۱۶ جنوری، ۲۰۱۲
ہمیں آپ لوگوں کی جانب سے، اس مسلسل خطی پیغام کے بارے میں بہت سی ای میلس اور سوالات مل رہے ہیں، جو ہمارے نیٹ ورک میں پھیلایا جا رہا ہے:
اب جلد ہی WhatsApp ہم سے پیسے وصول کریگا۔ اس کے مفت دستیاب ہونے کا ایک ہی ذریعہ ہے، اور وہ یہ کہ آپ ایک سرگرم صارف ہوں، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کم از کم ۱۰ افراد سے بات میں مصروف ہوں۔ ایک سرگرم صارف بننے کے لیے، اس پیغام کو ۱۰ افراد کو بھیجیں، جو اسے موصول کریں (دو ٹکس) اور آپ کا WhatsApp لوگو سرخ ہو جانا چاہیئے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آپ ایک سرگرم صارف ہیں۔
براہ کرم سمجھیں کہ یہ ایک افواہ ہے اور یس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ہمیں اس بات کا فخر ہو رہا ہے کہ اب ہم Hoax Slayer تک پہنچ گئے ہیں، پھر بھی اچھی اچھی نئی خصوصیات پر کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایسی بے تکی باتوں کی نفی کریں۔
تازہ خبر: یہ بھی ایک افواہ ہی ہے:
’’ جنوری ۲۸ سے WhatsApp بند ہو رہا ہے جم بلسامک (WhatsApp کاCEO) کی جانب سے پیغام۔ ہمہں WhatsApp پیغام رسانی پر بہت زیادہ صارفین کے ناموں کے استعمال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم تمام صارفین سے التجا کرتے ہیں کہ اس پیغام کو اپنی تمام رابطہ فہرست پر آگے بھیجیں۔ اگر آپ اس پیغام کع آگے نہیں بھیجیںگے، تو ہم اسے آپ کے کھاتے کو بے عمل بنانا سمجھیںگے اور اسے اگلے ۴۸ گھنٹوں میں حذف کر دیا جائیگا۔ براہ کرم، اس پیغام کو نظر انداز نہ کریں ورنہ WhatsApp آپ کی فعالیت کو اہمیت نہیں دیگا۔ پھر اگر کھاتا حذف کر دئے جانے کے بعد، آپ اپنے کھاتے کو دوبارہ فعال کرنا چاہیں، تو آپ کے ماہانہ بل میں آپ سے ۲۵.۰۰ کی قیمت لی جائیگی۔ ہمیں تصاویر کی اپڈیٹس ٹھیک سے نہ دکھ پانے کے بارے میں پتہ ہے اور ہم اس مشکل کو حل کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ اور جلد ہی یہ خصوصیت کام کرنے لگیگی۔ آپ کے تعاون کے لیے WhatsApp ٹیم کی جانب سے بہت شکریہ‘‘