4 اپریل 2019
ہم نے چھوٹے بزنسز کے مالکان سے جو درخواستیں سب سے کثرت سے سنی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ WhatsApp Business ایپ کو اپنی مرضی کے آلے پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اب وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
آج ہم iOS کیلئے WhatsApp Business ایپ متعارف کروا رہے ہیں۔ Android ورژن کی طرح — جسے پچھلے سال دنیا بھر میں لاکھوں کاروباروں نے استعمال کیا ہے، iOS کیلئے WhatsApp Business ایپ Apple کے App Store پر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مفت دستیاب ہے اور اس میں چھوٹے کاروباروں اور کسٹمرز کو آپس میں بات چیت کرنے میں مدد دینے کیلئے سہولیات شامل ہیں۔ ان میں یہ شامل ہیں:
WhatsApp Business ایپ اب دستیاب ہے اور برازیل، جرمنی، انڈونیشیا، بھارت، میکسیکو، برطانیہ اور امریکہ میں App Store سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ آئندہ ہفتوں میں اس ایپ کا آغاز دنیا بھر میں ہوگا۔
چاہے ریبیرو پریتو، برازیل میں آن لائن مٹھائی کی دکان ہو جس کی 60 فیصد سیلز WhatsApp Business کے ذریعے ہوتی ہو یا ٹی ہوانا، میکسیکو میں دار چینی کے رول کی کمپنی ہو جو اپنی دوسری شاخ کھول پانے کی وجہ WhatsApp Business کو قرار دیتی ہے، دنیا بھر میں چھوٹے کاروبار کے مالکان ترقی کرنے کیلئے ایپ استعمال کر رہے ہیں۔ ہم WhatsApp Business ایپ کو مزید چھوٹے کاروباروں تک لانے اور اس کی مدد سے ان کے کامیابیاں حاصل کرنے کی نئی کہانیاں سننے کیلئے پُرجوش ہیں۔