WhatsApp کو ایک نہایت آسان آئیڈیا کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور وہ یہ کہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ جو بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ ہی کے درمیان رہتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہم نے بطور ڈیفالٹ شروع سے آخر تک مرموز کاری شامل کی جو آج ایک دن میں 2 بلین سے زیادہ صارفین کے درمیان تبادلہ ہونے والے 100 بلین سے زائد پیغامات کی حفاظت کرتی ہے۔
اگرچہ آپ کے بھیجنے اور وصول کرنے والے شروع سے آخر تک مرموز پیغامات آپ کے ہی آلے پر اسٹور ہوتے ہیں، بہت سے لوگ اپنا فون کھو جانے کی صورت میں اپنی چیٹس کو بیک اپ کرنے کا طریقہ بھی چاہتے ہیں۔ آج سے ہم Google Drive یا iCloud میں محفوظ کردہ بیک اپس کو شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے سیکیورٹی کا ایک اضافی، اختیاری طریقہ دستیاب کر رہے ہیں۔ اس پیمانے پر کوئی بھی عالمی پیغام رسانی کی دوسری سروس اپنے صارفین کے پیغامات، میڈیا، صوتی پیغامات، ویڈیو کالز اور چیٹ بیک اپس کے لیے اس سطح کی حفاظت فراہم نہیں کرتی۔
اب آپ اپنی پسند کے کسی ایسے پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی اینکرپشن کلید کے ساتھ اپنے شروع سے آخر تک مرموز بیک اپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں جسے صرف آپ جانتے ہیں۔ نہ WhatsApp اور نہ ہی آپ کا بیک اپ سروس فراہم کرنے والا آپ کے بیک اپ کو پڑھ سکے گا اور نہ ہی اسے کھولنے کے لیے درکار کلید تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ، ہم لوگوں کو ان کی رازداری کے تحفظ کے لیے مزید انتخاب دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم WhatsApp کا تازہ ترین ورژن رکھنے والے صارفین کیلئے اس خصوصیت کو آہستہ آہستہ مہیا کریں گے۔ iOS اور Android پر شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے آپ اپنے چیٹ بیک اپس کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہے، اور اس بارے میں مزید معلومات کہ ہم نے اسے کیسے تیار کیا یہاں مل سکتی ہے۔