31 اکتوبر 2017
آج سے آپ غلطی سے بھیجے گئے میسجز حذف کر سکتے ہیں — چاہے وہ کسی کو ذاتی طور پر بھیجے گئے ہوں یا گروپ میں۔ اس کا طریقہ یہ ہے: میسج کو دبائے رکھیں، "حذف کریں" کا انتخاب کریں اور پھر "سب کیلئے حذف کریں" کا انتخاب کریں۔ آپ میسج بھیجنے کے بعد سات منٹ میں اسے حذف کر سکتے ہیں۔
یہ خصوصیت iPhone ،Android ،Windows Phone کے فونس اور ڈیسک ٹاپ کے تازہ ترین ورژنوں پر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ میسج کامیابی کے ساتھ حذف کرنے کیلئے آپ اور میسج وصول کنندہ دونوں کیلئے WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا ضروری ہے۔
آپ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات برائے Android، iPhone، اور،Windows Phone کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔