مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںکمیونٹی بنائیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
ڈاؤن لوڈ کریں
سروس کی شرائط2023 © WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      عالمی سطح پر کسٹمرز تک پہنچیں۔

    • کمیونٹی بنائیں

      گروپ گفتگوئیں آسان بنا دی گئی ہیں۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp business

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
WhatsApp ویبڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp بلاگ

WhatsApp اسٹیٹس سے لطف اندوز ہونے کے نئے طریقے

اسٹیٹس WhatsApp پر اپنے دوستوں اور قریبی روابط کے ساتھ عارضی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کا ایک مقبول طریقہ ہے۔ وہ 24 گھنٹے میں غائب ہو جاتے ہیں اور اس میں تصاویر، ویڈیوز، GIFs، اور ٹیکسٹ وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔ بالکل آپ کی ذاتی چیٹس اور کالز کی طرح آپ کا WhatsApp اسٹیٹس بھی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتا ہے تاکہ آپ پرائیویٹ اور محفوظ طریقے سے شیئر کر سکیں۔

ہم WhatsApp پر اسٹیٹس میں نئے فیچرز شامل کرنے کیلئے پُرجوش ہیں تاکہ آپ آسانی کے ساتھ اظہار خیال کر سکیں اور دوسروں کے ساتھ جڑ سکیں۔

پرائیوٹ ناظرین انتخاب کار

ممکن ہے آپ کا شیئر کردہ ہر اسٹیٹس آپ کے تمام رابطوں کیلئے ہمیشہ مناسب نہ ہو۔ ہم آپ کو ہر اسٹیٹس کیلئے اپنی رازداری کی سیٹنگز اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت مہیا کر رہے ہیں تاکہ آپ جب بھی اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کریں تو یہ انتخاب کر سکیں کہ اسے کون دیکھ سکتا ہے۔ آپ کا ناظرین کا حالیہ ترین انتخاب محفوظ کیا جائے گا اور آپ کے اگلے اسٹیٹس کیلئے اسے بطور ڈیفالٹ استعمال کیا جائے گا۔

وائس اسٹیٹس

ہم WhatsApp اسٹیٹس پر 30 سیکنڈز کے وائس میسجز ریکارڈ اور شیئر کرنے کی سہولت پیش کر رہے ہیں۔ وائس اسٹیٹس کا استعمال مزید ذاتی اپ ڈیٹس بھیجنے کیلئے کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اظہار خیال کرنے کیلئے ٹائپ کرنے کی بجائے بات کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

اسٹیٹس پر ردعمل

ہم اسٹیٹس پر ردعمل شامل کر رہے ہیں تاکہ آپ اپنے دوستوں اور قریبی رابطوں کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر فوری اور آسان طریقے سے ردعمل دے سکیں۔ گزشتہ سال رد عمل کے لانچ کے بعد یہ #1فیچر ہے جس کی صارفین نے مانگ کی ہے۔ اب آپ اوپر کی طرف سوائپ کر کے آٹھ میں سے ایک ایموجی پر ٹیپ کر کے کسی بھی اسٹیٹس کا فوری طور پر جواب دے سکتے ہیں۔ بلاشبہ آپ ٹیکسٹ، وائس میسج اور اسٹیکرز وغیرہ کا استعمال کر کے بھی اسٹیٹس کا جواب دے سکتے ہیں۔

نئی اپ ڈیٹس ہونے پر اسٹیٹس پروفائل پر ایک دائرہ بن جاتا ہے

نئے اسٹیٹس کیلئے پروفائل پر بننے والے دائرے کی وجہ سے آپ اپنے پسندیدہ لوگوں کے اسٹیٹس سے کبھی محروم نہیں رہیں گے۔ جب بھی آپ کے رابطے میں کوئی فرد اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرتا ہے تو ان کی پروفائل تصویر کے گرد ایک دائرہ نظر آئے گا۔ یہ دائرہ چیٹ لسٹ، گروپ کے شرکاء کی لسٹوں، اور رابطے کی معلومات میں نظر آئے گا۔

اسٹیٹس پر لنک پری ویوز

اب اگر آپ اپنے اسٹیٹس پر کوئی لنک پوسٹ کرتے ہیں تو آپ کو اس لنک کے مواد کا وژیوئل پری ویو خودکار طور پر نظر آئے گا بالکل اس طرح جب آپ کوئی میسج بھیجتے ہیں۔ وژیوئل پری ویوز سے آپ کا اسٹیٹس بہتر نظر آتا ہے، اور آپ کے رابطے کو اس پر کلک کرنے سے پہلے یہ بھی آئیڈیا مل جاتا ہے اس لنک میں کون سا مواد ہے۔

یہ اپ ڈیٹس عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہیں اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہوں گی۔ ہم امید کرتے ہیں لوگ جلد ہی اسٹیٹس کے ان نئے فیچرز سے استفادہ کریں گے۔

7 فروری 2023

ٹویٹ کریںشیئر کریں

پراکسی سے WhatsApp سے جڑنا

WhatsApp کا استعمال کرنے والے تمام صارفین کو نئے سال کی مبارکباد! ہم اس بات سے واقف ہیں کہ ہم نے پرائیویٹ ٹیکسٹ یا کالز کی سہولت کے ساتھ 2023 کی شروعات بہت اچھی طرح کی ہے پر بہت سے لوگ اب بھی انٹرنیٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔

لہذا اس حوالے سے مدد کیلئے آج ہم دنیا بھر میں WhatsApp کے تمام صارفین کیلئے پراکسی سپورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگوں کو یہ اختیار دے رہے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ کنکشن بلاک یا بند ہونے پر WhatsApp تک اپنی رسائی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

پراکسی کا انتخاب کرنے پر آپ کو سرورز کے ذریعے WhatsApp سے جڑنے کی سہولت ملتی ہے، یہ سرورز دنیا بھر کے اُن رضاکاران اور تنظیموں نے سیٹ اپ کیے ہیں جو لوگوں کو آسانی کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ اگر آپ میں دوسروں کو جڑنے میں مدد کرنے کی صلاحیت ہے تو آپ پراکسی سیٹ کرنے کا طریقہ یہاں جان سکتے ہیں۔

پراکسی کے ذریعے جڑنے میں WhatsApp کی فراہم کی جانے والی اعلی درجے کی پرائیویسی اور سیکیورٹی برقرار رکھی جاتی ہے۔ آپ کے ذاتی میسجز اب بھی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن سے محفوظ ہوں گے — اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ آپ اور آپ سے مخاطب فرد کے درمیان رہیں، اور اس کے علاوہ درمیان میں کسی کو بھی نظر نہ آئیں، بشمول پراکسی سرورز، WhatsApp، یا Meta کو بھی نظر نہ آئیں۔

2023 کیلئے ہماری یہ خواہش ہے کہ انٹرنیٹ کنکشنز کبھی بند نہ ہوں۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ ایران میں کئی مہینوں تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا لوگوں کے انسانی حقوق کو مسترد کیا گیا اور لوگوں کو فوری مدد موصول کرنے سے روک دیا گیا۔ اگرچہ انٹرنیٹ مسلسل بند رہتا ہے تو ہمیں امید ہے کہ جب بھی محفوظ اور قابل اعتماد گفتگو کی ضرورت ہوگی تو ہمارے اس حل سے لوگوں کو مدد ملے گی۔

یہ آپشن ایپ کے جدید ترین ورژن کے سیٹنگز مینو میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں۔

5 جنوری 2023

ٹویٹ کریںشیئر کریں

WhatsApp پر بہتر کالنگ

چونکہ WhatsApp دنیا بھر کے صارفین کیلئے پرائیویٹ اور محفوظ میسجنگ کیلئے مقبول ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ وائس کالز اور ویڈیو کالز کے ذریعے رابطے کیلئے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کے دوران ہم نے اپنے عزیزوں، ساتھیوں اور کمیونٹیز سے محفوظ طریقے سے رابطہ کرنے کیلئے WhatsApp پر کال کرنے کیلئے کئی اصلاحات شروع کی ہیں۔

ہم نے گروپ کالز میں بہتر طور پر جڑنے کیلئے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں:

  • 32 افراد کی کالز: وائس کالز کی طرح، اب آپ اپنے موبائل پر 32 لوگوں کے ساتھ ویڈیو کال کر سکتے ہیں، جو پہلے کے مقابلے میں لوگوں کی تعداد کا چار گنا ہے
  • کال کے ممبرز کو میسج یا میوٹ کرنا: کسی شریک کو دیر تک دبانے سے ویڈیو یا آڈیو فیڈ بڑی ہو جائے گی اور آپ کو کال کے دوران انہیں میوٹ کرنے یا انہیں الگ سے میسج کرنے کی سہولت ملے گی
  • کال کے لنکس: چاہے چھوٹی سی کال کرنی ہو یا آگے کی منصوبہ بندی کرنی ہو، آپ کال لنک شیئر کرکے لوگوں کو آسانی سے گروپ کال کی دعوت دے سکتے ہیں

ہم نے کالنگ کے مزید آسان تجربے کیلئے ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں کی ہیں:

  • رنگین ویو فارمز: اب آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ کون بات کر رہا ہے چاہے ان کا کیمرہ آف ہو
  • ان کال بینر اطلاعات: گروپ کال میں کسی نئے ممبر کے شامل ہونے کی اطلاع حاصل کریں
  • iOS پر تصویر در تصویر: ابھی بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے اور نئے سال کے ساتھ شروع ہوگی، مینیمائز کی جانے والی ان کال ویڈیو اسکرین کی بدولت کال کے دوران آسانی سے ملٹی ٹاسک کریں

ہمیشہ کی طرح، لوگوں کی پرائیویسی اور تحفظ کی حفاظت کیلئے WhatsApp کی تمام کالز ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتی ہیں۔

ہم اگلے سال بھی بہتری لاتے رہیں گے کیونکہ آپ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہوں WhatsApp پر اعلیٰ کوالٹی، پرائیویٹ کالنگ کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔

14 دسمبر 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

WhatsApp پر اوتار

آج ہم WhatsApp پر اوتار کی خصوصیت شروع کرنے پر بہت خوش ہیں، یہ اظہار خیال کا ایک نیا اور شخصی نوعیت کا طریقہ ہے۔

اوتار آپ کا ڈیجیٹل ورژن ہوتا ہے جسے مختلف ہیئر سٹائلز، فیشیئل فیچرز اور لباس کے اربوں مجموعوں کا استعمال کرکے بنایا جا سکتا ہے۔ اب آپ WhatsApp پر اپنے ذاتی اوتار کو اپنی پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یا 36 حسب ضرورت اسٹیکرز میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں جو بہت سے مختلف جذبات اور اعمال کی عکاسی کرتے ہیں۔

اوتار بھیجنا دوستوں اور فیملی کے ساتھ اپنے احساسات شیئر کرنے کا تیز اور مزے دار طریقہ ہے۔ اپنی اصلی تصویر استعمال کیے بغیر اپنے اظہار کا ایک بہترین طریقہ بھی ہو سکتا ہے اور یہ مزید ذاتی محسوس ہوتا ہے۔

بہت سے لوگوں کیلئے اوتار بنانے کا یہ پہلا موقع ہو گا اور ہم سٹائل میں بہتری فراہم کرتے رہیں گے جن میں لائٹنگ، شیڈنگ، ہیئر سٹائل ٹیکسچرز وغیرہ شامل ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ اوتار اور بھی بہتر ہوتا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اوتار بنا کر اور شیئر کر کے لطف اندوز ہوں گے، جو آج سے ہر جگہ کے صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

7 دسمبر 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

WhatsApp پر تلاش کریں، میسج کریں اور خریدیں

آج ہم اس بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کر رہے ہیں کہ ہم ایسی کیا چیز بنانے جا رہے ہیں جس سے WhatsApp پر موجود بزنس سے لوگوں کو کسی چیز کی تلاش کرنے، میسج کرنے اور خریدنے میں مدد ملے گی۔ آج ہماری ٹیم برازیل میں موجود ہے اور ہم شاپنگ کا مکمل تجربہ WhatsApp چیٹ پر لانے کے مقصد کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

بزنس تلاش کریں

لوگ WhatsApp پر پہلے سے موجود لاکھوں چھوٹے بزنسز اور ہزاروں برانڈز سے فوری اور آسانی کے ساتھ مدد حاصل کرنے کی سہولت چاہتے ہیں۔ آج ہم براہ راست WhatsApp پر بزنس کی تلاش کرنے کی سہولت کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ اب لوگ زمرے کے لحاظ سے مثلاً سفر یا بینکنگ یا پھر کاروباری نام سے بزنسز کو براؤز کر سکیں۔ اس سے لوگوں کو فون نمبرز تلاش کرنے، خارجی ویب سائٹ پر جانے یا اپنے رابطوں میں نمبر ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ہم نے بزنس کی تلاش کا طریقہ کچھ اس طرح بنایا ہے جس میں لوگوں کی رازداری کی حفاظت ہوتی ہے۔ آپ جو بھی تلاش کرتے ہیں اسے اس طرح پراسس کیا جاتا ہے کہ اسے آپ کے اکاؤنٹ سے دوبارہ لنک نہ کیا جا سکے۔ ہم بزنس کی تلاش کرنے کی سہولت کا آغاز برازیل، انڈونیشیا، میکسیکو، اور برطانیہ سے کر رہے ہیں جہاں لوگ WhatsApp Business پلیٹ فارم کا استعمال کر کے کمپنیوں کی تلاش کر سکیں گے۔ برازیل میں تلاش کے فیچر سے چھوٹے بزنس بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

میسج کریں

چونکہ WhatsApp کا استعمال بہت سے بزنس کرتے ہیں، ہمارا پہلا اصول یہ ہوگا کہ لوگوں کا ان کی گفتگو پر کنٹرول برقرار رکھا جائے۔ اسے اچھی طرح سمجھنا WhatsApp کیلئے بھی اتنا ہی اہم ہوگا جتنا کہ ہم پر انحصار کرنے والے لوگوں اور بزنسز کیلئے ہے۔ حال ہی میں WhatsApp میں شامل شدہ کچھ بزنسز لوگوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے، اپنے میٹرو کے ٹکٹ خریدنے اور کریانہ کے سامان آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

خریدیں

بالآخر ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرکے براہ راست اپنی چیٹ سے محفوظ طریقے سے ادائیگی کر سکیں۔ ہم نے حال ہی میں بھارت میں اس تجربے کا آغاز کیا ہے اور اب برازیل میں ادائیگی کے متعدد پارٹنروں کے ساتھ اسے آزمانے کیلئے پُر جوش ہیں۔ چیک آؤٹ کے اس آسان تجربے سے وہ لوگوں اور بزنسز متاثر ہوں گے جو WhatsApp پر خریداری کرنے کیلئے کسی دوسری ویب سائٹ پر جانا، کسی اور ایپ کو کھولنا یا ذاتی طور پر ادائیگی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

یہ نئے تجربات WhatsApp کو لوگوں کیلئے اپنے پسندیدہ بزنسز سے جڑنے کا ایک بہترین ذریعہ بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ہم آپ کی رائے کے منتظر ہیں۔

17 نومبر 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

Communities Now Available!

As we shared earlier this year, we’ve been hard at work building Communities, a major update to how people will be able to connect on WhatsApp in the groups that matter to them. Today, we’re excited to announce we’ve started to roll out Communities on WhatsApp globally and this will be available to everyone over the next few months.

Communities like neighborhoods, parents at a school, and workplaces can now connect multiple groups together under one umbrella to organize group conversations on WhatsApp. To get started, tap on the new communities tab at the top of your chats on Android and at the bottom on iOS. From there you can start a new Community from scratch or add existing groups.

Once you’re in a community, you can easily switch between available groups to get the information you need, when you need it, and admins can send important updates to everyone in the Community

With Communities, we’re aiming to raise the bar for how organizations communicate with a level of privacy and security not found anywhere else. The alternatives available today require trusting apps or software companies with a copy of their messages - and we think they deserve the higher level of security provided by end-to-end encryption.

Today we’re also releasing three more features we think users will be excited about: the ability to create in-chat polls, 32 person video calling, and groups with up to 1024 users. Just like emoji reactions, larger file sharing, and admin delete, these features can be used in any group but will be particularly helpful for Communities.

We’ve been working with over 50 organizations in 15 countries to build Communities to meet their needs. We’re excited that the feedback we’ve heard so far is these new tools are helping groups like these better organize and achieve their goals. There’s a lot more we plan to build and we’ll keep adding features over the coming months. For now, we’re excited to get this into more people’s hands and hear your feedback too.

November 3, 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

New Features for More Privacy, More Protection, More Control

At WhatsApp, Privacy is in our DNA, and we will never stop building new ways to protect your personal conversations. We believe messaging and calling should always be as private and secure as having face-to-face conversations. Kind of like if two people were talking and no one else was around.

WhatsApp protects the personal calls and messages of users with default end-to-end encryption, so no one but the intended recipient can hear or see them. But that is just one important part of protecting your privacy. Over the years, we’ve added new layers of privacy protections to give you multiple ways to secure your messages, including disappearing messages that self-destruct, end-to-end encrypted backups when you want to save your chat history, 2-step verification for added security, and the ability to block and report unwanted chats.

Today, we’re excited to bring several new privacy features that provide even more layers of protection and give you more control over your messages. This is all part of how we work to keep your conversations secure on WhatsApp.

  • Leave Groups Silently: We love our group chats but some are not forever. We’re making it possible to exit a group privately without making it a big deal to everyone. Now, instead of notifying the full group when you are leaving, only the admins will be notified. This feature will start to roll out to all users this month.
  • Choose Who Can See When You're Online: Seeing when friends or family are online helps us feel connected to one another, but we’ve all had times when we wanted to check our WhatsApp privately. For the moments you want to keep your online presence private, we’re introducing the ability to select who can and can’t see when you’re online. This will start rolling out to all users this month.
  • Screenshot Blocking For View Once Messages: View Once is already an incredibly popular way to share photos or media that don’t need to have a permanent digital record. Now we’re enabling screenshot blocking for View Once messages for an added layer of protection. We’re testing this feature now and are excited to roll it out to users soon.

To spread the word about these new layers of protection, we’re also kicking off a campaign to educate people about the new features and our continued commitment to protecting your private conversations on WhatsApp. We hope people enjoy getting to use these new features and benefit from several options that help you keep your messages secure. We look forward to your feedback on what to build next.

August 9, 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

ہر سائز کے کاروبار کے لیے WhatsApp پر شروع کرنا آسان بنانا

عالمی سطح پر لوگوں اور کاروباروں کے لیے، WhatsApp اب وہ جگہ ہے جہاں کاروبار ہوتا ہے۔ چاہے وہ ماں باپ کی دکان ہو یا Fortune 500 کمپنی، آج ہر سائز کے کاروبار اپنے گاہکوں کی مدد کے لیے WhatsApp پر انحصار کرتے ہیں۔

اسی طرح جس طرح WhatsApp نے پیاروں کے لیے سرحدوں کے پار آزادانہ طور پر بات چیت کرنا ممکن بنایا، ہم ان تمام چیلنجز کو ماضی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جن کا تجربہ ہم سب کو کاروباروں سے بات کرتے ہوئے ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کسی خراب ویب سائٹ پر اٹکا نہیں رہنا پڑے گا، یا کوئی ای میل گمنامیوں میں بھیج کر یہ نہیں سوچنا پڑے گا کہ کیا اسے کبھی کوئی پڑھے گا بھی کہ نہیں۔

آج تک، ہم نے لاکھوں کاروباروں کو WhatsApp کے ساتھ بہتر کام کرنے میں مدد کی ہے۔ اگلا مرحلہ ہر اس کاروبار کے لیے WhatsApp کو دستیاب کرانا ہے جسے اپنے گاہکوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا تیز، آسان اور قابل اعتماد طریقے کی ضرورت ہے۔

نئی کلاؤڈ پر مبنی API کے ساتھ تمام کاروباروں اور ڈویلپرز کے لیے WhatsApp دستیاب کروا رہے ہیں

آج ہم Meta کی طرف سے فراہم کردہ مفت، محفوظ کلاؤڈ سروسز پیش کر کے دنیا بھر میں کسی بھی سائز کے کسی بھی کاروبار کے لیے WhatsApp کو دستیاب کرانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ اس نئی API کے ساتھ، ہم نے شروع کرنے کیلئے درکار وقت کو مہینوں سے منٹوں تک کم کر دیا ہے تاکہ کاروبار اور ڈیولپرز ہماری سروس تک جلدی اور آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں، اپنے تجربے کو مزید حسب ضرورت بنانے کے لیے WhatsApp کے اوپر براہ راست تعمیر کر سکیں اور اپنے گاہکوں کو جواب دینے کی رفتار کو بڑھا سکیں۔ یہ سروسز ہمارے پارٹنرز کے سرور کے مہنگے اخراجات کو بھی ختم کر دیں گی اور انہیں نئی خصوصیات تک فوری رسائی فراہم کریں گی۔ شروع کرنے کیلئے کاروبار براہِ راست سائن اپ کر سکتے ہیں یا کاروبار کیلئے حل فراہم کرنے والوں میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

تیزی سے ترقی کرنے والے کاروباروں کے لیے WhatsApp بزنس ایپ میں نئی خصوصیات

کئی سالوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ WhatsApp استعمال کرنے والے چھوٹے کاروبار کیسے ترقی کریں گے اور ہم اضافی ٹولز کے ذریعے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ کچھ لوگ کلاؤڈ پر مبنی API استعمال کرنا چاہیں گے جبکہ بہت سے لوگ WhatsApp Business ایپ استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم ان کاروباروں کے لیے جدید خصوصیات پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ صرف چند لوگوں سے آگے بڑھ کر اپنے کاموں کو چلانے میں ان کی مدد کر سکیں اور اپنے برانڈ کو آن لائن مزید وسعت دے سکیں - جیسے کہ 10 آلات تک چیٹس کا نظم کرنے کی صلاحیت تاکہ وہ چیٹس کی آمد کو بہتر طریقے سے سنبھال سکیں۔ ہم نئے حسب ضرورت WhatsApp کلک ٹو چیٹ لنکس بھی فراہم کریں گے تاکہ کاروباروں کو ان کی آن لائن موجودگی میں صارفین کو راغب کرنے میں مدد ملے۔ ہم ایک نئی پریمیم سروس کے حصے کے طور پر WhatsApp Business ایپ میں فیس کے عوض اضافی، اختیاری خصوصیات کے طور پر یہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس مستقبل میں اشتراک کرنے کے لیے مزید تفصیلات ہوں گی۔

کاروباروں کو سپورٹ کرنے کے ان نئے طریقوں کے ساتھ، کسی شخص کی کسی کاروبار کے ساتھ بات چیت کے لیے ہماری اقدار اب بھی تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔ لوگوں کو کنٹرول حاصل ہے کہ وہ کن کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرتے ہیں اور کاروبار لوگوں کو اس وقت تک پیغام نہیں بھیج سکتے جب تک کہ وہ رابطہ کرنے کی درخواست نہ کریں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ WhatsApp پر اپنے پسندیدہ کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنے کی صلاحیت سے لطف اندوز ہوں گے اور یہ سننے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے کہ نئے کاروبار کیسے بنتے ہیں، ترقی کرتے ہیں اور فروغ پاتے ہیں۔

19 مئی 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

ردعمل، 2GB فائل شیئرنگ، 512 گروپس

اسکن ٹون سلیکٹر سمیت مکمل ایموجی کی بورڈ کے ساتھ WhatsApp پر ردعمل اور بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ ہم صارفین کے لیے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کے دوران اظہار خیال کرنے کے مزید طریقے متعارف کرانے کے لیے پرجوش ہیں۔

جیسا کہ ہم نے WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے اپنے وژن کے ساتھ گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا، اب ہم تنظیموں، کاروباروں، اور دیگر قریبی گروپس کو محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے اور WhatsApp پر کام کرنے کے لیے بنا رہے ہیں۔ ہمیں اب تک موصول ہونے والی رائے بہت مثبت رہی ہے اور ہم لوگوں کیلئے بہت سی نئی خصوصیات فراہم کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

ہم یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ایموجی کے رد عمل اب ایپ کے تازہ ترین ورژن پر دستیاب ہیں۔ ردعمل دلچسپ، تیز ہیں، اور وہ گروپس میں اوورلوڈ کو بھی کم کرتے ہیں۔ ہم مستقبل میں اظہار کی ایک وسیع رینج شامل کرکے ان کو بہتر بناتے رہیں گے۔

اس کے علاوہ، اب آپ WhatsApp کے اندر ایک وقت میں 2GB تک کی فائلیں بھیج سکتے ہیں، جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہیں۔ یہ 100MB کی پچھلی حد سے اضافہ ہے اور ہمارے خیال میں چھوٹے کاروباروں اور اسکول گروپس کے درمیان تعاون کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ ہم بڑی فائلوں کے لیے وائی فائی استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں اور اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ہم ایک کاؤنٹر ڈسپلے کریں گے تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ کی منتقلی میں کتنا وقت لگے گا۔

ہمیں مسلسل موصول ہونے والی سرفہرست درخواستوں میں سے ایک چیٹ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کا اختیار ہے، اس لیے اب ہم دھیرے دھیرے ایک گروپ میں 512 لوگوں کو شامل کرنے کی صلاحیت پیش کر رہے ہیں۔ نجی اور محفوظ کمیونٹیز کی تعمیر کیلئے کام کرنا پڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بہتری کا یہ سلسلہ لوگوں اور گروپس کو ایک دوسرے کے قریب رہنے میں مدد کرے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ ان اپ ڈیٹس سے لطف اندوز ہوں گے اور سارا سال مزید شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔

آخری بار اپ ڈیٹ کردہ: جولائی 11 2022

5 مئی 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں

WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے ہمارا وژن شیئر کرنا

آج ہم ایک نئی خصوصیت کے لیے اپنے وژن کو شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں جسے ہم WhatsApp میں کمیونٹیز کے نام سے شامل کر رہے ہیں۔ 2009 میں WhatsApp کے شروع ہونے کے بعد سے، ہم اس بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں کہ جب لوگ کسی فرد یا دوستوں یا خاندان کے کسی گروپ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم کس طرح رو برو گفتگو کے بعد اگلی بہترین چیز حاصل کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم اکثر ایسے لوگوں سے بھی سنتے ہیں جو کسی کمیونٹی میں بات چیت اور تعاون کے لیے WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں۔

اسکولوں، مقامی کلبوں، اور غیر منافع بخش تنظیموں جیسی تنظیمیں اب محفوظ طریقے سے بات چیت کرنے اور کام کرنے کے لیے WhatsApp پر انحصار کرتی ہیں — خاص طور پر جب سے وبائی بیماری نے ہم سب کو دور رہتے ہوئے بھی اکٹھے کام کرنے کے تخلیقی طریقے تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ ہمیں موصول ہونے والے بہت سارے تاثرات کے پیش نظر، ہمارا خیال ہے کہ اس قسم کے گروپس کے درمیان ان مصروف گفتگوؤں کو منظم کرنے میں لوگوں کی مدد کرنا آسان بنانے کے لیے ہم مزید کچھ کر سکتے ہیں۔

یہ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز آتی ہیں۔ WhatsApp پر کمیونٹیز کی مدد سے لوگ مختلف گروپس کو ایک ہی چھتری تلے لا سکیں گے ایک ایسے ڈھانچے کے ساتھ جو ان کیلئے کام کرے۔ اس طرح لوگ پوری کمیونٹی کو بھیجی گئی اپ ڈیٹس وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لیے جو اہم ہے اس کیلئے چھوٹے مباحثہ گروپس کا آسانی سے نظم کر سکتے ہیں۔ کمیونٹیز میں ایڈمنز کے لیے طاقتور نئے ٹولز بھی شامل ہوں گے، بشمول اعلاناتی پیغامات جو ہر کسی کو بھیجے جاتے ہیں اور یہ کنٹرول کہ کن گروپوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ کمیونٹیز کسی اسکول کے پرنسپل کے لیے اسکول کے بچوں کے تمام والدین کو لازمی پڑھنے والی اپ ڈیٹس شیئر کرنے اور مخصوص کلاسوں، غیر نصابی سرگرمیوں، یا رضاکارانہ ضروریات کے بارے میں گروپس قائم کرنے کے لیے ایک ساتھ لانا آسان بنائیں گی۔

ہم WhatsApp پر گروپس کے کام کرنے کے طریقے میں بھی بہت سی اصلاحات کر رہے ہیں — چاہے وہ کمیونٹی کا حصہ ہوں یا نہ ہوں۔ ہمارے خیال میں یہ لوگوں کو نئے طریقوں سے شیئر کرنے اور بڑی چیٹس میں اوورلوڈ کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ خصوصیات آنے والے ہفتوں میں شروع ہو رہی ہیں تاکہ لوگ کمیونٹیز کے تیار ہونے سے پہلے ہی انہیں آزمانا شروع کر دیں۔

  • ری ایکشنز - WhatsApp پر ایموجی ری ایکشنز آرہے ہیں تاکہ لوگ چیٹس کو نئے پیغامات کے ساتھ بھرے بغیر اپنی رائے کو تیزی سے شیئر کرسکیں۔
  • ایڈمن ڈیلیٹ - گروپ ایڈمن ہر کسی کی چیٹس سے غلطی سے بھیجے جانے والے یا پریشانی کا باعث بننے والے پیغامات کو ہٹا سکیں گے۔
  • فائل شیئرنگ - ہم فائلوں کو 2 گیگا بائٹس تک سپورٹ کرنے کے لیے فائل شیئرنگ کو بڑھا رہے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے پروجیکٹس میں تعاون کر سکیں۔
  • بڑی وائس کالیں - ہم 32 لوگوں تک کے لیے ون ٹیپ وائس کالنگ متعارف کرائیں گے ان وقتوں کے لیے جب لائیو بات کرنا چیٹنگ سے بہتر ہے۔

کمیونٹیز فطری طور پر پرائیویٹ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم پیغامات کو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ تحفظ فراہم کرتے رہیں گے۔ لوگوں کی رازداری اور حفاظت کے تحفظ کے لیے یہ حفاظتی ٹیکنالوجی واقعی اس سے پہلے کبھی زیادہ ضروری نہیں رہی۔ قریبی گروپس — اسکول، مذہبی جماعت کے اراکین، یہاں تک کہ کاروبار — بہت زیادہ چاہتے ہیں اور ان کی ضرورت ہے کہ WhatsApp کے ان کے ہر لفظ کی نگرانی کیے بغیر وہ محفوظ اور پرائیویٹ گفتگو کر سکیں۔ آپ اس بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں کہ ہم کمیونٹیز کے لیے پرائیویسی، حفاظت اور سیکیورٹی کو کس طرح دیکھ رہے ہیں۔

جب کہ دوسری ایپس لاکھوں لوگوں کے لیے چیٹ بنا رہی ہیں، ہم ان گروپس کو سپورٹ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں جو ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔ WhatsApp پر کمیونٹیز کے لیے یہ ابتدائی دن ہیں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے نئے فیچرز بنانا آنے والے سال کے لیے ہماری توجہ کا مرکز رہے گا۔ ہم کمیونٹیز کو لوگوں کیلئے دستیاب بنانے کا انتظار نہیں کر سکتے اور لوگوں کے تاثرات کے منتظر ہیں۔

14 اپریل 2022

ٹویٹ کریںشیئر کریں
اگلا صفحہ
ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگوڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیںخصوصیاتبلاگسٹوریزبرائے بزنس
ہم کون ہیںبمتعلقکریئرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریںAndroidiPhoneMac/PCWhatsApp ویب
مدد درکار ہے؟ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرکورونا وائرسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2023 ©‏ WhatsApp LLC

سروس کی شرائط