6 دسمبر 2021
ہمارا مشن دنیا کو نجی طور پر جوڑنا ہے۔ جوں جوں ہماری مزید گفتگوئیں روبرو سے ڈیجیٹل کی طرف منتقل ہوتی ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کسی کے ساتھ ذاتی طور پر بیٹھنے اور اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کرنے میں ایک خاص جادو ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ دونوں نجی طور پر اور اس لمحے میں جڑ رہے ہیں۔ خطرے سے خالی اور دیانت دار ہونے کی آزادی، یہ جانتے ہوئے کہ گفتگو کو ہمیشہ کے لیے کہیں ریکارڈ اور محفوظ نہیں کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ کرنا کہ پیغام کتنی دیر برقرار رہتا ہے آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ ہم اس کے بارے میں سوچے بغیر بھی اپنی ٹائپ کردہ ہر چیز کی ڈیجیٹل کاپی چھوڑنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ یہ ایسے ہو چکا ہے جیسے کوئی نوٹ لینے والا ہمارے پیچھے ہو اور ہم نے جو کچھ کہا ہے اس کا مستقل ریکارڈ رکھ رہا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پچھلے سال غائب ہو جانے والے پیغامات متعارف کروائے، اور حال ہی میں تصاویر اور ویڈیوز کیلئے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے کہ وہ ایک بار دیکھے جانے کے بعد فوراً غائب ہو جائیں۔
آج ہم اپنے صارفین کو ان کے پیغامات کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید اختیارات فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور یہ کہ وہ کتنی دیر تک برقرار رہیں، ڈیفالٹ غائب ہونے والے پیغامات اور متعدد دورانیوں کے ساتھ۔
WhatsApp صارفین کے پاس اب تمام نئی چیٹس کے لیے غائب ہونے والے پیغامات کو بطور ڈیفالٹ آن کرنے کا اختیار ہوگا۔ فعال ہونے پر، آپ یا کسی دوسرے شخص کی جانب سے شروع ہونے والی تمام نئی انفرادی چیٹس آپ کے منتخب کردہ دورانیے کے بعد غائب ہو جائیں گی، اور ہم نے گروپ چیٹ بناتے وقت ایک نیا آپشن شامل کیا ہے جس سے آپ گروپس تخلیق کرتے اسے آن کر سکتے ہیں۔ یہ نئی خصوصیت اختیاری ہے اور آپ کی موجودہ چیٹس میں سے کسی کو تبدیل یا حذف نہیں کرتی ہے۔
ہم غائب ہونے والے پیغامات کے لیے دو نئے دورانیے بھی شامل کر رہے ہیں: 24 گھنٹے اور 90 دن، نیز 7 دن کا موجودہ آپشن۔
ان لوگوں کے لیے جو ڈیفالٹ غائب ہونے والے پیغامات کو آن کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، ہم آپ کی چیٹس میں ایک پیغام ڈسپلے کریں گے جو لوگوں کو بتائے گا کہ یہ آپ کا منتخب کردہ ڈیفالٹ ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کوئی ذاتی نہیں ہے - یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو آپ نے اس بارے میں کیا ہے کہ آپ مستقبل میں WhatsApp پر ہر کسی کے ساتھ کس طرح بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی خاص گفتگو مستقل برقرار رہے تو کسی چیٹ کو واپس سوئچ کرنا آسان ہے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے تک خاندان اور دوستوں سے الگ رہنے نے یہ بات پہلے سے کہیں زیادہ واضح کر دی ہے کہ صرف اس لیے کہ ہم روبرو ذاتی طور پر بات نہیں کر سکتے، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں اپنی ذاتی گفتگوؤں کی رازداری کو قربان کرنا پڑے۔ ہمارا ماننا ہے کہ غائب ہونے والے پیغامات کے ساتھ ساتھ شروع سے آخر تک مرموز کاری دو اہم خصوصیات ہیں جو اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ آج پیغام رسانی کی کسی سروس کے پرائیویٹ ہونے سے کیا مراد ہے، اور ہمیں ذاتی گفتگو کے احساس کے ایک قدم کے قریب لاتے ہیں۔
شروع کرنے کے لیے، اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر جائیں اور 'ڈیفالٹ میسج ٹائمر' کو منتخب کریں۔ آپ مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔