مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

WhatsApp میں آگے کیا ہوگا

ہمارے منصوبوں کے حصے کے طور پر آئندہ مہینوں میں لوگوں کے کاروباروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے طریقوں کی جانچ کرنے کیلئے چار سالوں میں آج پہلی بار ہم WhatsApp کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اپ ڈیٹ شدہ دستاویزات بھی ہمارے Facebook کے ساتھ جڑنے کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ کہ ہم نے حال ہی میں کئی نئی خصوصیات شروع کی ہیں، جیسے اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن، WhatsApp کالنگ اور WhatsApp ویب اور ڈیسک ٹاپ جیسے میسجنگ کے ٹولز۔ آپ مکمل دستاویز یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم ان اپ ڈیٹس کے متعلق سبھی کو اپنی ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اطلاع کر رہے ہیں، اور آپ سے 'متفق' پر ٹیپ کر کے اپ ڈیٹ شدہ شرائط قبول کرنے کیلئے کہا جائے گا۔

لوگ اپنے لئے اہمیت کے حامل لوگوں جیسے دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطے میں رہنے کیلئے روزانہ ہماری ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور اس میں تبدیل نہیں ہوگی۔ لیکن جیسا کہ ہم نے اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا ہم آپ کیلئے ان بزنسز کے ساتھ مواصلت کے طریقے دریافت کرنا چاہتے ہیں جو آپ کیلئے اہمیت رکھتے ہیں، ساتھ ہی آپ کو یہ تجربہ کسی فریق ثالث بینر اشتہارات اور اسپام کے بغیر فراہم کر رہے ہیں۔ چاہے آپ کے بینک سے ممکنہ طور پر دھوکہ دہی والے ٹرانزیکشن کے بارے میں سننا ہو، یا کسی ایئر لائن کی طرف سے فلائٹ میں تاخیر کے بارے میں اطلاع حاصل کرنی ہو، ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ معلومات کہیں اور مل جاتی ہیں، ان میں ٹیکسٹ میسجز اور فون کالز شامل ہیں۔ ہم اگلے کچھ مہینوں میں ان خصوصیات کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسا کرنے کیلئے ہمیں اپنی شرائط اور رازداری کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم یہ واضح کرنے کیلئے ان دستاویزات کو بھی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں کہ ہم نے اینڈ ٹو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن شروع کر دیا ہے۔ اگر آپ اور جس شخص کو آپ نے میسج کیا ہے دونوں ہی WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ کے میسجز ڈیفالٹ طور پر اینکرپٹڈ ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف آپ دونوں ہی ان میسجز کو پڑھ سکتے ہیں۔ چاہے ہم آئندہ مہینوں میں Facebook کے ساتھ مزید تعاون کر لیں، آپ کے اینکرپٹڈ میسجز پرائیویٹ ہی رہیں گے اور کوئی بھی انہیں پڑھ نہیں پائے گا۔ نہ WhatsApp, نہ Facebook اور نہی ہی کوئی اور۔ ہم آپ کا WhatsApp نمبر پوسٹ نہیں کریں گے اور نہ ہی دوسروں کے ساتھ شیئر کریں گے بشمول Facebook پر، اور اب بھی ہم آپ کا فون نمبر ایڈورٹائزرز کو فروخت یا شیئر نہیں کریں گے اور نہ ہی دیں گے۔

لیکن Facebook کے ساتھ مزید تعاون کر کے ہم ایسی چیزیں کر سکیں گے جیسے بنیادی میٹرکس کو ٹریک کرنا کہ لوگ ہماری سروس کو کتنی بار استعمال کرتے ہیں اور WhatsApp پر اسپام سے بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔ اور Facebook کے سسٹم سے آپ کا فون نمبر جوڑ کر Facebook دوستوں کی بہترین تجاویز پیش کر سکتی ہے اور اگر آپ کا اس پر اکاؤنٹ ہے تو آپ کو مزید متعلقہ اشتہارات دکھا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو کسی ایسی کمپنی کا اشتہار نظر آ سکتا ہے جس کے ساتھ آپ پہلے سے کام کرتے ہیں، بجائے اس کے کہ کسی ایسی کمپنی کا اشتہار جس کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہو۔ اپنے ڈیٹا کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے طریقے سمیت آپ یہاں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نجی مواصلات کی قدر پر ہمارا پختہ یقین ہے اور WhatsApp پر ہم آپ کو تیز ترین، آسان اور قابل اعتماد تجربہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کی رائے کے منتظر ہیں اور WhatsApp استعمال کرنے کیلئے آپ کے شکر گزار ہیں۔

25 اگست، 2016

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ