4 فروری، 2019
WhatsApp میں، ہم نجی پیغام رسانی کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور اسی لیے ہم آج iPhone پر ٹچ ID اور چہرے کی ID متعارف کروانے کیلئے نہایت پُرجوش ہیں تاکہ کوئی دوسرا آپ کا فون لے کر پیغامات نہ پڑھ سکے۔
WhatsApp میں اس iPhone خصوصیت کو فعال کرنے کیلئے، ترتیبات > اکاؤنٹ > رازداری > اسکرین لاک پر ٹیپ کریں اور ٹچ ID یا چہرے کی ID کو آن کریں۔ آپ کے پاس یہ انتخاب کرنے کا بھی آپشن ہے کہ WhatsApp بند ہونے کے کتنی دیر بعد ٹچ ID یا چہرے کی ID کا تقاضہ کیا جائے۔
یہ خصوصیت iPhone 5s یا اس سے جدید اور iOS 9 یا اس سے جدید پر آج سے دستیاب ہے۔