات کے متعارف ہونے پر صارفین انہیں آزمائیں۔

30 مارچ 2022

ٹویٹشیئر کریں

ڈیفالٹ غائب ہو جانے والے پیغامات اور متعدد دورانیوں کے ساتھ مزید کنٹرول اور رازداری

ہمارا مشن دنیا کو نجی طور پر جوڑنا ہے۔ جوں جوں ہماری مزید گفتگوئیں روبرو سے ڈیجیٹل کی طرف منتقل ہوتی ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کسی کے ساتھ ذاتی طور پر بیٹھنے اور اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کرنے میں ایک خاص جادو ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ دونوں نجی طور پر اور اس لمحے میں جڑ رہے ہیں۔ ایماندار اور کمزور ہونے کی آزادی، یہ جانتے ہوئے کہ گفتگو کو ہمیشہ کے لیے کہیں ریکارڈ اور محفوظ نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ کرنا کہ پیغام کتنی دیر برقرار رہتا ہے آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ ہم اس کے بارے میں سوچے بغیر بھی اپنی ٹائپ کردہ ہر چیز کی ڈیجیٹل کاپی چھوڑنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ یہ ایسے ہو چکا ہے جیسے کوئی نوٹ لینے والا ہمارے پیچھے ہو اور ہم نے جو کچھ کہا ہے اس کا مستقل ریکارڈ رکھ رہا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پچھلے سال غائب ہو جانے والے پیغامات متعارف کروائے، اور حال ہی میں تصاویر اور ویڈیوز کیلئے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے کہ وہ ایک بار دیکھے جانے کے بعد فوراً غائب ہو جائیں۔

آج ہم اپنے صارفین کو ان کے پیغامات کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید اختیارات فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور یہ کہ وہ کتنی دیر تک برقرار رہیں، ڈیفالٹ غائب ہونے والے پیغامات اور متعدد دورانیوں کے ساتھ۔

WhatsApp صارفین کے پاس اب تمام نئی چیٹس کے لیے غائب ہونے والے پیغامات کو بطور ڈیفالٹ آن کرنے کا اختیار ہوگا۔ فعال ہونے پر، آپ یا کسی دوسرے شخص کی جانب سے شروع ہونے والی تمام نئی انفرادی چیٹس آپ کے منتخب کردہ دورانیے کے بعد غائب ہو جائیں گی، اور ہم نے گروپ چیٹ بناتے وقت ایک نیا آپشن شامل کیا ہے جس سے آپ گروپس تخلیق کرتے اسے آن کر سکتے ہیں۔ یہ نئی خصوصیت اختیاری ہے اور آپ کی موجودہ چیٹس میں سے کسی کو تبدیل یا حذف نہیں کرتی ہے۔

ہم غائب ہونے والے پیغامات کے لیے دو نئے دورانیے بھی شامل کر رہے ہیں: 24 گھنٹے اور 90 دن، نیز 7 دن کا موجودہ آپشن۔

ان لوگوں کے لیے جو ڈیفالٹ غائب ہونے والے پیغامات کو آن کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، ہم آپ کی چیٹس میں ایک پیغام ڈسپلے کریں گے جو لوگوں کو بتائے گا کہ یہ آپ کا منتخب کردہ ڈیفالٹ ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کوئی ذاتی نہیں ہے - یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو آپ نے اس بارے میں کیا ہے کہ آپ مستقبل میں WhatsApp پر ہر کسی کے ساتھ کس طرح بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی خاص گفتگو مستقل برقرار رہے تو کسی چیٹ کو واپس سوئچ کرنا آسان ہے۔

ایک سال سے زیادہ عرصے تک خاندان اور دوستوں سے الگ رہنے نے یہ بات پہلے سے کہیں زیادہ واضح کر دی ہے کہ صرف اس لیے کہ ہم روبرو ذاتی طور پر بات نہیں کر سکتے، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں اپنی ذاتی گفتگوؤں کی رازداری کو قربان کرنا پڑے۔ ہمارا ماننا ہے کہ غائب ہونے والے پیغامات کے ساتھ ساتھ شروع سے آخر تک مرموز کاری دو اہم خصوصیات ہیں جو اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ آج پیغام رسانی کی کسی سروس کے پرائیویٹ ہونے سے کیا مراد ہے، اور ہمیں ذاتی گفتگو کے احساس کے ایک قدم کے قریب لاتے ہیں۔

شروع کرنے کے لیے، اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر جائیں اور 'ڈیفالٹ میسج ٹائمر' کو منتخب کریں۔ آپ مزید یہاں جان سکتے ہیں۔

6 دسمبر 2021

ٹویٹشیئر کریں

WhatsApp پر شروع سے آخر تک مرموز بیک اپس

WhatsApp کو ایک نہایت آسان آئیڈیا کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور وہ یہ کہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ جو بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ ہی کے درمیان رہتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہم نے بطور ڈیفالٹ شروع سے آخر تک مرموز کاری شامل کی جو آج ایک دن میں 2 بلین سے زیادہ صارفین کے درمیان تبادلہ ہونے والے 100 بلین سے زائد پیغامات کی حفاظت کرتی ہے۔

اگرچہ آپ کے بھیجنے اور وصول کرنے والے شروع سے آخر تک مرموز پیغامات آپ کے ہی آلے پر اسٹور ہوتے ہیں، بہت سے لوگ اپنا فون کھو جانے کی صورت میں اپنی چیٹس کو بیک اپ کرنے کا طریقہ بھی چاہتے ہیں۔ آج سے ہم Google Drive یا iCloud میں محفوظ کردہ بیک اپس کو شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے سیکیورٹی کا ایک اضافی، اختیاری طریقہ دستیاب کر رہے ہیں۔ اس پیمانے پر کوئی بھی عالمی پیغام رسانی کی دوسری سروس اپنے صارفین کے پیغامات، میڈیا، صوتی پیغامات، ویڈیو کالز اور چیٹ بیک اپس کے لیے اس سطح کی حفاظت فراہم نہیں کرتی۔

اب آپ اپنی پسند کے کسی ایسے پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی اینکرپشن کلید کے ساتھ اپنے شروع سے آخر تک مرموز بیک اپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں جسے صرف آپ جانتے ہیں۔ نہ WhatsApp اور نہ ہی آپ کا بیک اپ سروس فراہم کرنے والا آپ کے بیک اپ کو پڑھ سکے گا اور نہ ہی اسے کھولنے کے لیے درکار کلید تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ، ہم لوگوں کو ان کی رازداری کے تحفظ کے لیے مزید انتخاب دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم WhatsApp کا تازہ ترین ورژن رکھنے والے صارفین کیلئے اس خصوصیت کو آہستہ آہستہ مہیا کریں گے۔ iOS اور Android پر شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے آپ اپنے چیٹ بیک اپس کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہے، اور اس بارے میں مزید معلومات کہ ہم نے اسے کیسے تیار کیا یہاں مل سکتی ہے۔

ٹویٹشیئر کریں

اپنی چیٹس اپنے ساتھ لے جانا

آپ کے WhatsApp پیغامات آپ کی ملکیت ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے ذاتی WhatsApp پیغامات کو شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے اور ہم انہیں آپ کی چیٹس سے خود بخود غائب ہو جانے کے طریقے فراہم کرتے ہیں۔

ہمارے پاس سب سے زیادہ درخواست کردہ خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ فون سوئچ کرتے وقت آپ کی چیٹ کی سرگزشت کو ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم میں منتقل کرنا ممکن بنایا جائے۔ ہم آپریٹنگ سسٹم اور ڈیوائس مینوفیکچررز کے ساتھ اس کو محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے بنانے کے لیے سخت محنت کرتے رہے ہیں۔

ہم آپ کی WhatsApp سرگزشت کو iOS سے Android میں منتقل کرنے کی صلاحیت کا آغاز کرنے پر پُرجوش ہیں۔ اس عمل کے دوران آپ کے پیغامات WhatsApp کو نہیں بھیجے جاتے اور اس میں صوتی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔ آغاز میں یہ خصوصیت Android 10 یا اس سے بعد کے ورژن والے کسی بھی Samsung آلے پر دستیاب ہے، اور جلد ہی مزید Android آلات پر دستیاب ہوگی۔

جب آپ کوئی نیا آلہ سیٹ اپ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے پرانے آلے سے اپنی چیٹس کو محفوظ طریقے سے اپنے نئے آلے میں منتقل کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔ اس عمل کیلئے ایک USB-C to Lightning کیبل کی ضرورت ہو گی۔ مزید معلومات یہاں مل سکتی ہے۔

یہ تو بس آغاز ہے۔ ہم اس آپشن کو مزید لوگوں کے لیے دستیاب کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے پلیٹ فارمز کے درمیان سوئچ کر سکیں اور محفوظ طریقے سے اپنی چیٹس اپنے ساتھ لے جا سکیں۔

2 ستمبر، 2021

ٹویٹشیئر کریں

WhatsApp پر ایک دفعہ دیکھی جا سکنے والی تصاویر اور ویڈیوز

اب جب کہ ہمارے فونوں پر تصاویر یا ویڈیوز لینا ہماری زندگی کا اتنا بڑا حصہ بن گیا ہے، ہر چیز جو ہم شیئر کرتے ہیں اسے مستقل ڈیجیٹل ریکارڈ بننے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بہت سارے فونوں پر، صرف تصویر کھینچنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کے کیمرا رول میں ہمیشہ کے لئے جگہ لے گی۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم نئی ایک دفعہ دیکھی جا سکنے والی تصاویر اور ویڈیوز پیش کر رہے ہیں جو کھلنے کے بعد چیٹ سے غائب ہوجاتی ہیں، جس سے صارفین کو ان کی رازداری پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔

مثال کے طور پر، ممکن ہے آپ کسی اسٹور پر پہن کر آزما رہے کچھ نئے کپڑوں، کسی یادگار لمحے کے فوری رد عمل، یا Wi-Fi پاس ورڈ جیسی کسی حساس چیز کی ایک دفعہ دیکھی جا سکنے والی تصویر بھیجنا چاہیں۔

WhatsApp پر بھیجے جانے والے آپ کے تمام ذاتی پیغامات کی طرح، ایک بار دیکھا جا سکنے والا میڈیا شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے لہذا WhatsApp ان کو نہیں دیکھ سکتا ہے۔ انہیں واضح طور پر ایک نئے "ایک بار کیلئے" آئیکن کے ساتھ نشان زد بھی کیا جائے گا۔

میڈیا دیکھے جانے کے بعد، اس وقت چیٹ میں کیا ہو رہا تھا اس سے متعلق کسی بھی قسم کے ابہام سے بچنے کے لئے پیغام "کھولا گیا" کے بطور دکھائی دے گا۔

ہم اس ہفتے کے آغاز میں ہر کسی کیلئے اس خصوصیت کو پیش کررہے ہیں اور پرائیویٹ اور غائب ہو جانے والے میڈیا کو بھیجنے کے اس نئے طریقے سے متعلق رائے کے منتظر ہیں۔

آپ اسے آزمانے کے طریقے سے متعلق مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

3 اگست 2021

ٹویٹشیئر کریں

دوبارہ کبھی کسی گروپ کال سے محروم نہ رہیں

ایک ایسے وقت میں جب ہم میں سے بہت سے لوگ ایک دوسرے سے دور ہیں، دوستوں اور فیملی کے ساتھ ایک گروپ کال پر اکٹھے ہونے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے، اور یہ احساس سب سے زیادہ تکلیف دہ احساس ہے کہ آپ کسی خاص لمحے سے محروم رہ گئے ہیں۔

چونکہ گروپ کالوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہم اپنے صارفین کے لئے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں - جبکہ ہم یقینی طور پر اب بھی شروع سے آخر تک مرموز کاری کی حفاظت اور رازداری فراہم کرتے ہیں۔

آج ہم کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروا رہے ہیں۔ قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے، اور WhatsApp پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی برجستگی اور آسانی لاتی ہے۔

کچھ بہترین گفتگوئیں تب ہوتی ہیں جب آپ کو ان کی بہت کم امید ہوتی ہے۔ اب اگر فون بجنے پر آپ کے گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہیں شامل ہو سکتے ہیں۔ کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔

ہم نے کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے، اور کون مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔ اور اگر آپ 'نظر انداز کریں' پر ٹیپ کرتے ہیں تو آپ WhatsApp میں کالز ٹیب سے بعد میں شامل ہو سکتے ہیں۔

قابلِ شمولیت کالز کی سہولت آج سے متعارف ہو رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ نئے تجربے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا شروع کرسکتے ہیں۔

اسے کیسے آزمانا ہے اس بارے میں آپ مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

19 جولائی 2021

ٹویٹشیئر کریں

CDC Spanish Language Vaccine Finder on WhatsApp

We’re honored by the opportunity to support the U.S. government’s sprint to get more Americans vaccinated for COVID-19 before the July 4 holiday, or as soon as they are able to do so.

People of all backgrounds rely on WhatsApp, though we know WhatsApp plays a particularly strong role with Spanish speaking communities in the United States. This new Spanish-language vaccine finder the CDC developed makes it easy to find a location to get the shot, order a free ride to get there, and get information.

It’s amazing what can be done with just a simple text messaging service. Throughout the last year we’ve worked with over 150 governments and health organizations, like WHO and now the CDC, to help counter misinformation, provide updates, and get people vaccinated to end this pandemic. Please help us spread the word to someone you know by tapping https://wa.me/18336361122?text=hola.


Localizador de vacunas de los CDC en WhatsApp disponible en español

Es un honor para nosotros tener la oportunidad de apoyar al gobierno de Estados Unidos en su carrera por lograr que una mayor parte de la ciudadanía se vacune contra el COVID-19 antes de la celebración del 4 de julio, o tan pronto como les sea posible.

Si bien personas de todos los orígenes confían en WhatsApp, sabemos que esta aplicación juega un papel particularmente importante en la comunidad hispanohablante de Estados Unidos. Con el nuevo localizador de vacunas que desarrollaron los Centros para el Control y la Prevención de Enfermedades (CDC, por sus siglas en inglés) y que está disponible en español, será más fácil buscar un lugar donde vacunarse, solicitar un traslado gratuito al centro de vacunación y recibir información.

Es increíble lo que se puede lograr con un simple servicio de mensajería de texto. Durante el último año, trabajamos con más de 150 gobiernos y organizaciones de salud, como la Organización Mundial de la Salud (OMS) y ahora los CDC, para ayudar a contrarrestar la desinformación, ofrecer actualizaciones y lograr que las personas se vacunen para terminar con esta pandemia. Por favor, visita el siguiente enlace y ayúdanos a difundir el mensaje entre tus contactos: https://wa.me/18336361122?text=hola.

June 21, 2021

ٹویٹشیئر کریں

کاروباری میسجنگ کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لئے نئے تجربے

زیادہ سے زیادہ افراد کے WhatsApp پر کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنے کا انتخاب کرنے پر، آج F8 Refresh پر ہم WhatsApp Business API میں ایسی اپ ڈیٹس کا اعلان کر رہے ہیں جن سے کاروبار زیادہ تیزی سے آغاز کر سکیں گے اور لوگوں کیلئے ان کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنا آسان ہوجائے گا۔

WhatsApp پر زیادہ تیزی سے شروعات کریں

ہم نے کاروباروں کیلئے شروعات کرنے میں لگنے والے وقت کو ہفتوں سے کم کر کے محض پانچ منٹ کر دیا ہے۔ چاہے کوئی کاروبار کسی کاروباری حل فراہم کرنے والے کے ساتھ کام کرنا چاہے یا مستقبل میں Facebook سے براہ راست سپورٹ حاصل کرنا چاہے، ان بہتریوں سے درمیانے اور بڑے زیادہ کاروباروں کے لئے صارفین سے WhatsApp پر گفتگو کرنا آسان ہوجائے گا۔

کاروباروں سے اضافی معلومات حاصل کریں

جیسے جیسے مزید کاروبار WhatsApp پر آ رہے ہیں، ہم اس بات میں بہتری لا رہے ہیں کہ کس طرح کاروبار اپنے صارفین سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کاروبار اکثر بروقت اطلاعات بھیجنے تک ہی محدود رہتے تھے، جس کی وجہ سے 24 گھنٹے بعد صارفین کے ساتھ فالو اپ کرنا مشکل ہوتا تھا۔ لہذا اب ہم پیغامات کی مزید اقسام کو سپورٹ کریں گے -- مثال کے طور پر، کسی چیز کے دوبارہ اسٹاک میں آ جانے پر لوگوں کو آگاہ کرنا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ وبائی مرض کا جواب دینے سے متعلق ہیلتھ اتھارٹیز کی وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹس کس طرح مدد گار رہی ہیں اور ہم اس نوعیت کی سروس کو گفتگو کی مزید اقسام کیلئے دستیاب بنانا چاہتے ہیں۔

نئے طریقوں سے کاروباروں کو جواب دیں

ہم میسجنگ کی نئی خصوصیات بھی فراہم کر رہے ہیں جن سے لوگوں کو اپنے کام زیادہ تیزی سے سرانجام دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ نئے فہرست پیغامات میں 10 اختیارات تک کا ایک مینو ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو کوئی جواب ٹائپ نہ کرنا پڑے۔ جواب والے بٹنوں سے لوگ ایک فوری ٹیپ کے ذریعے تین اختیارات میں سے ایک کا انتخاب تیزی سے کرسکیں گے جنہیں کوئی کاروبار اپنے WhatsApp Business API اکاؤنٹ کے ذریعے وقت سے پہلے سیٹ کر سکتا ہے۔

ہمیشہ کی طرح، لوگوں کو ان کی چیٹس پر کنٹرول حاصل رہتا ہے۔ لوگوں کو اب بھی گفتگو شروع کرنے یا کسی کاروبار کو اس بات کی درخواست کرنے کی ضرورت ہو گی کہ وہ WhatsApp کے ذریعے ان سے رابطہ کرے۔ ان اپ ڈیٹس کے ساتھ، اگر لوگوں کے پاس کسی کاروبار کو بلاک کرنے کی کوئی وجہ ہو تو ہم انہیں اپنے تجربے کے بارے میں زیادہ تاثرات فراہم کرنے کیلئے نئے طریقے بھی مہیا کر رہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ WhatsApp لوگوں اور کاروباروں کیلئے ایک دوسرے سے منسلک ہونے کا سب سے آسان اور ذاتی طریقہ بنے، اور ہم ان نئے تجربات سے متعلق پرجوش ہیں جنہیں ہم کاروباری میسجنگ کو بہتر بنانے کیلئے تخلیق کررہے ہیں۔

2 جون، 2021

ٹویٹشیئر کریں
اگلا صفحہ

WHATSAPP

خصوصیات

سیکیورٹی

ڈاؤن لوڈ کریں

WhatsApp ویب

کاروبار

پرائیویسی

کمپنی

بمتعلق

اشغال

برانڈ سینٹر

رابطے میں رہیں

بلاگ

WhatsApp کی کہانیاں

ڈاؤن لوڈ کریں

Mac/PC

Android

iPhone

مدد

امدادی مرکز

ٹوئٹر

فیس بک

کرونا وائرس

2022 © WhatsApp LLC

پرائیویسی اور شرائط