10 ستمبر 2018
بھارت میں پہلی بار JioPhone پر WhatsApp دستیاب ہوگا۔ لوگوں کو دوستوں اور فیملی کے ساتھ گفتگو کرنے کا ایک آسان، قابل اعتماد اور محفوظ طریقہ فراہم کرنے کیلئے WhatsApp نے JioPhone کیلئے اپنی پرائیویٹ میسجنگ کا نیا ورژن تیار کیا ہے جو KaiOS پر چلتا ہے۔
نئی ایپ WhatsApp کا بہترین ورژن پیش کرتی ہے جس میں تیز اور قابل اعتماد میسجنگ اور تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اہلیت شامل ہے — تمام خصوصیات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتی ہیں۔ کی پیڈ پر صرف کچھ ٹیپس کر کے وائس میسجز ریکارڈ کر کے بھیجنا بھی بہت آسان ہے۔ اسے شروع کرنے کیلئے، JioPhone صارفین کو صرف اپنے فون نمبر کی توثیق کرنی ہوگی اور پھر وہ دیگر WhatsApp صارفین کے ساتھ فرداً یا گروپس میں چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔
JioPhone میں WhatsApp آج سے ہی AppStore پر دستیاب ہے۔ آپ AppStore پر جا کر اور ڈاؤن لوڈ کریں پر کلک کر کے JioPhone اور JioPhone 2 دونوں پر WhatsApp ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔