پورے تجربۂِ WhatsApp میں گروہوں کا ایک اہم حصہ رہا ہے، چاہے وہ کسی خاندان کے لوگ دنیا کے مختلف کونوں سے ایک دوسرے سے منسلک ہو رہے ہوں یا برس ہا برس سے بچپن کے دوست رابطے میں رہ رہے ہوں۔ امداد کے متلاشی نئے ویلدین، مل کر پڑھائی کی نشستیں چلاتے طالبِ علم، اور کسی قدرتی آفت کے بعد امدادی کاوشیں کرتے شہر کے رہنمائوں جیسے لوگ بھی WhatsApp پر گروہوں کے حوالے سے رابطے میں رہتے ہیں، جیسے ۔ آج، ہم نے گروہوں میں کی ہوئی تجدیداد کو ہم جاری کر رہے ہیں۔
نیا کیا ہے
- گروہ کی تفصیل: ایک چھوٹا سا وضاحتی تبصرہ جو آپ کو اپنے گروہ کے لیے مقصد، ہدایات یا عنوان مقرر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ جب کوئی نیا شخص گروہ میں شرکت شروع کرے، تب اس بات کے اوپر گروہ کی تفصیل نمایاں ہوگی۔
- منتظمین کے اقتدارات: گروہ کی ترتیبات میں، اب ایک ایسا اقتدار بھی ہے جو منتظمین کو گروہ کے موضوع، نشان اور تفصیل میں تبدیلی کرنے والے چننے کی سہولت دیتا ہے۔
- گروہ کی خبر گیری رکھنا: اپنی گروہ بات سے کچھ وقت دور رہنے کے بعد، بات کے بائیں کونے میں نمودار ہونے والے نئے @ بٹن کو ٹیپ کر کے سرعت سے اپنی بات میں آپ کے تذکروں اور جوابات کو ظاہر کرنے والے پیغامات کی خبر گیری رکھیں۔
- شریک کی تلاش: گروہ کے معلوماتی صفحے پر سے گروہ کے کسی بھی شریک کو تلاش کریں۔
- اب منتظمین گروہ کے دیگر شرکاء کو منتظم ہونے سے برطرف بھی کر سکتے ہیں، جب کہ گروہ کے بانی اپنے بنائے ہوئے گروہوں سے اب ہٹائے نہیں جا سکتے۔
ہم نے یہ تغیر بھی شامل کیا ہے کہ گروہ کو چھوڑ کر جانے والوں کو باربار گروہ میں شامل نہ کیا جا سکے۔ یہ خصوصیات آج Android اور iPhone کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ان نئے تجدیدات کا مزہ لینگے!