گزشتہ چھ مہینوں میں، WhatsApp نے Meta AI اور ساتھ ہی AI سٹیکر کی تخلیق کے ساتھ انفرادی چیٹس اور گروپ چیٹس کیلئے محدود ٹیسٹنگ کی سپورٹ کی ہے۔ ہم بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ Meta AI کی طرف سے آفر کی جانے والی تمام چیزیں براہ راست WhatsApp میں دریافت کر سکیں۔ آج، Meta AI میں متعدد اپ گریڈز ہوئے ہیں جنہیں ہم آہستہ آہستہ متعارف کرائیں گے، جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ درجنوں ممالک میں دستیاب ہے۔
مزید مقامات: اس وقت Meta AI امریکہ میں انگریزی زبان میں دستیاب ہے، اور اب ہم اسے ایک درجن سے زیادہ نئے ممالک میں انگریزی زبان میں دستیاب کرا رہے ہیں، ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، گھانا، جمائکا، ملاوی، نیو زی لینڈ، نائجیریا، پاکستان، سنگاپور، جنوبی افریقہ، یوگانڈا، زامبیا اور زمبابوے شامل ہیں - اور مزید ممالک میں دستیاب کرانے کا ارادہ ہے۔
تلاش کریں یا Meta AI سے پوچھیں: اب آپ اپنی چیٹس کے اوپری حصے میں موجود تلاش کی خصوصیت کے ذریعے Meta AI سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ بس ٹائپ کرنا شروع کریں اور Meta AI آپ کو تجاویز فراہم کرے گا تاکہ آپ ان میں سے انتخاب کر سکیں یا آپ پورا سوال پوچھنے کیلئے ٹائپ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اسپورٹس، تفریح اور موجودہ ایونٹس سے متعلق جوابات تلاش کے معروف فراہم کنندگان کی طرف سے فراہم کئے جاتے ہیں۔
فلیش میں تصاویر اور ویڈیو: اب آپ کسی تصویر کا تصور کر سکتے ہیں اور وہ تصویر فوری طور پر ظاہر ہو جائے گی۔ چند ایک حروف کی مدد سے ریئل ٹائم میں ایک نئی تصویر ظاہر ہوگی اور یہاں تک کہ تخلیق کی ویڈیو بھی ظاہر ہوگی جسے آپ شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی آج ہی ریلیز کردہ Meta AI کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین تصاویر کے ماڈلز پر انحصار کرتی ہے۔
آئندہ مہینوں میں ہم Meta AI کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اور WhatsApp پر نئی تخلیقی صلاحیتیں شامل کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ حالانکہ خوش کرنے والی بہت سی چیزیں ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ جنریٹیو AI ہمیشہ کامل نہیں ہوگا۔ ہم لوگوں کی رائے جاننے کیلئے بے قرار ہیں کہ اس کے متعلق ان کا تجربہ کیسا ہے۔ ہمیں Threads پر ٹیگ کر کے وہ دلچسپ تصاویر اور طریقے شیئر کریں جن کے ذریعے آپ WhatsApp پر Meta AI کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم آپ کی رائے جاننا چاہیں کہ کیوں کہ ہم اس سفر پر ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔