آج ہم اس حوالے سے اپ ڈیٹ کردہ منصوبے شیئر کر رہے ہیں کہ ہم کیسے WhatsApp کے صارفین سے ہماری سروس کی شرطیں اور پرائیویسی پالیسی پڑھنے کے لیے کہیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کے بارے میں ہمیں پہلے بہت زیادہ غلط معلومات کا سامنا کرنا پڑا اور ہم مسلسل ہر طرح کی غلط فہمی دور کرنے کیلئے کڑی محنت کر رہے ہیں۔
آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ہم WhatsApp پر کاروباروں کے ساتھ چیٹ یا خریداری کرنے کے لیے ایسے نئے طریقے بنا رہے ہیں جن کا استعمال مکمل طور پر آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ ذاتی پیغامات ہمیشہ شروع سے آخر تک انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہیں گے، اسلئے WhatsApp انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتا۔
ہم نے اس بارے میں غور و فکر کیا ہے کہ ہم کیا چیزیں بہتر کر سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کسی کو معلوم ہو کہ ہم نے شروع سے آخر تک انکرپشن کی ٹیکنالوجی کی حفاظت اور دفاع کے لیے کیا کیا ہے اور یہ اعتماد ہو کہ ہم لوگوں کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کی حفاظت کے لیے کتنی ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ ہم اب اپنے اسٹیٹس فیچر کے ذریعے اپنی اقدار اور اصول اور اپ ڈیٹس براہ راست WhatsApp میں شیئر کر رہے ہیں۔ ہم آئندہ اپنی بات مزید واضح انداز میں پہنچانے کیلئے کئی مختلف اقدامات لیں گے۔
آنے والے ہفتوں میں ہم WhatsApp میں ایک بینر دکھائیں گے جو لوگوں کو مزید معلومات فراہم کرے گا اور لوگ اسے اپنی سہولت اور وقت کے مطابق پڑھ پائیں گے۔ ہم نے گردش کرنے والی تشویشات دور کرنے کی کوشش کرنے کیلئے مزید معلومات بھی شامل کی ہیں۔ اور آخر میں، ہم لوگوں کو WhatsApp کا استعمال جاری رکھنے کیلئے یہ اپ ڈیٹس پڑھنے اور قبول کرنے کے بارے میں نوٹیفیکیشن بھیجنا شروع کر دیں گے۔
ہمارے خیال میں لوگوں کو یہ بتانا بھی اہم ہے کہ ہم WhatsApp مفت کیسے فراہم کر پاتے ہیں۔ روزانہ لاکھوں لوگ کسی نہ کسی کاروبار کے ساتھ WhatsApp پر بات کرتے ہیں کیونکہ ایسا کرنا فون کال یا ای میل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔ ہم WhatsApp پر کسٹمر سروس فراہم کرنے کیلئے کاروباروں سے معاوضہ لیتے ہیں، نہ کہ لوگوں سے۔ خریداری کے کچھ فیچرز میں Facebook بھی شامل ہے تاکہ کاروبار سبھی ایپس پر اپنی انوینٹری کا نظم کر سکیں۔ ہم مزید معلومات براہ راست WhatsApp میں ہی دکھاتے ہیں تاکہ لوگ خود اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ وہ کاروباروں کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اس دوران کچھ لوگ یہ دیکھنے کیلئے دوسری ایپس چیک کر سکتے ہیں کہ وہ کیا فراہم کر رہی ہیں۔ ہم نے اپنے کچھ حریفوں کو یہ دعوی کرتے دیکھا ہے کہ وہ لوگوں کے پیغامات نہیں دیکھ سکتے، لیکن اگر کوئی ایپ ڈیفالٹ طور پر شروع سے آخر تک انکرپشن فراہم نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے پیغامات پڑھ سکتی ہے۔ دیگر ایپس دعوی کرتی ہیں کہ وہ اس لیے بہتر ہیں کیونکہ ان کے پاس WhatsApp سے بھی کم معلومات ہوتی ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ ایسی ایپس تلاش کرتے ہیں جو قابل اعتماد اور محفوظ دونوں ہوں، چاہے اس کیلئے WhatsApp کو کچھ محدود ڈیٹا حاصل کرنے کی ضرورت ہو۔ ہم مکمل غور و فکر اور سنجیدگی کے ساتھ فیصلے لیتے ہیں اور ہم زیادہ نہیں، کم ہی معلومات کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے نئے طریقے بناتے رہیں گے۔
ہم ان سبھی لوگوں کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ان تشویشات کو دور کرنے میں ہماری مدد کی اور سوالات کا جواب دینے کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ ہم نے 2021 کیلئے نئی چیزیں بنانا بند نہیں کیا ہے اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں مزید اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔
ہمیں بہت سارے لوگوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ہمارے نئے اپ ڈیٹ کے بارے میں لوگ بہت زیادہ غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔ فکر اور تشویش پیدا کرنے والی بہت سی غلط معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ لہذا ہم اپنے اصول اور ضابطے اور سچائی جاننے میں سب کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
WhatsApp کو ایک نہایت آسان آئیڈیا کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور وہ یہ کہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ جو بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ ہی کے درمیان رہتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم شروع سے آخر تک مرموز کاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے ہمیشہ آپ کی ذاتی بات چیت کی حفاظت کرتے ہیں اور کریں گے، لہذا WhatsApp ہو یا Facebook، کوئی بھی آپ کے نجی پیغامات کو نہیں دیکھ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہ ریکارڈز اپنے پاس نہیں رکھتے کہ کون کسے پیغام بھیج رہا ہے یا کال کر رہا ہے۔ WhatsApp آپ کا شیئر کیا گيا مقام بھی نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی Facebook کے ساتھ آپ کے رابطے شیئر کرتا ہے۔
ان اپ ڈیٹس سے ان میں سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہو رہا ہے۔ بلکہ اس اپ ڈیٹ میں ایسے نئے آپشنز شامل ہیں جو WhatsApp پر کسی کاروبار کو پیغام بھیجنے کیلئے لوگوں کے پاس ہوں گے اور یہ اپ ڈیٹ ہمارے ڈیٹا حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں مزید شفافیت فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ فی الحال ہر کوئی WhatsApp پر کاروبار سے خریداری نہیں کرتا ہے لیکن ہمارا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں زیادہ لوگ WhatsApp پر خریداری کریں گے، لہذا لوگوں کا ان سروسز سے واقف ہونا اہم ہے۔ یہ اپ ڈیٹ Facebook کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کی ہماری قابلیت میں اضافہ نہیں کرتا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، ہم اب لوگوں کے لیے سروس کی شرطوں کو پڑھنے اور قبول کرنے کی تاریخ آگے بڑھا رہے ہیں۔ کسی کا بھی اکاؤنٹ 8 فروری کو معطل یا ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ اس دوران ہم WhatsApp کی رازداری، پرائیویسی اور سیکیورٹی کے بارے میں پھیلی غلط معلومات اور افواہوں کو رد اور ختم کرنے کیلئے اور بھی بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم 15 مئی کو نئے کاروباری آپشنز دستیاب ہونے سے پہلے لوگوں سے آہستہ آہستہ ان کی اپنی سہولت کے مطابق پالیسی پڑھنے کو کہیں گے۔
WhatsApp نے دنیا بھر کے لوگوں کو شروع سے آخر تک مرموز کاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کی ہے اور ہم اب بھی اور آئندہ کیلئے بھی حفاظت اور سیکیورٹی کی اس ٹیکنالوجی کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہم ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور ان بہت سارے لوگوں کا بھی جنہوں نے سچائی پھیلانے میں اور افواہوں کو روکنے میں مدد کی۔ ہم WhatsApp کو نجی طور پر بات چیت کرنے کا بہترین ذریعہ بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔
WhatsApp تیزی سے ایک اسٹور کاؤنٹر بن رہا ہے جہاں پروڈکٹس کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے اور سیلز کا عمل انجام دیا جا رہا ہے۔ کیٹلاگز کی وجہ سے لوگ فوراً دیکھ سکتے ہیں کہ کیا کچھ دستیاب ہے اور کاروبار مخصوص آئٹمز کے حوالے سے اپنی چیٹس کو منظم کر سکتے ہیں۔ چیٹس کے ذریعے خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مد ںظر رکھتے ہوئے، ہم خرید و فروخت کو اور بھی آسان بنانا چاہتے ہیں۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج سے ہم WhatsApp میں کارٹس متعارف کروا رہے ہیں۔ کارٹس مقامی ریسٹورنٹ یا کپڑے کے اسٹور جیسے ان کاروباروں کے ساتھ پیغام رسانی کے لیے انتہائی کارآمد ہیں جو عام طور پر ایک وقت میں متعدد آئٹمز فروخت کرتے ہیں۔ کارٹس کے ذریعے، لوگ کیٹلاگ براؤز کر سکتے ہیں، متعدد پروڈکٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور کاروبار کو ایک پیغام کے طور پر آرڈر بھیج سکتے ہیں۔ اس سے کاروباروں کے لیے آرڈر کی انکوائریوں کو ٹریک کرنا، کسٹمرز کی درخواستوں کا نظم کرنا اور سیلز مکمل کرنا آسان ہو جائے گا۔
مثلاً، راجکوٹ، بھارت میں کھلونے بیچنے والے ایک اسٹور Uttam Toys کو خصوصیت تک ابتدائی رسائی فراہم کی گئی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ کارٹس کی مدد سے کس طرح بار بار بات چیت کیے بغیر یہ آسانی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ کسٹمر کیا آرڈر کر رہا ہے۔
کارٹس استعمال کرنا آسان ہے۔ بس اپنی پسند کے آئٹمز تلاش کریں اور 'کارٹ میں شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔ جب آپ کارٹ میں آئٹمز شامل کر لیں تو کاروبار کو پیغام کے طور پر اسے بھیجیں۔ کارٹس استعمال کرنے کے حوالے سے مزید تفصیلات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
کارٹس آج سے دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے یعنی چھٹیوں کے موسم کیلئے بالکل درست وقت پر۔ WhatsApp پر خریداری سے لطف اندرز ہوں!
آج سے پورے بھارت میں لوگ WhatsApp کے ذریعے پیسے بھیج سکیں گے۔ WhatsApp کی پیمنٹس خصوصیت سے پیسے بھیجنا پیغام بھیجنے جتنا ہی آسان اور محفوظ ہے۔ لوگ دور سے ہی باآسانی کسی فیملی ممبر کو پیسے بھیج سکتے ہیں یا اشیاء کی مل جل کر پیمنٹ کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے ذاتی طور پر نقدی کا تبادلہ کرنے یا مقامی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
WhatsApp نے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے ساتھ پارٹنرشپ میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) کے ذریعے اپنی پیمنٹس کی خصوصیت تیار کی ہے جو بھارت کا پہلا، ریئل ٹائم پیمنٹ کا سسٹم ہے، اور یہ 160 سے زائد تعاون یافتہ بینکس کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی سہولت دیتا ہے۔ ہم بھارت کی ڈیجیٹل پیمنٹس کو مزید آسان بنانے اور ان کے استعمال کو فروغ دینے کی اس تحریک میں شامل ہونے پر پرجوش ہیں، جو بھارت میں مالی شمولیت بڑھانے میں مدد کر رہی ہے۔
بھارت میں WhatsApp پر پیسے بھیجنے کیلئے، بھارت میں بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ WhatsApp بینکوں کو، جنہیں پیمنٹ سروس فراہم کنندگان بھی کہا جاتا ہے، ہدایات بھیجتا ہے جو کہ UPI کے ذریعے بھیجنے والے اور موصول کرنے والے بینکوں کے بیچ پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم بھارت کے پانچ بڑے بینکوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں: State Bank of India ،Axis Bank ،HDFC Bank ،ICICI Bank، اور Jio Payments Bank۔ لوگ UPI کی تعاون یافتہ ایپ کے ذریعے کسی کو بھی WhatsApp پر پیسے بھیج سکتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ آنے والے وقتوں میں WhatsApp اور UPI کی منفرد ساخت کا امتزاج مقامی تنظیموں کو دور حاضر کے کچھ اہم مسائل حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے، بشمول ڈیجیٹل معیشت میں دیہی علاقوں کی شرکت میں اضافہ کرنا اور ان لوگوں کو مالی سروسز فراہم کرنا جن کے پاس پہلے کبھی رسائی نہیں رہی۔
WhatsApp کی دیگر تمام خصوصیات ہی کی طرح پیمنٹس خصوصیت کو، ہر پیمنٹ کیلئے ایک ذاتی UPI PIN درج کرنے سمیت، سیکیورٹی اور رازداری کے بنیادی اور اہم اصول کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔ WhatsApp پر پیمنٹس اب iPhone اور Android ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے دستیاب ہے۔
فی الحال، WhatsApp پیغامات اکثر ہمارے فونز پر مستقل طور پر محفوظ رہتے ہیں۔ اگرچہ دوستوں اور خاندان کی یادوں کو سنبھال کر رکھنا بہت اچھا ہے، لیکن ہم جو بھی بھیجتے ہیں اس میں سے زیادہ تر کو مستقل طور پر موجود رہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ہمارا ہدف ہے کہ WhatsApp پر کی گئی بات چیت کو ممکنہ حد تک شخصی طور پر کی گئی بات چیت جیسا بنایا جائے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا ہمیشہ کے لیے موجود رہنا ضروری نہیں ہے۔ اسی لیے ہم WhatsApp پر غائب ہونے والے پیغامات کو استعمال کرنے کا آپشن متعارف کرانے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
غائب ہونے والے پیغامات کے آن ہونے پر چیٹ میں بھیجے گئے نئے پیغامات 7 دن کے بعد غائب ہو جائیں گے، جس سے پیغامات کم نظر آئيں گے اور زیادہ نجی ہوں گے۔ آپس میں ہونے والی براہ راست چیٹ میں، کوئی شخص بھی غائب ہونے والے پیغامات آن یا آف کر سکتا ہے۔ گروپس میں، کنٹرول ایڈمنز کے پاس ہو گا۔
ہم 7 دن کے ساتھ شروعات کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آلات پر بات چیت کے ہمیشہ نہ رہنے سے بھی سکون ملتا ہے اور یہ عملی بھی ہے کیونکہ آپ کس بارے میں بات چیت کر رہے تھے وہ بھولیں گے بھی نہیں۔ آپ کو کچھ دن پہلے موصول ہونے والی شاپنگ لسٹ یا اسٹور کا پتہ آپ کی ضرورت کے وقت تک موجود رہیں گے، اور پھر یہ غائب ہو جائیں گے جب آپ کو ان کی ضرورت نہیں ہو گی۔ غائب ہونے والے پیغامات کو فعال کرنے کا طریقہ اور مزید تفصیلات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ غائب ہونے والے پیغامات سے لطف اندوز ہوں گے، جو اس مہینے سے دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ذاتی بات چیت کیلئے لوگوں کا رجحان پیغام رسانی کی ایپس کی طرف بہت زیادہ ہوا ہے اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کاروباری مقاصد کیلئے بھی WhatsApp پر انحصار کر رہی ہے۔
ایسے کئی پرانے طریقے جن کے ذریعے لوگ اور کاروبار بات چیت کرتے ہیں وہ اب کارآمد نہیں رہے۔ اگرچہ کاروبار فون کالز، ای میلز اور SMS کا نظم کرنے کیلئے سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں لیکن لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ انہیں ہولڈ پر رہ کر انتظار کرنا پڑے، ان کی درخواستیں ایک شخص سے دوسرے کو منتقل کی جائيں یا پھر وہ اس فکر میں رہیں کہ ان کے پیغامات موصول ہوئے ہیں یا نہیں۔
عالمی وبا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کاروباروں کو اپنے کسٹمرز کو سروس فراہم کرنے اور سیل کرنے میں کامیاب ہونے کیلئے تیز اور مؤثر طریقوں کی ضرورت ہے۔ WhatsApp ایسے وقت میں ایک آسان اور باسہولت ذریعہ بن گيا ہے۔ 135 ملین سے زیادہ لوگ روزانہ WhatsApp Business اکاؤنٹ پر پیغام بھیجتے ہیں۔ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ لوگ مدد حاصل کرنے کیلئے کاروبار کو پیغام بھیجنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور خریداری کرنا ممکن ہو تو اس کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
تاہم ہمیں ابھی بہت کچھ بنانے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے WhatsApp Business ایپ اور WhatsApp Business API فراہم کی ہیں تاکہ چھوٹے بڑے ہر طرح کے کاروبار اپنی چیٹس کا نظم کر سکیں۔ ہم نے اس حوالے سے تاثرات کو بغور سنا ہے کہ کیا چیزیں کارآمد ثابت ہوئی ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp کسٹمرز اور کاروباروں کے مابین رابطہ قائم کرنے کیلئے پیغام رسانی کو بہترین طریقہ بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہم مندرجہ ذیل شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں:
ہم جانتے ہیں کہ اب بھی زیادہ تر لوگ WhatsApp کو بس اپنے دوستوں اور فیملی سے ہی بات چیت کرنے کیلئے استعمال کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ہم نئی شاندار خصوصیات بنانا اور لوگوں کی نجی گفتگو کی حفاظت کرنا جاری رکھیں گے۔
ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp پر یہ اضافی تجربات بہت سے لوگوں اور کاروباروں کی اصل ضرورت کو پورا کرتے ہیں چاہے وہ قریب میں ہی موجود ہوں یا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں۔ ہم مستقبل کیلئے پُرجوش ہیں اور آنے والے مہینوں میں ان سروسز کو بتدریج متعارف کروائیں گے۔
چیٹس میں شیئر کیے گئے متعدد بار فارورڈ شدہ پیغامات کے لیے، WhatsApp ایک خصوصی فارورڈ شدہ لیبل فراہم کرتا ہے۔ ان دو تیر کے نشانات
آج ہم ایک سادہ طریقہ آزمائشی طور پر متعارف کروا رہے ہیں تاکہ ان پیغامات کو چیٹ میں موجود بڑا کرنے کے شیشہ نما گلاس (محدب عدسے) کے بٹن کو ٹیپ کر کے دوبارہ چیک کیا جا سکے۔ متعدد بار فارورڈ کیے گئے پیغامات کو تلاش کرنے کے ایک سادہ طریقے کی فراہمی لوگوں کو خبروں کے نتائج یا ان کو موصول ہونے والے مواد کے بارے میں معلومات کے دیگر ذرائع تلاش کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
اس خصوصیت کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صارفین براؤزر کے ذریعے پیغام کو اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور WhatsApp اس پیغام کو کبھی نہیں دیکھتا۔
'انٹرنیٹ پر تلاش کریں' کو برازیل، اٹلی، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین، برطانیہ، اور امریکہ میں WhatsApp کے Android، iOS اور WhatsApp ویب کے تازہ ترین ورژنز کے لیے آج سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔
جیسا کہ دنیا بھر میں کاروبار دوبارہ کھلنے اور اپنی آن لائن موجودگی کو وسیع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، لوگوں کو سوالات پوچھنے، معلومات حاصل کرنے یا کوئی ایسی چیز تلاش کرنے کیلئے جسے وہ ممکنہ طور پر خریدنا چاہیں، کاروباروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے آسان طریقے چاہئیں۔
آج ہم 50 ملین سے زیادہ WhatsApp Business ایپ صارفین کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دریافت ہو پانے میں ان کی اور WhatsApp Business API پر موجود ہزاروں بڑے کاروباروں کی مدد کرنے کے لیے ہم نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں تاکہ WhatsApp پر کاروبار کے ساتھ چیٹ شروع کی جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ وہ کون سی اشیاء اور سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
QR کوڈز کے ذریعے کاروبار کے ساتھ چیٹ شروع کرنا
QR کوڈز ڈیجیٹل دروازے کے مانند ہیں جن سے کسی کاروبار کے ساتھ انتہائی آسانی سے چیٹ شروع کی جا سکتی ہے۔ پہلے جب لوگوں کی نظر سے کوئی دلچسپ کاروبار گزرتا تھا تو انہیں اس کا WhatsApp نمبر، ایک وقت میں ایک ہی نمبر درج کر کے اپنے روابط میں شامل کرنا پڑتا تھا۔ اب، لوگ کسی کاروبار کے اسٹور فرنٹ، پروڈکٹ پیکجنگ یا رسید پر نظر آنے والا QR کوڈ اسکین کر کے اس کے ساتھ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، Uttam Toys، جو راجکوٹ، بھارت میں کھلونوں کا ایک اسٹور ہے جس نے یہ خصوصیت ٹیسٹ کرنے میں ہماری مدد کی ہے، اپنی پروڈکٹ پیکجنگ اور کھلونوں کے مینوئلز پر QR کوڈز لگائے گا تاکہ کسٹمرز سوالات پوچھنے کے لیے آسانی سے رابطہ کر سکیں۔
QR کوڈ اسکین کرنے سے چیٹ کھل جائے گی جس میں آپشنل پہلے سے پُر شدہ پیغام ہوگا جسے کاروبار نے چیٹ شروع کرنے کیلئے بنایا ہوگا۔ ایپ کے پیغام رسانی کے ٹولز کے ذریعے، کاروبار فوراً جواب میں معلومات جیسے کہ اپنا کیٹلاگ بھیج سکتے ہیں تاکہ گفتگو جاری رہے۔ QR کوڈ کا استعمال شروع کرنے کیلئے، کاروبار یہ فوری مراحل فالو کر سکتے ہیں۔
QR کوڈز آج سے دنیا بھر میں WhatsApp Business ایپ یا WhatsApp Business API استعمال کرنے والے کاروباروں کے لیے دستیاب ہیں۔
کاروبار کیا فراہم کرتا ہے یہ دریافت کرنے کے لیے کیٹلاگ شیئر کرنے کی سہولت
کیٹلاگز کاروباروں کو اپنی فراہم کردہ اشیاء اور سروسز دکھانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں زیادہ فروخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ گزشتہ سال لانچ کرنے کے بعد سے، کیٹلاگز لوگوں کے لیے کاروبار کے ساتھ WhatsApp پر رابطہ کرنے کا ایک مقبول طریقہ بن چکے ہیں۔ در حققیت، WhatsApp پر ہر مہینے 40 ملین سے زائد لوگ کاروبار کا کیٹلاگ دیکھتے ہیں۔
لوگوں کیلئے پروڈکٹس دریافت کرنا آسان بنانے کیلئے ہم کیٹلاگز اور انفرادی آئٹمز کو ویب سائٹس، Facebook، Instagram اور دیگر جگہوں پر لنک کے بطور شیئر کرنے کیلئے دستیاب بنا رہے ہیں۔ اور اگر لوگ اپنا تلاش کردہ کیٹلاگ یا آئٹم دوستوں یا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو وہ بس لنک کاپی کر کے اسے WhatsApp پر اور دیگر جگہوں پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
کیٹلاگ لنکس پوری دنیا میں دستیاب ہیں اور کاروبار انہیں شیئر کرنے کا طریقہ یہاں جان سکتے ہیں۔
اگرچہ دنیا کی نئی صورتحال کے مطابق ڈھلنے کا یہ سفر کاروباروں کیلئے طویل اور مشکل ہوگا لیکن ہم انہیں سپورٹ فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
دنیا بھر کے 2 ارب سے زائد لوگ پہلے سے ہی WhatsApp کو پسند اور استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہماری توجہ اب بھی لوگوں کو دوستوں اور فیملی سے چیٹ کرنے کا سادہ، قابل اعتبار اور نجی طریقہ فراہم کرنے پر ہے۔ لیکن ہم یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی پروڈکٹ کی ڈیزائن بہتر بنانے کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ WhatsApp ہر کسی کے لیے، ہر جگہ رابطہ کرنے کے کارآمد ترین طریقے کے طور پر برقرار رہے۔
آج ہم اگلے چند ہفتوں میں دستیاب ہونے والی کچھ نئی خصوصیات کے متعارف کروائے جانے کی تصدیق کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں:
یہ خصوصیات اگلے چند ہفتوں میں WhatsApp کے تازہ ترین ورژنز میں صارفین کے لیے دستیاب بنائی جائیں گی۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج سے ہم برازیل میں موجود صارفین کیلئے WhatsApp میں ڈیجیٹل پیمنٹس کی خصوصیت متعارف کروا رہے ہیں۔ لوگ محفوظ طریقے سے رقم بھیج پائیں گے یا کسی مقامی کاروبار کے ساتھ چیٹ کے اندر ہی اس سے خریداری کر پائیں گے۔
10 ملین سے زائد چھوٹے اور مائیکرو کاروبار برازیل کی کمیونٹیز کیلئے دل کی دھڑکن کی مانند ہیں۔ سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے کسی کاروبار کو فوری پیغام بھیجنا فطرت اور عادت کا حصہ بن چکا ہے۔ اب اسٹور کا کیٹلاگ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کسٹمرز پروڈکٹس کیلئے پیمنٹس بھی بھیج پائیں گے۔ پیمنٹس کو آسان بنانا زیادہ کاروباروں کو ڈیجیٹل معیشت میں لانے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ہم عزیز و اقارب کو رقم بھیجنا پیغام بھیجنے جتنا ہی آسان بنا رہے ہیں جو کہ اس وقت لوگوں کے جسمانی طور پر ایک دوسرے سے دور ہونے کی وجہ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ WhatsApp پر پیمنٹس کو ٖFacebook Pay کی بدولت ممکن بنایا جاتا ہے لہذا ہم مستقبل میں لوگوں اور کاروباروں کیلئے Facebook کی تمام ایپس پر کارڈ کی ایک ہی معلومات استعمال کرنا ممکن بنانا چاہتے ہیں۔
ہم نے سیکیورٹی کو ذہن میں رکھ کر پیمنٹس کی یہ خصوصیت بنائی ہے اور بغیر اجازت والی ٹرانزیکشنز روکنے کیلئے ایک خصوصی چھ ہندسوں والا PIN یا فنگر پرنٹ درکار ہوگا۔ شروع میں، ہم Visa اور Mastercard نیٹ ورکس پر Banco do Brasil، Nubank اور Sicredi کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کی معاونت کریں گے، نیز ہم برازیل میں پیمنٹس کے نمایاں پروسیسر Cielo کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک اوپن ماڈل تیار کیا ہے تاکہ مستقبل میں مزید پارٹنرز شامل ہو سکیں۔
WhatsApp پر رقم بھیجنا یا خریداری کرنا لوگوں کیلئے مفت ہے۔ کاروبار کسٹمر کی پیمنٹس موصول کرنے کیلئے پروسیسنگ فیس ادا کریں گے، ویسے ہی جیسے وہ کریڈٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن قبول کرتے وقت ممکنہ طور پر ادا کرتے ہیں۔
WhatsApp پر پیمنٹس کی خصوصیت آج سے برازیل میں لوگوں کیلئے دستیاب ہو رہی ہے اور ہم مستقبل قریب میں اسے سبھی کیلئے مہیا کرنے کی امید کرتے ہیں۔