13 ستمبر 2023
آج ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے 150 سے زیادہ ممالک میں WhatsApp Channels کا آغاز کیا ہے اور آپ کیلئے اہمیت رکھنے والی اپ ڈیٹس موصول کرنے کیلئے پرائیویٹ طریقہ فراہم کیا ہے۔ ہم ہزاروں تنظیموں، کھیلوں کی ٹیموں، فنکاروں، اور معروف مفکرین کا استقبال کرتے ہیں، جنہیں لوگ براہ راست WhatsApp میں فالو کر سکتے ہیں۔
اگر آپ Channels پر نئے ہیں، ہمارا مقصد سب سے زیادہ پرائیویٹ بروڈکاسٹ سروس دستیاب کرانا ہے۔ Channels آپ کی چیٹس سے مختلف ہوتے ہیں اور دیگر فالوورز یہ نہیں دیکھ سکیں گے آپ کسے فالو کرتے ہیں۔ ہم ایڈمنز اور فالوورز دونوں کی ذاتی معلومات کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔
ہم نے پہلے دس ممالک میں شروعات کرنے پر ملنے والے سبھی مثبت تاثرات کو سراہا ہے۔ چوں کہ ہم چینلز کو عالمی پیمانے پر پھیلا رہے ہیں، ہم درج ذیل اپ ڈیٹس متعارف کروا رہے ہیں:
یہ تو صرف شروعات ہے، ہم صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر مزید خصوصیات شامل کرنا اور Channels کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔ آئندہ مہینوں میں، ہم یہ بھی ممکن بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص چینل بنا سکے۔
اگر آپ براہ راست ہم سے پراڈکٹ کی اپ ڈیٹس کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بھی اب ہم نے آفیشل WhatsApp Channel لانچ کیا ہے تاکہ جو ہم بنا رہے ہیں اس سے آپ کو با خبر رکھ سکیں۔