16 اپریل 2024
WhatsApp کھولنا اور صحیح گفتگو تلاش کرنا تیز، ہموار اور آسان محسوس ہونا چاہئے۔ چونکہ لوگ WhatsApp پر بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں، لہذا اپنے میسجز کو تیزی سے حاصل کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ اس لئے آج ہم نئی خصوصیت چیٹ فلٹرز لانچ کر رہے ہیں تاکہ آپ پورے ان باکس کو سکرول کیے بغیر اپنی چیٹ حاصل کر سکیں۔
شروع کرنے کیلئے، آپ تین فلٹرز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر نظر آئیں گے: تمام، نہیں پڑھا گیا، گروپس، جنہیں صرف ایک ٹیپ کر کے منتخب کیا جا سکتا ہے:
ہمیں یقین ہے کہ فلٹرز سے لوگوں کو منظم رہنے اور اپنی اہم ترین گفتگوئیں تلاش کرنے اور میسجز تک مزید مؤثر انداز میں نیویگیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم مزید آپشنز تیار کرتے رہیں گے تاکہ آپ کو اپنی پسندیدہ چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے۔ یہ خصوصیات آج سے ہی صارفین کیلئے دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گی اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہوں گی۔