31 اکتوبر 2019
اس سال کے شروع میں، ہم نے WhatsApp صارفین کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر iPhone کیلئے ٹچ ID اور فیس ID کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ آج ہم تعاون یافتہ Android فونز پر بھی اسی طرح کی تصدیقی خصوصیت متعارف کروا رہے ہیں جس سے آپ اپنے فنگر پرنٹ کے ذریعے ایپ ان لاک کر سکتے ہیں۔ اسے فعال کرنے کیلئے سیٹنگز > اکاؤنٹ > پرائیویسی > فنگر پرنٹ لاک۔ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک کریں کو آن کریں اور اپنے فنگر پرنٹ کی تصدیق کریں۔