مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںکمیونٹی بنائیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
ڈاؤن لوڈ کریں
سروس کی شرائط2023 © WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      عالمی سطح پر کسٹمرز تک پہنچیں۔

    • کمیونٹی بنائیں

      گروپ گفتگوئیں آسان بنا دی گئی ہیں۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp business

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
WhatsApp ویبڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp بلاگ

WhatsApp‎ پر کاروبار سے رابطہ کرنے کے نئے طریقے

جیسا کہ دنیا بھر میں کاروبار دوبارہ کھلنے اور اپنی آن لائن موجودگی کو وسیع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، لوگوں کو سوالات پوچھنے، معلومات حاصل کرنے یا کوئی ایسی چیز تلاش کرنے کیلئے جسے وہ ممکنہ طور پر خریدنا چاہیں، کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے آسان طریقے چاہئیں۔

آج ہم 50 ملین سے زیادہ WhatsApp Business ایپ صارفین کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دریافت ہو پانے میں ان کی اور WhatsApp Business API پر موجود ہزاروں بڑے کاروباروں کی مدد کرنے کے لیے ہم نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں تاکہ WhatsApp پر کاروبار کے ساتھ چیٹ شروع کی جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ وہ کون سی اشیاء اور سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

QR‎ کوڈز کے ذریعے کاروبار کے ساتھ چیٹ شروع کرنا

QR‎ کوڈز ڈیجیٹل دروازے کے مانند ہیں جن سے کسی کاروبار کے ساتھ انتہائی آسانی سے چیٹ شروع کی جا سکتی ہے۔ پہلے جب لوگوں کی نظر سے کوئی دلچسپ کاروبار گزرتا تھا تو انہیں اس کا WhatsApp نمبر، ایک وقت میں ایک ہی نمبر درج کر کے اپنے روابط میں شامل کرنا پڑتا تھا۔ اب، لوگ کسی کاروبار کے اسٹور فرنٹ، پروڈکٹ پیکجنگ یا رسید پر نظر آنے والا QR کوڈ اسکین کر کے اس کے ساتھ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، Uttam Toys، جو راجکوٹ، بھارت میں کھلونوں کا ایک اسٹور ہے جس نے یہ خصوصیت ٹیسٹ کرنے میں ہماری مدد کی ہے، اپنی پروڈکٹ پیکجنگ اور کھلونوں کے مینوئلز پر QR کوڈز لگائے گا تاکہ کسٹمرز سوالات پوچھنے کے لیے آسانی سے رابطہ کر سکیں۔

QR‎ کوڈ اسکین کرنے سے چیٹ کھل جائے گی جس میں آپشنل پہلے سے پُر شدہ پیغام ہوگا جسے کاروبار نے چیٹ شروع کرنے کیلئے بنایا ہوگا۔ ایپ کے پیغام رسانی کے ٹولز کے ذریعے، کاروبار فوراً جواب میں معلومات جیسے کہ اپنا کیٹلاگ بھیج سکتے ہیں تاکہ گفتگو جاری رہے۔ QR‎ کوڈ کا استعمال شروع کرنے کیلئے، کاروبار یہ فوری مراحل فالو کر سکتے ہیں۔

QR‎ کوڈز آج سے دنیا بھر میں WhatsApp Business ایپ یا WhatsApp Business API استعمال کرنے والے کاروباروں کے لیے دستیاب ہیں۔

کاروبار کیا فراہم کرتا ہے یہ دریافت کرنے کے لیے کیٹلاگ شیئر کرنے کی سہولت

کیٹلاگز کاروباروں کو اپنی فراہم کردہ اشیاء اور سروسز دکھانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں زیادہ فروخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ گزشتہ سال لانچ کرنے کے بعد سے، کیٹلاگز لوگوں کے لیے کاروبار کے ساتھ WhatsApp پر رابطہ کرنے کا ایک مقبول طریقہ بن چکے ہیں۔ در حققیت، WhatsApp پر ہر مہینے 40 ملین سے زائد لوگ کاروبار کا کیٹلاگ دیکھتے ہیں۔

لوگوں کیلئے پروڈکٹس دریافت کرنا آسان بنانے کیلئے ہم کیٹلاگز اور انفرادی آئٹمز کو ویب سائٹس، Facebook‏، Instagram اور دیگر جگہوں پر لنک کے بطور شیئر کرنے کیلئے دستیاب بنا رہے ہیں۔ اور اگر لوگ اپنا تلاش کردہ کیٹلاگ یا آئٹم دوستوں یا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو وہ بس لنک کاپی کر کے اسے WhatsApp پر اور دیگر جگہوں پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

کیٹلاگ لنکس پوری دنیا میں دستیاب ہیں اور کاروبار انہیں شیئر کرنے کا طریقہ یہاں جان سکتے ہیں۔

اگرچہ دنیا کی نئی صورتحال کے مطابق ڈھلنے کا یہ سفر کاروباروں کیلئے طویل اور مشکل ہوگا لیکن ہم انہیں سپورٹ فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

9 جولائی، 2020

ٹویٹ کریںشیئر کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگوڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیںخصوصیاتبلاگسٹوریزبرائے بزنس
ہم کون ہیںہمارا تعارفکیریئرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsapp ویب
مدد درکار ہے؟ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرکورونا وائرس
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2023 ©‏ WhatsApp LLC

سروس کی شرائط