22 مارچ 2023
WhatsApp کی ابتدا بطور موبائل ایپ ہوئی اور اس کی جڑیں بالکل اسی طرح برقرار رہی ہیں۔ لیکن لاکھوں افراد کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس پر WhatsApp کا استعمال کر رہے ہیں، لہذا ہماری توجہ مختلف آلات پر میسجنگ اور کالنگ کا تجربہ مزید بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
آج ہم Windows کیلئے ایک بالکل نئی WhatsApp ایپ کا افتتاح کر رہے ہیں، جسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
نئی Windows ڈیسک ٹاپ ایپ فوراً لوڈ ہوتی ہے اور اس کا انٹرفیس اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے WhatsApp اور Windows کے صارفین واقف ہیں۔ آپ 8 افراد کے ساتھ گروپ ویڈیو کال اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کر سکتے ہیں۔ ہم وقت کے ساتھ اس کی حدود میں اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ آپ ہمیشہ اپنے دوستوں، فیملی اور رفقائے کار سے رابطے میں رہیں۔
WhatsApp ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جو ایک مکمل اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ تجربہ فراہم کرتا ہے جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے درمیان کراس پلیٹ فارم کمیونیکیشن کی سہولت ملتی ہے۔ یعنی آپ کے ذاتی میسجز، میڈیا اور کالز آپ کے تمام ڈیوائسز میں ہمیشہ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتے ہیں۔
متعدد ڈیوائسز کی نئی صلاحیت کے آغاز کے بعد ہم نے لوگوں سے رائے لی ہیں اور بہتریاں لائے ہیں جس میں تیزی کے ساتھ ڈیوائس لنک کرنا اور ڈیوائسز کے درمیان بہتر سنک کرنا ساتھ ہی لنک پری ویو اور اسٹیکرز جیسے نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔
چونکہ ہم WhatsApp کی سپورٹ کرنے والے ڈیوائسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، ہم نے Android ٹیبلیٹس کیلئے WhatsApp بی ٹا کا ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے۔ ہم Mac ڈیسک ٹاپ کیلئے بھی نئی اور تیز ایپ کا آغاز کر رہے ہیں جو فی الحال بی ٹا کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔
ہم مستقبل میں مزید ڈیوائسز پر WhatsApp کی شروعات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔