29 جون 2018
گزشتہ کچھ مہینوں میں ہم نے نئی خصوصیات شامل کی ہیں جن سے گروپس کا تجربہ بہتر ہو گیا ہے۔ ان میں سے کچھ میں گروپ کی تفصیل، ایک فوری رابطے کی خصوصیت، اور ان لوگوں کیلئے تحفظ شامل ہے جنہیں ان کے چھوڑے ہوئے گروپس میں بار بار شامل کیا جاتا ہے۔
آج ہم ایک نئی گروپ سیٹنگ لانچ کر رہے ہیں جس کے ذریعے صرف ایڈمنز ہی گروپ میں میسجز بھیج سکیں گے۔ یہ ایک طریقہ ہے جس سے لوگ اہم اعلانات اور معلومات حاصل کرنے کیلئے گروپس کا استعمال کرتے ہیں جن میں اسکولوں میں والدین اور اساتذہ، کمیونٹی سنٹرز اور غیر منافع بخش تنظیمیں شامل ہیں۔ ہم نے یہ نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے تاکہ اس طرح کے استعمال کیلئے ایڈمنز کو بہترین ٹولز دستیاب ہوں۔
اس سیٹنگ کو فعال کرنے کیلئے، "گروپ کی معلومات" کھولیں، گروپ سیٹنگز > میسجز بھیجیں پر ٹیپ کریں اور "صرف ایڈمنز" کو منتخب کریں۔ یہ سیٹنگ ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب کی جا رہی ہے۔