پچھلے کچھ مہینوں میں، ہم نے نئی خصوصیات کو شامل کیا ہے جو گروہ کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔ ان میں سے کچھ میں گروہ کی تفصیل، جو کہ ایک کیچ اپ خصوصیت ہے، اور گروہ چھوڑ کر جانے والے ان لوگوں کی سلامتی، جنہیں بار بار گروم میں شامل کر لیا جاتا ہے۔
آج، ہم نئی گروہی ترتیب کی پیشکش کر رہے ہیں، جس سے صرف منتظمین ہی گروہ میں پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اسکولوں میں والدین اور ٹیچرس، کمیونیٹی سینٹرس، اور نان پرافٹ تنظیمات کی شمولیت کے ساتھ، لوگ گروہوں کا اہم اعلانات اور معلومات پانے کے لیے کرتے ہیں۔ ہم نے یہ نئی ترتیب منتظمین کے ان توجیہات کے لیے بہتر سہولت دینے کے لیے پیش کی ہے۔
اس ترتیب کا فعال کرنے کے لیے، ’’گروہ کی معلومات‘‘ کو کھولیں،
گروہ کی ترتیبات > پیغامت بھیجیں پر ٹیپ کریں اور ’’صرف گروہ منتظمین ہی‘‘ منتخب کریں۔ دنیا بھر کے تمامم صارفین کے لیے اس ایپ کے تمام معاونت یافتہ ورژنس پر اس ترتیب کو جاری کیا جا رہا ہے۔
پورے تجربۂِ WhatsApp میں گروہوں کا ایک اہم حصہ رہا ہے، چاہے وہ کسی خاندان کے لوگ دنیا کے مختلف کونوں سے ایک دوسرے سے منسلک ہو رہے ہوں یا برس ہا برس سے بچپن کے دوست رابطے میں رہ رہے ہوں۔ امداد کے متلاشی نئے ویلدین، مل کر پڑھائی کی نشستیں چلاتے طالبِ علم، اور کسی قدرتی آفت کے بعد امدادی کاوشیں کرتے شہر کے رہنمائوں جیسے لوگ بھی WhatsApp پر گروہوں کے حوالے سے رابطے میں رہتے ہیں، جیسے ۔ آج، ہم نے گروہوں میں کی ہوئی تجدیداد کو ہم جاری کر رہے ہیں۔
نیا کیا ہے
ہم نے یہ تغیر بھی شامل کیا ہے کہ گروہ کو چھوڑ کر جانے والوں کو باربار گروہ میں شامل نہ کیا جا سکے۔ یہ خصوصیات آج Android اور iPhone کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ان نئے تجدیدات کا مزہ لینگے!
اگلے ماہ، لوگوں کی معلومات کے آن لائن استعمال کا مزید شفاف جائزہ ضروری بنانے کے لیے، یورپی اتحاد اپنی رازداری کے قوانین کی تجدید کر رہا ہے۔ جہاں (General Data Protection Regulation (GDPR -عمومی مواد تحفظ کا آئین- لاگو پڑ رہا ہے وہاں WhatsApp ہماری شرائطِ خدمت اور رازداری کی حکمتِ عملی میں تجدید کر رہا ہے۔
اس تجدید کے ساتھ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کے لیے نئے اختیارات کا کوئی سوال نہیں کر رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ تو صرف آپ کی جمع کی ہوئی محدود معلومات کے استعمال اور اس کا تحفظ کرنے کے ہمارے طریقوں کو سمجھانا ہے۔ کچھ باتیں ہیں جنہیں ہم نمایاں کرنا چاہتے ہیں:
یورپی اتحاد میں WhatsApp: آپ کو وہاں خدمات پہنچانے کے اور ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ کے واسطے شفافیت کے نئے اعلیٰ درجات پر پورا اترنے کے لیے، WhatsApp نے یورپی اتحاد میں اپنا ایک مقام قائم کر لیا ہے۔
مواد کا اشتراک: اس وقت ہم آپ کے Facebook پر پراڈکٹ اور اشتہارات کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے، کھاتے کی معلومات کا اشتراک نہیں کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں، ہم مستقبل میں Facebook کی دیگر کمپنیوں کے تقرب میں کام کرنا چاہتے ہیں اور جیسے جیسے ہم پلین بناتے جائینگے، ہم آپ کو ان سے مطلع کرتے رہینگے۔
آپ کی WhatsApp پر سلامتی: جب ہمیں WhatsApp یا Facebook پر ناخواستہ پیغامات - مثلاً اسپیم یا بد سلوکی والے مواد - بھیجنے والوں کی شکایتیں ملتی ہیں، تب ہم معلومات کا اشتراک کرتے ہیں اور دونوں پلیٹفارمس پر سے ان کو مسدود کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ آپ WhatsApp پر سلامت رہنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان سلامتی کی تجاویز کو پڑھ سکتے ہیں۔
آپ کی رازداری اور سلامتی کا WhatsApp کو بہت خیال ہے۔ ہر ایک پیغام اور کال شروع سے آخر تک رمزکاری کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے، تا کہ WhatsApp سمیت کوئی بھی آپ کی گفتگو کو پڑھ یا ان نہ سکے۔ آنے والے ہفتوں میں، آپ اس محدود مواد (data) کو ڈائونلوڈ کر کے دیکھ سکینگے، جسے ہم جمع کرتے ہیں۔ یہ خصوصیت ہمارے ایپ کے تازہ ترین ورژن پر دنیا بھر کے، ہمارے تمام صارفین کے لیے جاری کی جائیگی۔ مزید معلومات کے لیے، یہاں کلک کریں۔
ہم آپ کی رائے جاننے کے لیے مشتاق ہیں اور آپ کے WhatsApp کا استعمال کرنے کے شکرگزار بھی!
دنیا بھر میں لوگ اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں – بھارت میں کپڑوں کی آن لائن کمپنیوں سے لے کر برازیل میں موٹر کار کے پرزوں کی دکانوں تک۔ لیکن WhatsApp کو لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، اور ہم ان کے لیے کاروبار کے تجربے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، مثلاً، خریداروں کو آسانی سے جواب دینا، نجی اور خریداروں کے پیغامات میں اختلاف رکھنا، اور باضابطہ طور پر موجودگی رکھنا کاروباروں کے لیے آسان بنا کر۔
اس لیے آج ہم WhatsApp Business — چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک مفت ڈائونلوڈ کیا جانے والا Android ایپ پیش کر رہے ہیں۔ ہمارا نیا ایپ کمپنیوں کے لیے اپنے خریداروں سے رابطہ قائم کرنا، اور ہمارے ۱.۳ ارب صارفین کے لیے اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ باتیں کرنا آسان کر دیگا۔ وہ اس طرح:
لوگ حسبِ معمول WhatsApp کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں — کوئی نئی چیز کو ڈائون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور کاروباروں کے نمبروں کی شمولیت کے ساتھ، کسی بھی نمبر کو مسدود کرنے اور اسپیم کی فریاد کرنے کے اختیار کے ساتھ لوگوں کااپنے موصولہ پیغامات پر پورا قابو بھی رہیگا۔
بھارت اور برازیل میں ۸۰ فی صد کاروبوروں کا کہنا ہے کہ WhatsApp ان کو اپنے خریداروں کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے کاروبار کو پھیلانے، دونوں باتوں میں آج مدد کرتا ہے (بذریعہ: Morning Consult study)۔ اور ہر صورت میں WhatsApp Business ایک تیز اور آسان طریقے سے ان سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی کر دیگا۔
آج WhatsApp Business کی پیشکش کی جا رہی ہے، اور انڈونیشیا، اطالیہ، میکسیکو، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں Google Play پر یہ مفت میں دستیاب ہے،اور آئندہ ہفتوں میں دنیا بھر میں جاری کیا جائیگا۔ یہ تو بس شروعات ہے!
آج سے آپ اپنے غلطی سے بھیجے ہوئے پیغامات کو حذف کر سکتے ہیں — خواہ ایک شخص کے لیے یا تمام گروہ کے لیے۔ یہ اس طرح ہوتا ہے: پیغام پر ٹیپ کر کے اسے رکھ چھوڑیں، "حذف کریں" (مٹائیں) کا انتخاب کریں،اور پھر "سب کے لیے حذف کریں" (مٹائیں)۔ بھیج دینے کے بعد آپ کے پاس پیغام کع مٹانے کے لیے سات منٹ ہونگے۔
یہ خصوصیت کیiPhone ،Android ،Windows Phone کے فونس اور ڈیسک ٹاپ کے تازہ ترین ورژنوں پر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیشکش کی جا رہی ہے۔ پیغام کے کامیابی کے ساتھ حذف کرنے (مٹانے) کے لیے، آپ اور آپ کے پیغامات کے وصول کنندہ کا WhatsApp کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
آپ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات میں Android، iPhone اور Windows Phone کے لیے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
آج ہم ایک نئی خصوصیت پیش کر رہے ہیں، جو آپ کو حقیقی وقت میں (ریئل ٹائم) اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنے مقام کا اشتراک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ اپنے دوستوں سے ملاقات کر رہے ہوں، اپنوں کو اپنی خیریت کی خبر دے رہے ہوں، یا اپنے سفر کا اشتراک کرنا چاہتے ہوں، جاری مقام ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے آپ کے اپنوں کو بتانے کے لیے کہ آپ اس وقت کہاں ہیں۔ یہ دونوں اطراف سے مرموز خصوصیت آپ کو اس پر بھی قابو دیتی ہے کہ آپ اپنا جاری مقام کا کس کے ساتھ اور کتنے وقت تک اشتراک کرنا چاہینگے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت اس اشتراک کو بند کر سکتے ہیں یا اشتراک کے طے شدا وقت کو گزر جانے دے سکتے ہیں۔
یہ اس طرح کام کرتی ہے کہ جس شخص یا گروہ کے ساتھ آپ اپنے جاری مقام کا اشتراک کرنا چاہیں اس کے ساتھ والی بات کو کھولیں۔ پیوست کرنے کے بٹن میں "مقام" کے تحت، ایک نیا اختیار، "جاری مقام کا اشتراک کریں" دکھائی دیگا۔ جتنے وقت کے لیے اشتراک کرنا چاہیں، پسند کریں اور بھیجیں پر ٹیپ کریں۔ اس بات میں شریک ہر شخص حقیقی وقت میں (ریئل ٹائم) آپ کا مقام نقشے پر دیکھ سکیگا۔ اور اگر گروہ میں ایک سے زیادہ شرکاء جاری مقام کا اشتراک کر رہے ہونگے، تو تمام مشترکہ مقامات ایک ہی نقشے پر دکھائی دینگے۔
جاری مقام Android اور iPhone دونوں پر دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں ایپ کے اندر اسے پیش کیا جائیگا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کو پسند آئے۔
روزانہ اربوں لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں، اور وقت کے چلتے، زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایپ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ بھی گفتگو کرتے ہیں۔ در حقیقت، روزانہ نئے نئے ایسے ربت بنتے جاتے ہیں، پھر وہ چاہے کسی کا مقامی بیکری پر آرڈر دینا ہو یا کسی کپڑوں کی دکان سے نئے کپڑوں کی ڈزائنس دیکھنا۔ لیکن یہ ابھی جس طرح WhatsApp پر چل رہا ہے وہ کافی ابتدائی دور میں ہے۔ ہم نے ایسے کاروبروں کے بارے میں سنا ہے جو WhatsApp کے ذریعے ایک ہشیار فون سے ہزاروں گاہکوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے بھی جنہیں گمان بھی نہیں کہ اگر WhatsApp پر کاروبار کرنا قانونی بھی ہے یا نہیں۔ آنے والے کئی مہینوں میں، ہم ایسی نئی خصائص کی تخلیق کرنے والے ہیں، کہ جن کا مقصد ایسی کچھ مشکلات کو حل کرنا، اور لوگوں کے لیے اپنے پسندیدہ کاروباروں سے ابلاغ کو WhatsApp پر آسان بنانا ہے۔ ہمارا ایک سادہ سا ارادہ ہے – لوگوں کو آپس میں مربوط رہنے میں مدد کرتے ہوئے جو کچھ ہمنے سیکھا ہے اس کا استعمال اب لوگوں کو اپنے پسندیدہ کاروباروں سے مربوط کرنے میں کرنا۔
ہمیں معلوم ہے کہ کاروباروں کی کچھ اپنی ضرورتیں ہوتی ہیں۔ مثلاً، انہیں ایک باضابطہ وجود درکار ہوتا ہے – ایک تصدیق یافتہ پروفائل تاکہ لوگوں کو کاروبار اور سادہ لوگوں کے بیچ کا فرق معلوم ہو سکے – اور پیغامات کا جواب دینے میں اس طرح آسانی ہو سکے۔ ہم ایک مفت WhatsApp کاروباری ایپ کے ذریعے چھوٹی کمپنیوں کے لیے نئے ذرائع کی تخلیق اور جانچ کر رہے ہیں، اور بڑے پیمانے پر چلنے والی بڑی کمپنیوں کے لیے، جن کے گاہک دنیا بھر میں ہوتے ہیں، جیسے ایئر لائینس،ای-کامرس کی سائٹس،اور بینکس، ایک صنعتی حل پیش کر رہے ہیں۔ یہ کاروبار ہمارے بتائے حل کے ذریعے، اپنے گاہکوں کو ضروری اطلاعات پیش کر سکینگے، جیسے فلائٹ کے اوقات، ڈلیوری کی تصدیق اور دیگر تجدیدات۔
کوئی پاس کی گلی والے کاروبار سے بات کر رہا ہو یا دنیا کے کسی کونے میں موجود کاروبار سے، لوگوں کی توقع تو یہی ہوتی ہے کہ WhatsApp تیز، بھروسے مند اور باتحفظ ہو۔ ہمارے آزمائشی دور میں ہم ہر ایک رائے پر غور کرینگے اور ان ذرائع کو بڑے پیمانے پر پیش کرنے کی لوگوں کو اطلاع دیتے رہینگے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم ایسا ٹھیک سے کریں اور ہم کاروباروں اور ہمارے صارفین کے لیے جو تجربے پیش کرنے والے ہیں ان کا بھی ہمیں خیال ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم اس اکثر پوچھے گئے سوال کو پڑھیں۔
ابھی گزشتہ سال ہی، ہم نے اس بات کا اشتراک کیا تھا کہ دنیا بھر میں ایک ارب لوگ ہر مہینے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں۔ آج ہم بڑے اشتیاق اور فخر کے ساتھ بتاتے ہیں کہ ایک ارب لوگ، دنیا بھر میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے، WhatsApp کا ہر روز استعمال کرتے ہیں۔
حواہ وہ نجی تصاویر اور ویڈیوز کا اشتراک ہو، بذریعہ ویڈیو کالنگ کسی سے رابطہ رکھنا ہو، یا دوستوں کو اپنے دن کی صورتِ حال سے آگاہ رکھنا ہو، WhatsApp پر ابلاغ اتنا آثان یا اتنا نجی کبھی نہیں تھا۔ ہمیں انکساری ہے، کہ اتنے لوگ ایک دوسرے سے اپنے خاص انداز میں منسلک رہنے کے لیے ان نئی خصوصیات کا استعمال کرتے ہیں۔
اس کامیابی کی خوشی مناتے ہوئے، WhatsApp سے منسلک بھروسے مندی، سادگی، اور تحفظ کی آپ کی امید کو پورا کرتے ہوئے، آپ کے مزے لینے کے لیے کئی خصوصیات کی پیش کش کرتے رہنے کا ہمارا اور زیادہ ارادہ ہے۔ آپ کا اس تسلسل کے ساتھ ہمارا ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔
ابھی صرف آٹھ سال پہلے کی ہی بات ہے، فروری ۲۰۰۹ میں، جب ہم نے اس کوڈ کی ابتدائی سطریں لکھنی شروع کی تھیں، جو آخرکار WhatsApp بن کر آشکار ہونے والا تھا۔ اس منصوبے کے پیچھے اصل خیال یہ تھا کہ ایک ایسا ایپلیکیشن بنایا جائے جو آپ کے دوستوں اور دیگر روابط کو آپ کیا کر رہے ہیں اس سے آگاہ کرے۔ یہ ہمارے پیغام رسانی کو شامل کرنے سے کئی مہینوں پہلے کی بات ہے۔ ہمارے ایپ کا پہلا ورژن کچھ اس طرح تھا:
۲۰۰۹ کے موسمِ گرما میں پیغام رسانی شامل کرنے کے بعد بھی، ہم نے WhatsApp میں صورتِ حال خصوصیت میں بنیادی ’’محض متن‘‘ کو جاری رکھا۔ ہر سال، جب براین اور میں نئے منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ کرتے، تب ہم اکثر اس صورتِ حال خصوصیت میں بنیادی ’’محض متن‘‘ کو بہتر بنانے اور اس میں ترقی لانے پر گفتگو کیا کرتے۔
اتفاقاً، ۲۴ فروری کے دن WhatsApp کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر، ہم بڑے جوش کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں، کہ ہم صورتِ حال خصوصیت کی مکرّر ایجاد کر رہے ہیں۔ آج سے، ہم صورتِ حال خصوصیت میں اپ ڈیٹ کی پیشکش کر رہے ہیں، جو آپ کو WhatsApp پر ایک آسان اور محفوظ طریقے سے اپنے دوستوں اور روابط کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کا اشتراک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ ہاں، آپ کی صورتِ حال اپ ڈیٹس بھی دونوں اطراف سے مرموز ہیں۔
ویسے ہی جیسے آٹھ سال پہلے جب ہم نے WhatsApp کی شروعات کی تھی، یہ نئی اور بہتر صورتِ حال خصوصیت آپ کو اپنے دوستوں کو، جو WhatsApp کا استعمال کرتے ہوں، ایک دلچسپ اور سادہ طریقے سے اپ ڈیٹیڈ رکھنے کی سہولت دیگی۔ WhatsApp میں ہم سب کی جانب سے، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس کا خوب مزہ لیںگے!
یان کوم
ہمیشہ سے WhatsApp میں ، ہمارا ارادہ ممکن ہو سکے اتنے لوگوں کو اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کرنا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم ایسا ایک مصنوعہ بنائیں کہ جو سہل ہو، استعمال میں آسان ہو اور آپ جہاں بھی ہوں وہ دستیاب رہے۔ ہم نے پیغام رسانی اور گروہ بات سے آغاز کیا تھا۔ پھر ہم نے صوتی کالنگ کا اضافہ کیا۔ اور ہم نے ایسا اس انداز سے کیا کہ ہزاروں آلات اور پلیٹفارمس کے مجموعات کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے یہ مصنوعہ دنیا بھر میں کارگر ہے۔
آج ہم بڑے اشتیاق کے ساتھ ہماری لوگوں کو رابطے میں رکھنے کی کوششوں میں اگلے قدم کااعلان کر رہے ہیں – WhatsApp ویڈیو کالنگ۔ آنے والے دنوں میں، WhatsApp کے ایک ارب سے بھی زیادہ صارفین Android، iPhone،اور Windows Phone آلات کے مابین ویڈیو کالس کر سکیں گے۔
ہم اس خصوصیت کی پیشکش کر رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کبھی کبھی صوت اور متن کافی نہیں ہوتے۔ اپنے پوتے نواسوں کو پہلے قدم بھرتے دیکھنے یا پردیس میں تعلیم حاصل کرتی اپنی بیٹی کے چہرے کو دیکھنے کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا۔اور ہم ہر کسی کو یہ خصوصیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، صرف ان کو ہی نہیں جو بہت قیمتی فونوں کو خرید سکیں یا جو ان ممالک میں رہتے ہوں جہاں سیلولر کا بہترین مربوط نظام مل سکے۔
پچھلے کچھ سالوں میں ہمارے صارفین کی جانب سے ہمیں ویڈیو کالنگ کی کئی گزارشیں کی گئیں، اور ہم بڑے اشتیاق کے ساتھ آخر کار یہ خصوصیت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ WhatsApp کا استعمال کرنے کے لیے ہم آپ کے مشکور ہیں، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ روزانہ ان خدمات کو بہتر بنانے کے لیے محنت کریں گے۔