۱۷ اکتوبر، ۲۰۱۷
آج ہم ایک نئی خصوصیت پیش کر رہے ہیں، جو آپ کو حقیقی وقت میں (ریئل ٹائم) اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنے مقام کا اشتراک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ اپنے دوستوں سے ملاقات کر رہے ہوں، اپنوں کو اپنی خیریت کی خبر دے رہے ہوں، یا اپنے سفر کا اشتراک کرنا چاہتے ہوں، جاری مقام ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے آپ کے اپنوں کو بتانے کے لیے کہ آپ اس وقت کہاں ہیں۔ یہ دونوں اطراف سے مرموز خصوصیت آپ کو اس پر بھی قابو دیتی ہے کہ آپ اپنا جاری مقام کا کس کے ساتھ اور کتنے وقت تک اشتراک کرنا چاہینگے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت اس اشتراک کو بند کر سکتے ہیں یا اشتراک کے طے شدا وقت کو گزر جانے دے سکتے ہیں۔
یہ اس طرح کام کرتی ہے کہ جس شخص یا گروہ کے ساتھ آپ اپنے جاری مقام کا اشتراک کرنا چاہیں اس کے ساتھ والی بات کو کھولیں۔ پیوست کرنے کے بٹن میں "مقام" کے تحت، ایک نیا اختیار، "جاری مقام کا اشتراک کریں" دکھائی دیگا۔ جتنے وقت کے لیے اشتراک کرنا چاہیں، پسند کریں اور بھیجیں پر ٹیپ کریں۔ اس بات میں شریک ہر شخص حقیقی وقت میں (ریئل ٹائم) آپ کا مقام نقشے پر دیکھ سکیگا۔ اور اگر گروہ میں ایک سے زیادہ شرکاء جاری مقام کا اشتراک کر رہے ہونگے، تو تمام مشترکہ مقامات ایک ہی نقشے پر دکھائی دینگے۔
جاری مقام Android اور iPhone دونوں پر دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں ایپ کے اندر اسے پیش کیا جائیگا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کو پسند آئے۔