WhatsApp کو ایک نہایت آسان آئیڈیا کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور وہ یہ کہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ جو بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ ہی کے درمیان رہتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہم نے بطور ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن شامل کی جو آج ایک دن میں 2 ارب سے زیادہ صارفین کے درمیان تبادلہ ہونے والے 100 ارب سے زائد میسجز کی حفاظت کرتی ہے۔
اگرچہ آپ کے بھیجنے اور وصول کرنے والے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ پیغامات آپ کے ہی آلے پر اسٹور ہوتے ہیں، بہت سے لوگ اپنا فون کھو جانے کی صورت میں اپنی چیٹس کو بیک اپ کرنے کا طریقہ بھی چاہتے ہیں۔ آج سے ہم Google Drive یا iCloud میں محفوظ کردہ بیک اپس کو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے سیکیورٹی کا ایک اضافی، اختیاری طریقہ دستیاب کر رہے ہیں۔ اس پیمانے پر کوئی بھی عالمی میسجنگ کی دوسری سروس اپنے صارفین کے میسجز، میڈیا، وائس میسجز، ویڈیو کالز اور چیٹ بیک اپس کے لیے اس سطح کی حفاظت فراہم نہیں کرتی۔
اب آپ اپنی پسند کے کسی ایسے پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی اینکرپشن کلید کے ساتھ اپنے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ بیک اپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں جسے صرف آپ جانتے ہیں۔ نہ WhatsApp اور نہ ہی آپ کا بیک اپ سروس فراہم کنندہ آپ کے بیک اپ کو پڑھ سکے گا اور نہ ہی اسے کھولنے کے لیے درکار کلید تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ، ہم لوگوں کو ان کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید اختیارات دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم WhatsApp کا تازہ ترین ورژن رکھنے والے صارفین کیلئے اس خصوصیت کو آہستہ آہستہ مہیا کریں گے۔ iOS اور Android پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے آپ اپنے چیٹ بیک اپس کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں، اور اس بارے میں مزید معلومات کہ ہم نے اسے کیسے تیار کیا یہاں مل سکتے ہیں۔