29 دسمبر 2025

WhatsApp میں نئے سال کا دن ہمارے لیے سب سے بڑا دن ہوتا ہے، ہم ہر سال لوگوں کو اپنے دوستوں اور عزیزوں کو میسج بھیجنے اور کال کرنے کے نئے طریقوں سے متعارف کراتے ہیں۔ ایک عام دن میں ہم 100 ارب سے زیادہ میسجز اور 2 ارب سے زیادہ کالز کی سہولت پیش کرتے ہیں لیکن جب لوگ نئے سال کا استقبال کرتے ہیں تو ان چوبیس گھنٹوں میں ان میسجز اور کالز کی تعداد ہمیشہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ چاہے یہ مختلف ممالک میں رہنے والی فیملیز کو جوڑنے والی ویڈیو کال ہو، یا جشن کا انتظام کرنے والی گروپ چیٹ ہو، ہم لوگوں کی اگلے سال کیلئے دی جانے والی دعاؤں کو خاص بنانے میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
اس سال ہم نے کچھ خوشگوار فیچرز شامل کیے ہیں جو ابھی سے لے کر تہوار کے اختتام تک دستیاب ہوں گے، تاکہ آپ کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ بہترین لمحات شیئر کرنے میں مدد ملے:
اگر آپ ہی نئے سال کے جشن کی پلاننگ کر رہے ہیں، تو ہمارے پاس کچھ تجاویز ہیں کہ آپ گروپ چیٹ میں آسانی کے ساتھ کیسے پلاننگ کر سکتے ہیں:
چاہے آپ نیو یارک یا نئی دہلی، کراچی یا جکارتہ سے میسج اور کال کر رہے ہوں، WhatsApp ایک ایسا مقام ہے جہاں پوری دنیا پرائیویٹ طور پر جمع ہوتی ہے۔ ہم اس بات کے شکر گزار ہیں کہ آپ اپنے عزیزوں سے پرائیویٹ طور پر اور حفاظت کے ساتھ جڑنے کیلئے جس سہولت کا استعمال کرتے ہیں، ہم اس کا حصہ ہیں۔
WhatsApp میں موجود ہم سبھی کی طرف سے آپ کو، نیا سال مبارک ہو