7 اپریل، 2020
ان حالات میں جبکہ کروڑوں لوگ کووڈ-19 کی وجہ سے اپنے دوستوں اور فیملی سے بذات خود ملاقات کرنے سے قاصر ہیں، لوگ مواصلت کیلئے WhatsApp پر پہلے سے بھی زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔ اس بحران کے دوران لوگ WhatsApp کے ذریعے ڈاکٹرز، اساتذہ اور الگ تھلگ ہوئے اپنے پیاروں سے بات کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ WhatsApp پر آپ کے سبھی میسجز اور کالز ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ ہیں تاکہ آپ کی نجی ترین گفتگو کیلئے محفوظ ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔
پچھلے سال ہم نے صارفین کو کئی بار فارورڈ ہونے والے میسجز کے نظریے سے متعارف کروایا تھا۔ ان میسجز پر دوہرے تیر کا نشان ہوتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی قریبی رابطے کی طرف سے نہیں آیا ہے۔ درحقیقت، یہ میسجز WhatsApp پر عموماً بھیجے جانے والے میسجز کے مقابلے میں کم ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ہم اب حد متعارف کروا رہے ہیں تاکہ یہ پیغامات ایک وقت میں صرف ایک ہی چیٹ کو فارورڈ کیے جا سکیں۔
ذاتی پیغام رسانی کی سروس کے طور پر، ہم نے گزشتہ سالوں میں گفتگو کو رازداری میں رکھنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم نے پہلے فارورڈ کیے جانے والے پیغامات پر حدود متعین کی تھی تاکہ غلط پیغامات کو وائرل ہونے سے روکا جائے۔ اور ہم نے دیکھا کہ عالمی پیمانے پر فارورڈ کیے جانے والے کل پیغامات میں 25 فیصد کمی آئی۔
کیا فارورڈ کرنا مکمل طور پر کوئی بُری چیز ہے؟ بالکل بھی نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کئی صارفین مفید معلومات نیز مزاحیہ ویڈیوز، میمز اور فلسفے یا ایسی دعائیں فارورڈ کرتے ہیں جنہیں وہ اہم سمجھتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں، لوگوں نے صف اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو سپورٹ کرنے کیلئے عوامی لمحات منظم کرنے کی خاطر بھی WhatsApp استعمال کیا ہے۔ تاہم، ہم نے فارورڈ کرنے کی مقدار میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا ہے جس کے بارے میں ہمارے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کُن محسوس ہو سکتا ہے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں مدد کر سکتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp کو ذاتی گفتگوؤں کی جگہ کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے ان پیغامات کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا اہم ہے۔
اس تبدیلی کے علاوہ، ہم NGOs اور حکومتوں بشمول عالمی ادارہ صحت اور 20 سے زائد قومی صحت کی وزارتوں کے ساتھ براہ راست کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درست معلومات سے منسلک کیا جا سکے۔ ان معتبر حکام نے مل کر معلومات اور مشورے کی درخواست کرنے والے لوگوں کو براہ راست ہزاروں لاکھوں میسجز بھیجے ہیں۔ آپ ان کوششوں کے بارے میں مزید معلومات، نیز ممکنہ افواہوں، جھانسوں اور من گھڑت باتوں کو حقائق کی جانچ پرکھ کرنے والی تنظیموں کو جمع کروانے کے طریقے کے بارے میں ہمارے کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے مرکز پر جان سکتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ لوگوں کو نجی طور پر ایک دوسرے سے جڑنے کی ضرورت اتنی زیادہ پہلے کبھی نہ تھی۔ ہماری ٹیمیں سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ اس غیر معمولی عالمی بحران کے دوران بھی WhatsApp ہمیشہ کی طرح قابل اعتماد طور پر مسلسل چلتا رہے۔ ہم بدستور آپ کے تاثرات جاننا چاہیں گے اور لوگوں کیلئے WhatsApp پر ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے طریقے بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔