07 اگست 2013
ہم WhatsApp پر بہت وقت گزارتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ہم لوگوں کیلئے آپس میں جڑنا آسان کیسے بنا سکتے ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کیلئے اپنے دوستوں یا فیملی ممبر کی آواز سننے سے زیادہ بہتر چیز اور کیا ہو سکتی ہے۔ لہذا آج ہم وائس میسجز کی نئی خصوصیت کی پیشکش کرنے میں بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
ہم بیک وقت اپنے تمام پلیٹ فارمز میں وائس میسجز کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے کہ iPhone اور Android آلات پر وائس میسجز کی خصوصیت درست طریقے سے کام کر رہی ہے، اور ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اضافی کوششیں کی ہیں کہ BlackBerry، Nokia اور Windows Phone کے صارفین بھی وائس میسجز کے بہترین اور طاقتور تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
وائس میسجز اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہماری بنائی ہوئی یہ ویڈیو ملاحظہ کریں:
http://www.youtube.com/watch?v=i3I_7H1mByA
اگر آپ کسی مخصوص فون کیلئے وائس میسجز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کو وائس میسجز کا استعمال کرنے میں اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا ہمیں اسے بنانے میں آیا ہے۔