دنیا بھر کے 2 ارب سے زائد لوگ پہلے سے ہی WhatsApp کو پسند اور استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہماری توجہ اب بھی لوگوں کو دوستوں اور فیملی سے چیٹ کرنے کا سادہ، قابل اعتبار اور نجی طریقہ فراہم کرنے پر ہے۔ لیکن ہم یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی پروڈکٹ کی ڈیزائن بہتر بنانے کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ WhatsApp ہر کسی کے لیے، ہر جگہ رابطہ کرنے کے کارآمد ترین طریقے کے طور پر برقرار رہے۔
آج ہم اگلے چند ہفتوں میں دستیاب ہونے والی کچھ نئی خصوصیات کے متعارف کروائے جانے کی تصدیق کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں:
یہ خصوصیات اگلے چند ہفتوں میں WhatsApp کے تازہ ترین ورژنز میں صارفین کے لیے دستیاب بنائی جائیں گی۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج سے ہم برازیل میں موجود صارفین کیلئے WhatsApp میں ڈیجیٹل پیمنٹس کی خصوصیت متعارف کروا رہے ہیں۔ لوگ محفوظ طریقے سے رقم بھیج پائیں گے یا کسی مقامی کاروبار کے ساتھ چیٹ کے اندر ہی اس سے خریداری کر پائیں گے۔
10 ملین سے زائد چھوٹے اور مائیکرو کاروبار برازیل کی کمیونٹیز کیلئے دل کی دھڑکن کی مانند ہیں۔ سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے کسی کاروبار کو فوری پیغام بھیجنا فطرت اور عادت کا حصہ بن چکا ہے۔ اب اسٹور کا کیٹلاگ دیکھنے کے ساتھ ساتھ کسٹمرز پروڈکٹس کیلئے پیمنٹس بھی بھیج پائیں گے۔ پیمنٹس کو آسان بنانا زیادہ کاروباروں کو ڈیجیٹل معیشت میں لانے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ہم عزیز و اقارب کو رقم بھیجنا پیغام بھیجنے جتنا ہی آسان بنا رہے ہیں جو کہ اس وقت لوگوں کے جسمانی طور پر ایک دوسرے سے دور ہونے کی وجہ سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ WhatsApp پر پیمنٹس کو ٖFacebook Pay کی بدولت ممکن بنایا جاتا ہے لہذا ہم مستقبل میں لوگوں اور کاروباروں کیلئے Facebook کی تمام ایپس پر کارڈ کی ایک ہی معلومات استعمال کرنا ممکن بنانا چاہتے ہیں۔
ہم نے سیکیورٹی کو ذہن میں رکھ کر پیمنٹس کی یہ خصوصیت بنائی ہے اور بغیر اجازت والی ٹرانزیکشنز روکنے کیلئے ایک خصوصی چھ ہندسوں والا PIN یا فنگر پرنٹ درکار ہوگا۔ شروع میں، ہم Visa اور Mastercard نیٹ ورکس پر Banco do Brasil، Nubank اور Sicredi کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کی معاونت کریں گے، نیز ہم برازیل میں پیمنٹس کے نمایاں پروسیسر Cielo کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک اوپن ماڈل تیار کیا ہے تاکہ مستقبل میں مزید پارٹنرز شامل ہو سکیں۔
WhatsApp پر رقم بھیجنا یا خریداری کرنا لوگوں کیلئے مفت ہے۔ کاروبار کسٹمر کی پیمنٹس موصول کرنے کیلئے پروسیسنگ فیس ادا کریں گے، ویسے ہی جیسے وہ کریڈٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن قبول کرتے وقت ممکنہ طور پر ادا کرتے ہیں۔
WhatsApp پر پیمنٹس کی خصوصیت آج سے برازیل میں لوگوں کیلئے دستیاب ہو رہی ہے اور ہم مستقبل قریب میں اسے سبھی کیلئے مہیا کرنے کی امید کرتے ہیں۔
عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے ہم میں سے کئی لوگ دوستوں اور فیملی سے دور ہیں۔ نتیجتاً، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ اب WhatsApp پر وائس اور ویڈیو کالنگ کا پہلے سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ بالخصوص گروپ کالنگ کارآمد رہی ہے اور ہمارے صارفین نے بیک وقت زیادہ لوگوں سے منسلک ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آج سے، ہم ممبرز کی تعداد کو بڑھا کر 4 سے 8 یعنی دگنا کر رہے، جن کے ساتھ آپ بیک وقت WhatsApp ویڈیو یا وائس کال کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ سے، لوگ روزانہ WhatsApp کالز پر 15 بلین سے زائد منٹ باتیں کرتے ہوئے گزار رہے ہیں، جو عالمی وبا سے پہلے کسی عام دن سے کافی زیادہ ہے۔ اور تحریری پیغامات کی طرح ہی، وہ سبھی کالز شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے محفوظ ہیں۔ ہم نے گروپ کالنگ کو اس طرح بنایا ہے کہ یہ سستے آلات استعمال کرنے اور سست رفتار نیٹ ورک کے حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں سمیت صارفین کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعداد کیلئے دستیاب ہو۔
ہم جانتے ہیں کہ لوگ گھر پر رہتے ہوئے رابطہ کرنے کے مختلف طریقوں کی خواہش کر سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ WhatsApp Portal پر بھی دستیاب ہے جس کے بارے میں ہمیں بہت سے صارفین نے بتایا ہے کہ یہ قرنطینہ کے دوران فیملی کے ساتھ اپنا بیٹھک کا کمرہ شیئر کرنے کا بہترین طریقہ رہا ہے۔
WhatsApp کالز کی نئی اور زیادہ ممبرز کی تعداد کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے کال کے سبھی ممبرز کو iPhone یا Android پر آج دستیاب WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اسے آزمانے کیلئے اپنے دوستوں اور فیملی سے WhatsApp اپ ڈیٹ کرنے کو کہیں۔
ہر دن WhatsApp پر لاکھوں، کروڑوں اسٹیکرز بھیجے جاتے ہیں، جس کی مدد سے لوگ بنا کچھ لکھے اپنے نجی خیالات اور نظریات شیئر کرتے ہیں۔ 18 مہینے پہلے لانچ ہونے کے بعد سے اسٹیکرز لوگوں کے لیے WhatsApp پر بات چیت کرنے کے تیز ترین طریقوں میں سے اب ایک طریقہ ہو گیا ہے۔
ہم "گھر پر ساتھ" اسٹیکر پیک لانچ کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت WHO کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پر جوش ہیں، جو کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اور اس کے بعد ایک دوسرے سے جڑے رہنے میں لوگوں کی مدد کرے گا۔ ایسے اسٹیکرز مزاحیہ، تعلیمی اور ہمہ گیر ہو سکتے ہیں، اور زبان، عمر اور دیگر حدود اور رکاوٹوں کو ختم کرتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ لوگ اپنے دوست اور احباب، خاص طور پر وہ لوگ جو اکیلا پن محسوس کر رہے ہیں، اکیلے اور خوف زدہ ہیں، ان کے احوال جاننے اور انہیں اطمینان دلانے کے لیے ان اسٹیکرز کے استعمال سے لطف اندورز ہوں گے۔ اس پیک میں ہاتھ دھونے، دوری قائم رکھنے، ورزش کرنے اور بطور اہمیت میڈیکل ہیروز اور اپنی زندگی کے ذاتی ہیروز کی مدح کرنے کے لیے لوگوں کو یاد دلانے کے تخلیقی طریقے شامل ہیں۔
"گھر پر ساتھ" اسٹیکر پیک اب WhatsApp میں دستیاب ہے، جس میں درجہ ذیل 9 زبانوں کے لیے ترجمہ کردہ ٹیکسٹ بھی ہے - عربی، فرانسیسی، جرمن، انڈونیشیائی، اطالوی، پرتگالی، روسی، ہسپانوی اور ترک۔
ان حالات میں جبکہ کروڑوں لوگ کووڈ-19 کی وجہ سے اپنے دوستوں اور فیملی سے بذات خود ملاقات کرنے سے قاصر ہیں، لوگ مواصلت کیلئے WhatsApp پر پہلے سے بھی زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔ اس بحران کے دوران لوگ WhatsApp کے ذریعے ڈاکٹرز، اساتذہ اور الگ تھلگ ہوئے اپنے پیاروں سے بات کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ WhatsApp پر آپ کے سبھی پیغامات اور کالز ڈیفالٹ طور پر شروع سے آخر تک رمزکاری کے ذریعے محفوظ ہیں تاکہ آپ کی نجی ترین گفتگو کیلئے محفوظ ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔
پچھلے سال ہم نے صارفین کو کئی بار فارورڈ ہونے والے پیغامات کے نظریے سے متعارف کروایا۔ ان پیغامات پر دوہرے تیروں
ذاتی پیغام رسانی کی سروس کے طور پر، ہم نے گزشتہ سالوں میں گفتگو کو رازداری میں رکھنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم نے پہلے فارورڈ کیے جانے والے پیغامات پر حدود متعین کی تھی تاکہ غلط پیغامات کو وائرل ہونے سے روکا جائے۔ اور ہم نے دیکھا کہ عالمی پیمانے پر فارورڈ کیے جانے والے کل پیغامات میں 25 فیصد کمی آئی۔
کیا فارورڈ کرنا مکمل طور پر کوئی بُری چیز ہے؟ بالکل بھی نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کئی صارفین مفید معلومات نیز مزاحیہ ویڈیوز، میمز اور فلسفے یا ایسی دعائیں فارورڈ کرتے ہیں جنہیں وہ اہم سمجھتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں، لوگوں نے صف اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو سپورٹ کرنے کیلئے عوامی لمحات منظم کرنے کی خاطر بھی WhatsApp استعمال کیا ہے۔ تاہم، ہم نے فارورڈ کرنے کی مقدار میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا ہے جس کے بارے میں ہمارے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کُن محسوس ہو سکتا ہے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں مدد کر سکتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp کو ذاتی گفتگوؤں کی جگہ کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے ان پیغامات کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا اہم ہے۔
اس تبدیلی کے علاوہ، ہم NGOs اور حکومتوں بشمول عالمی ادارہ صحت اور 20 سے زائد قومی صحت کی وزارتوں کے ساتھ براہ راست کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درست معلومات سے منسلک کیا جا سکے۔ ان قابل بھروسہ حکام نے مل کر معلومات اور مشورے کی درخواست کرنے والے لوگوں کو براہ راست ہزاروں لاکھوں پیغامات بھیجے ہیں۔ آپ ان کوششوں کے بارے میں مزید معلومات، نیز ممکنہ افواہوں، جھانسوں اور من گھڑت باتوں کو حقائق چیک کرنے والی تنظیموں کو جمع کروانے کے طریقے کے بارے میں ہمارے کورونا وائرس سے متعلق معلوماتی مرکز پر جان سکتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ لوگوں کو نجی طور پر ایک دوسرے سے جڑنے کی ضرورت اتنی زیادہ پہلے کبھی نہ تھی۔ ہماری ٹیمیں سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ اس غیر معمولی عالمی بحران کے دوران بھی WhatsApp ہمیشہ کی طرح قابل اعتماد طور پر مسلسل چلتا رہے۔ ہم بدستور آپ کے تاثرات جاننا چاہیں گے اور لوگوں کیلئے WhatsApp پر ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے طریقے بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔
ہم دنیا بھر کے اپنے صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ خصوصیت “ڈارک موڈ” کے ساتھ WhatsApp کو اپ ڈیٹ کرنے پر بہت پر جوش ہیں۔
WhatsApp کا ڈارک موڈ پہلے جیسے تجربہ کے ساتھ بالکل نئی شکل میں ہے۔ اسے کم روشنی کے ماحول میں آنکھوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ یہ ان نا پسند لمحات سے بچنے میں آپ کی مدد کرے گا جب آپ کے فون سے کمرے میں اجالا ہو جاتا ہو۔
ڈارک موڈ بناتے وقت ہم نے دو خاص چیزوں پر توجہ دیتے ہوئے ریسرچ اور تجربات کیے:
پڑھنے میں آسانی: رنگوں کا انتخاب کرتے وقت ہم چاہتے تھے کہ آنکھوں کی تھکن کم کی جا سکے اور ایسے رنگ کا استعمال کیا جا سکے جو iPhone اور Android پر سسٹم ڈیفالٹس کے قریب ہوں۔
معلومات کے نظام مراتب: ہم چاہتے تھے کہ صارفین آسانی سے ہر اسکرین پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ ہم نے رنگ اور ڈیزائن کے دیگر عناصر کا استعمال کر کے ایسا کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اہم ترین معلومات بالکل نمایاں ہو۔
Android 10 اور iOS 13 کے صارفین سسٹم کی ترتیبات میں ڈارک موڈ فعال کر کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ Android 9 اور اس سے نیچے کا ورژن استعمال کرنے والے صارفین WhatsApp ترتیبات > چیٹس > تھیم میں جا کر ‘ڈارک’ منتخب کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ڈارک موڈ سے تمام لوگ لطف اٹھا سکیں گے۔ ڈارک موڈ آنے والے دنوں میں WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر دستیاب ہونے والا ہے۔
ہمیں یہ بتانے میں خوشی ہو رہی ہے کہ اب دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زیادہ صارفین WhatsApp استعمال کرتے ہیں۔
والدین اپنے بچوں کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ بھائی اور بہن اپنے اہم لمحات شیئر کرتے ہیں۔ اسی طرح کام کرنے والے ساتھی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کاروبار اپنے کسٹمرز سے آسانی کے ساتھ جڑ کر ترقی کرتے ہیں۔
نجی باتیں جو کبھی مل کر ہی کی جا سکتی تھیں اب فوری چیٹس اور ویڈیو کال کے ذریعے کہیں سے بھی ہو سکتی ہیں۔ بہت سے اہم اور خاص لمحات WhatsApp پر شیئر ہوتے ہیں اور اس مقام پر پہنچنے پر ہم خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جتنا ہم لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اتنا ہی زیادہ سیکیورٹی اور حفاظت فراہم کرانا ضروری ہے۔ چونکہ انٹرنیٹ پر لوگوں کی سرگرمی میں اضافہ ہو گیا ہے اس لئے ان کی بات چیت کی حفاظت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
اسی لئے WhatsApp پر بھیجا گیا ہر نجی پیغام ڈیفالٹ طور پر شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے محفوظ ہوتا ہے۔ مضبوط مرموزکاری اور سیکیورٹی نہ ٹوٹنے والے ڈیجیٹل لاک کی طرح کام کرتی ہے جو WhatsApp پر بھیجی گئی معلومات کو محفوظ کرتا ہے۔ اس سے ہیکرز اور جرائم پیشہ لوگوں سے آپ کی حفاظت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پیغامات صرف آپ کے فون پر ہوتے ہیں۔ کوئی دوسرا شخص آپ کے پیغامات کو نہ ہی پڑھ سکتا ہے نہ ہی آپ کی کالز کو سن سکتا ہے، WhatsApp بھی پڑھ یا سن نہیں سکتا۔ اس طرح نجی باتیں صرف آپ اور آپ کے رابطہ کے درمیان ہی رہتی ہیں۔
مضبوط مرموزکاری اور سیکیورٹی عصر حاضر میں بیحد ضروری ہے۔ ہم سیکیورٹی کے معاملہ میں کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے لوگوں کی حفاظت کم ہوتی ہے۔ بلکہ مزید حفاظت اور سیکیوٹی کے لیے ہم سیکیورٹی کے بڑے ماہرین کے ساتھ کام کرتے ہیں، غلط استعمال روکنے اور مسائل رپورٹ کرنے کے لیے کنٹرولز اور طریقے فراہم کرنے کی خاطر انڈسٹری کی اہم ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں — اور یہ سب رازداری کا سمجھوتہ کیے بغیر کرتے ہیں۔
WhatsApp کی شروعات اس مقصد کے ساتھ ہوئی کہ ایسی سروس بنائی جائے جو لوگوں کے لیے استعمال کرنے میں آسان، بھروسے مند اور نجی ہو۔ لوگوں کو آپس میں جوڑنے اور دنیا بھر کے 200 کروڑ صارفین کی ذاتی بات چیت کی حفاظت کرنے کے لیے ہم آج بھی اتنا ہی پرعزم اور پابند ہیں جتنا ہم شروع میں تھے۔
لوگ WhatsApp پر اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن پروڈکٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے متعدد پیغامات اور تصاویر طلب کرنا اور بھیجنا اکتا دینے والا کام ہے۔ آج ہم نے WhatsApp Business ایپ میں کیٹالاگ کے تعارف سے کاروباروں کے فراہم کیے جانے والے پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں جاننے کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
کیٹالاگز کاروباروں کے لیے اپنے سامان دکھانے اور شیئر کرنے کے لیے موبائل اسٹور فرنٹ ہیں تاکہ لوگ آسانی سے کوئی بھی ایسی چیز براؤز کر کے تلاش کر سکیں جسے وہ خریدنا چاہیں گے۔ پہلے کاروباروں کو پروڈکٹ کی تصاویر، ایک وقت میں ایک ہی، بھیجنی پڑتی تھی اور بار بار معلومات فراہم کرنی پڑتی تھی — اب کسٹمرز WhatsApp میں ہی مکمل کیٹالاگ دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے کسٹمرز کاروباروں سے مثبت طور پر متاثر ہوتے ہیں اور وہ WhatsApp میں رہ کر ہی پروڈکٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں کسی ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
"اگرادیا" انڈونیشیا میں پائيدار جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کا ایک کاروبار ہے۔ ہم نے اس کاروبار کے فاؤنڈر اندھیکا مہاردیکا کو کیٹالاگ خصوصیت تک ابتدائی رسائی دی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس خصوصیت سے کسٹمرز کو ان کے پروڈکٹس، قیمتوں کے بارے میں جاننے اور ان کے پروڈکٹس کی تصاویر دیکھنے میں زیادہ سہولت ہوتی ہے — جو کسٹمرز کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
کاروبار کیٹالاگ میں موجود ہر آئٹم کے لیے قیمت، تفصیل اور پروڈکٹ کوڈ سمیت معلومات شامل کر سکتے ہیں۔ WhatsApp ان کیٹالاگز کو ہوسٹ کرتا ہے تاکہ کاروبار اور کسٹمرز دونوں کے فونز پر کافی اسٹوریج کی جگہ بچے۔
صرف چند آسان اقدامات میں WhatsApp Business ایپ کے ساتھ کیٹالاگ بنایا جا سکتا ہے۔ شروع کرنے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں:
آج برازیل، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، میکسیکو، برطانیہ اور امریکہ میں Android اور iPhone دونوں پر WhatsApp Business ایپ استعمال کرنے والے کاروباروں کے لیے کیٹالاگ کی خصوصیت دستیاب ہے۔ جلد ہی یہ خصوصیت پوری دنیا میں دستیاب ہوگی۔ ہم یہ جاننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کیسے کیٹالاگز کی مدد سے چھوٹے کاروبار اپنے کسٹمرز سے جڑتے ہیں اور ترقی کرتے ہیں۔
7 نومبر 2019
اس سال کے شروع میں، ہم نے WhatsApp صارفین کو سیکیورٹی کی اضافی پرت فراہم کرنے کی خاطر iPhone کیلئے ٹچ ID اور چہرے کی ID کی خصوصیت متعارف کرائی تھی۔ آج ہم تعاون یافتہ Android فونز پر بھی اسی طرح کی تصدیقی خصوصیت متعارف کروا رہے ہیں جس سے آپ اپنے فنگر پرنٹ کے ذریعے ایپ ان لاک کر سکتے ہیں۔ اسے فعال کرنے کے لیے ترتیبات > اکاؤنٹ > رازداری > فنگر پرنٹ لاک پر ٹیپ کریں۔ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک کریں کو آن کریں اور اپنے فنگر پرنٹ کی تصدیق کریں۔
WhatsApp گروپس فیملی، دوستوں، ساتھ کام کرنے والوں اور ہم جماعتوں وغیرہ کو منسلک رکھتے ہیں۔ چونکہ صارفین اہم گفتگو کیلئے گروپس کا رخ کرتے ہیں، اسلئے انہوں نے گروپ سے وابستہ مزید کنٹرول کی بھی درخواست کی ہے۔ آج، ہم ایک نئی رازداری کی ترتیب اور دعوتی سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ آپ کو کون گروپس میں شامل کر سکتا ہے۔
اسے فعال کرنے کے لیے اپنی ایپ میں ترتیبات پر جائیں، پھر اکاؤنٹ > رازداری > گروپس پر ٹیپ کریں اور ان تینوں میں سے کوئی آپشن منتخب کریں: "ہر کوئی"، "میرے روابط"، یا "میرے روابط سوائے". "میرے روابط" کا مطلب ہے کہ صرف آپ کی ایڈریس بک میں موجود صارفین ہی آپ کو گروپس میں شامل کر سکتے ہیں اور "میرے روابط سوائے" آپشن آپ کو اضافی کنٹرول فراہم کرتا ہے کہ آپ کے روابط میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کر سکتا ہے۔
ان صورتوں میں، آپ کو کسی گروپ میں شامل نہ کر پانے والے ایڈمن سے انفرادی چیٹ کے ذریعے آپ کو ذاتی دعوت بھیجنے کو کہا جائے گا، جو آپ کو گروپ جوائن کرنے کا انتخاب دے گا۔ آپ کے پاس دعوت قبول کرنے کیلئے تین دن ہوں گے جس کے بعد اس کی میعاد ختم ہو جائے گی۔
ان نئی خصوصیات کے ساتھ، صارفین کو موصول ہونے والے گروپ پیغامات پر مزید کنٹرول ملے گا۔ یہ نئی رازداری کی ترتیبات کچھ صارفین کو آج سے فراہم کر دی جائیں گی اور آنے والے دنوں میں یہ دنیا بھر میں WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے دستیاب ہوں گی۔
اپ ڈیٹ: شروعاتی دستیابی کے دوران صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر "کوئی نہیں" آپشن کے بجائے ہم اب "میرے روابط سوائے" آپشن فراہم کر رہے ہیں۔ اس کی مدد سے آپ مخصوص روابط کو خارج کرنے یا "سب کو منتخب کریں" کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آخری بار اپ ڈیٹ شدہ: 5 نومبر 2019