10 جولائی 2018
آج سے، WhatsApp یہ نشان دہی کرے گی کہ آپ کو موصول ہونے والے کون سے میسجز فارورڈ کئے گئے ہیں۔ اس اضافی سیاق و سباق سے فرد بہ فرد اور گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو یہ تعین کرنے میں مدد ملتی ہے کہ آیا آپ کے دوست یا رشتہ دار نے اس میسج کو خود لکھا ہے یا پھر یہ اصلاً کسی اور کی جانب سے آیا ہے۔ اس نئے فارورڈ شدہ لیبل کو دیکھنے کیلئے آپ کے فون پر WhatsApp کا تازہ ترین ورژن ہونا چاہئے۔
WhatsApp آپ کے تحفظ کیلئے بہت فکرمند ہے۔ ہماری ترغیب ہے کہ فارورڈ شدہ میسجز شیئر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں۔ یاد رکھیں، آپ صرف ایک ٹیپ سے اسپام کی رپورٹ کر سکتے ہیں یا کسی رابطے کو بلاک کر سکتے ہیں اور مدد کیلئے براہ راست WhatsApp سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ہمارا WhatsApp پر تحفظ کی تجاویز کا پیج ملاحظہ کریں۔