25 اپریل 2023
گزشتہ سال ہم نے عالمی پیمانے پر صارفین کیلئے اسی درجے کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے تمام آلات پر آسانی کے ساتھ میسج کرنے کی سہولت کا آغاز کیا تھا۔
آج ہم اپنی متعدد آلات کی پیش کش کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد فونز پر ایک ہی WhatsApp اکاؤنٹ کا استعمال کرنے کی سہولت کا آغاز کر رہے ہیں۔
صارفین نے اس فیچر کی بھاری مانگ کی ہے، اب آپ اپنے فون کو چار اضافی آلات سے لنک کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ WhatsApp کو ویب براؤزرز، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپس سے لنک کرتے ہیں۔ ہر ایک لنک شدہ فون WhatsApp سے انفرادی طور پر لنک ہوتا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ آپ کے ذاتی میسجز، میڈیا اور کالز اینڈ ٹو اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ رہیں، اور اگر آپ کا بنیادی آلہ طویل وقفے تک غیر فعال رہتا ہے تو ہم آپ کو جڑے ہوئے تمام آلات سے خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیتے ہیں۔
اپنے ملحق آلات کو فونز سے لنک کرنے سے میسج کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اب آپ سائن آؤٹ کیے بغیر فونز کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں اور وہیں سے چیٹ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ نے چھوڑی تھی۔ یا اگر آپ کسی چھوٹے بزنس کے مالک ہیں تو دیگر ملازمین اب براہ راست اپنے فونز سے اسی WhatsApp Business اکاؤنٹ سے کسٹمرز کو جواب دے سکتے ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہو گی۔
اس کے علاوہ آئندہ ہفتوں میں ہونے والی اجراء کے ساتھ ہم ملحق آلات کو جوڑنے کا ایک متبادل اور مزید قابل رسائی طریقہ بھی آپ کی خدمت میں پیش کرنے والے ہیں۔ اب آپ یک وقتی کوڈ حاصل کرنے کیلئے WhatsApp ویب پر اپنا فون نمبر درج کر سکتے ہیں اور QR کوڈ کو سکین کیے بغیر اس کوڈ کا استعمال کر کے اپنے فون سے آلات کو جوڑ سکتے ہیں۔ ہم مستقبل میں مزید ملحق آلات پر اس فیچر کی شروعات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔