۲۶ جلائی، ۲۰۱۷
ابھی گزشتہ سال ہی، ہم نے اس بات کا اشتراک کیا تھا کہ دنیا بھر میں ایک ارب لوگ ہر مہینے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں۔ آج ہم بڑے اشتیاق اور فخر کے ساتھ بتاتے ہیں کہ ایک ارب لوگ، دنیا بھر میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے، WhatsApp کا ہر روز استعمال کرتے ہیں۔
حواہ وہ نجی تصاویر اور ویڈیوز کا اشتراک ہو، بذریعہ ویڈیو کالنگ کسی سے رابطہ رکھنا ہو، یا دوستوں کو اپنے دن کی صورتِ حال سے آگاہ رکھنا ہو، WhatsApp پر ابلاغ اتنا آثان یا اتنا نجی کبھی نہیں تھا۔ ہمیں انکساری ہے، کہ اتنے لوگ ایک دوسرے سے اپنے خاص انداز میں منسلک رہنے کے لیے ان نئی خصوصیات کا استعمال کرتے ہیں۔
اس کامیابی کی خوشی مناتے ہوئے، WhatsApp سے منسلک بھروسے مندی، سادگی، اور تحفظ کی آپ کی امید کو پورا کرتے ہوئے، آپ کے مزے لینے کے لیے کئی خصوصیات کی پیش کش کرتے رہنے کا ہمارا اور زیادہ ارادہ ہے۔ آپ کا اس تسلسل کے ساتھ ہمارا ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔