7 دسمبر 2023
ہم نے آپ کے میسجز کیلئے اضافی پرائیویسی فراہم کرنے کی خاطر 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کیلئے 'ایک بار دیکھیں' فیچر پیش کیا تھا۔ آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ اب آپ ایسا وائس میسج بھیج سکیں گے جو ایک مرتبہ سننے پر غائب ہو جائے گا۔
کسی دوست کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات پڑھ کر سنانا ہو، یا کسی سرپرائز کا منصوبہ بنانا ہو، اب آپ پُرسکون ہو کر وائس میسج میں حساس معلومات بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ ایک بار دیکھی جا سکنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ مطابقت کیلئے، ایک بار دیکھیں والے میسجز میں واضح طور پر "ایک بار" کا آئیکن موجود ہوتا ہے اور انہیں صرف ایک ہی بار پلے کیا جا سکتا ہے۔
آپ کے تمام ذاتی میسجز کی طرح WhatsApp بطور ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے آپ کے وائس میسجز کا تحفظ کرتا ہے، اور ایک بار دیکھیں فیچر ہماری پرائیویسی کے حوالے سے ہمارے مسلسل ہونے والے اختراع کی محض ایک دوسری مثال ہے۔
آئندہ دنوں میں ایک بار دیکھیں فیچر والے وائس میسجز عالمی پیمانے پر شروع ہوں گے، اور ہم اس بارے میں آپ کی رائے کے منتظر ہیں۔ ان کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات یہاںملاحظہ کریں۔