۱۷ مارچ، ۲۰۱۴
ہمارے Facebook کے ساتھ اپنی ساجھیداری کا اعلان کرنے کے بعد، اس بات پر آپ سب کی توجہ سے ہم بڑے مشکور ہیں۔ ایک کمپنی کے طور پر، ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے دوستوں اور عزیزوں سے رابطے میں رہنے کے موقعے فراہم کرتے رہنے پر دھیان دینے پر مشتاق ہیں، خواہ وہ جو بھی ہوں اور کہیں بھی رہیں۔
بدقسمتی سے، ہماری اس حصہ داری کے WhatsApp صارفین کے مواد اور پوشیدگی پر مستقبل میں ہونے والے اثرات کو لے کر، بہت سی افواہیں اور بے ثبات خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
میں اس بات کا خلاصہ کر دینا چاہونگا۔
سب سے بڑھ کر، میں اس بات کا اطمینان کر لینا چاہتا ہوں کہ آپ سب کو اندازہ ہو جائے کہ میں نجی مواصلات کے اصول کی کتنی گہرائی سے قدر کرتا ہوں۔ میرے لیے، یہ بہت ذاتی معاملہ ہے۔ میری پیدائش یوکرین میں ہوئی، اور میں ۱۹۸۰ کی دہائی میں USSR میں بڑا ہوا۔ اس زمانے کی یادوں میں میرے لیے سب سے زورآور یادوں میں سے ایک وہ جملہ ہے جو بارہا اپنی ماں کو فون پر ابلاغ کے دوران بولتے میں نے سنا تھا: ’’یہ فون پر کرنے کی بات نہیں؛ روبہ رو ملیںگے تب بتائونگی۔‘‘۔ ہماری باتوں کو KGB کے سن لینے کے خوف کے مارے ہمارا بے خوف باتیں نہ کر پانا بھی کچھ حد تک، میرے لڑکپن کے دنوں میں United States میں منتقل ہونے کی وجوہات میں شامل ہے۔
آپ کی پوشیدگی کی قدر ہمکاری رگو ریشے میں بسی ہے،اور ہم نے WhatsApp کو آپ کے متعلق کم سے کم جاننے پر مبنی رکھا ہے: آپ کو ہمیں اپنا ای میل پتہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں نہ ہی ہم آپ سے آپ کا ای میل پتہ طلب کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کی سال گرہ معلوم نہیں۔ نہ ہمیں آپ کے گھر کا پتہ ہی معلوم ہے۔ آپ کہاں کام کرتے ہیں یہ بھی ہم نہیں جانتے۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ آپ کو کیا پسند ہے، آپ انٹرنیٹ پر کیا تلاش کرتے رہتے ہیں اور نہ ہی ہم آپ کے GPS مقام ہی کو جمع کرتے ہیں۔ اس مواد میں سے کچھ کو بھی WhatsApp پر جمع کر کے ذخیرہ نہیں کیا جاتا، اور اس میں تبدیلی کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اگر Facebook کے ساتھ ساجھیداری کرنے کا مطلب ہمارے اصولوں میں تغیرات لانا ہوتا تو ہم یہ ساجھیداری کبھی نہ کرتے۔ بجائے اس کے، ہم ایسی ساجھیداری کر رہے ہیں جو ہمیں آزادانہ اور خود اختیاری طور پر کارروائی کرنے دیگی۔ ہمارے بنیادی اصول اور عقیدے میں کوئی بدلائو آنے والا نہیں ہے۔ ہمارے اخلاقی اصول بدلیںگے نہیں۔ ذاتی پیغام رسانی میں WhatsApp کو اولیت بخشنے والی ہر چیز اپنی جگہہ رہیگی۔ اس کے بر خلاف قیاس آرائی صرف بے اصل اور بے بنیاد ہی نہیں، بلکہ یہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس سے لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ اب ہم ایک دم سے مختلف طرح کا ڈیٹا جمع کرنے لگیںگے۔ یہ بالکل صحیح نہیں ہے، اور آپ کو اس کا پتہ ہونا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
اس بات کو یاد رکھیں: Facebook کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی ہماری ساجھیداری، ہمیں اس مقام تک لانے والی بصیرت کے ساتھ کبھی سمجھوتا نہیں کریگی۔ ہمارا مرکزِ نظر تو WhatsApp کو دور دور تک پہنچانے کے وعدے پر ہی ہے، تا کہ دنیا بھر میں لوگ بے خوف ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی حاصل کر سکیں۔