22 اکتوبر 2024

میسج بھیجنے سے زیادہ اہم کیا ہوتا ہے؟ بے شق، یہ وہ شخص ہوتا ہے جسے آپ میسج بھیج رہے ہیں۔ آج ہم WhatsApp پر آپ کے روابط کو پرائیویٹ طور پر شامل کرنا اور ان کا انتظام کرنا آسان بنا رہے ہیں، چاہے آپ کوئی بھی آلہ استعمال کر رہے ہوں۔
اب تک آپ صرف اپنے موبائل آلہ سے رابطے شامل کر سکتے تھے، یا تو فون نمبر ٹائپ کرکے یا QR کوڈ اسکین کر کے۔ جلد ہی، آپ WhatsApp ویب اور Windows پر اور بالآخر دیگر منسلک آلات پر اپنے کی بورڈ کے ذریعے روابط کو شامل کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔
ہم خصوصی طور پر WhatsApp میں کسی رابطے کو محفوظ کرنے کیلئے ایک نیا آپشن بھی متعارف کروا رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے فون کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں یا اگر آپ اپنے فون پر ایک سے زیادہ WhatsApp اکاؤنٹس کا انتظام کرتے ہوئے ذاتی اور بزنس کے رابطوں کو الگ کرنا چاہتے ہیں تو اس وقت یہ WhatsApp روابط مفید ثابت ہوتے ہیں۔
اگر کبھی آپ کا فون کھو جاتا ہے یا آپ آلات تبدیل کرتے ہیں تو WhatsApp میں محفوظ کئے گئے روابط بحال ہو جائیں گے۔
ان اپ ڈیٹس سے رابطوں کو یوزر نیمز کے ذریعے انتظام اور محفوظ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ WhatsApp پر یوزر نیم رازداری میں مزید اضافہ کریں گے تاکہ آپ کو کسی کو میسج کرتے وقت اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس حقیقت کو ممکن بنانے کیلئے آج کا بس ایک اہم قدم اور اس کے تیار ہوجانے پر ہم اور بہت کچھ شیئر کریں گے۔
ہم نے آپ کی سیکیورٹی کو ذہن میں رکھ کر اسے کیسے بنایا ہے اس ٹیکنالوجی کے متعلق مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔