29 اکتوبر 2026

مصروف گروپ چیٹ کا مطلب ہے کہ منصوبے بنائے جا رہے ہیں، خبریں شیئر کی جا رہی ہیں اور ہنستی مذاق والی باتیں چل رہی ہیں۔ لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب آپ مصروف رہے ہوں تو آپ کو بہت سارے میسجز دیکھنے ہوں گے۔ آج ہم چار اپ ڈیٹس متعارف کروا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ آسانی سے وہیں سے شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ نے چھوڑا تھا۔
میسجز کو زیادہ دیر کیلئے پن کریں: اگر آپ پہلے سے وقت کی حد منتخب نہیں کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کے پاس اہم میسجز کو ہمیشہ کیلئے پن کرنے کا آپشن ہے۔
کسی کے گروپ میں شامل ہونے کے بعد میسج ہسٹری بھیجیں: اس سال کے شروع میں ہم نے نئے ممبرز کو میسج ہسٹری بھیج کر انہیں تیزی سے آگاہ کرنے کی سہولت دی ہے۔ جب آپ انہیں گروپ میں شامل کرتے ہیں تو آپ ٹوگل کا بٹن آن یا آف کر کے یہ انتخاب کرتے ہیں کہ آیا حالیہ میسجز بھیجے جائیں یا نہیں۔ اب آپ کسی کو گروپ میں شامل ہونے کے بعد چیٹ میں محض ان کے نام پر ٹیپ کر کے انہیں حالیہ میسجز بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ میسجز آپ کی تمام ذاتی چیٹس کی طرح اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ رہتے ہیں۔
اپنے گروپ ممبرز کے ساتھ گروپ اسٹیٹس شیئر کریں: صحیح لوگوں کے ساتھ صحیح لمحات شیئر کریں — کیونکہ جو چیز رننگ کلب کی چیٹ میں ہو سکتی ہے وہ شاید فیملی چیٹ کے لیے مناسب نہ ہو۔ گروپ اسٹیٹس کی مدد سے مخصوص گروپس کے ساتھ کیژوئل اپ ڈیٹس شیئر کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ گروپ کا ہر فرد سٹیٹس کو دیکھ سکتا ہے، اس پر رد عمل دے سکتا ہے اور اپنا سٹیٹس شامل کر سکتا ہے، اور بالکل عام سٹیٹس کی طرح، یہ بھی 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔
مینشنز اور جوابات کے لحاظ سے فلٹر کریں: چیٹ کا ایک نیا فلٹر جو ہر اس نہ پڑھی گئی گروپ گفتگو کو دکھاتا ہے جہاں آپ کو مینشن کیا گیا ہو یا آپ کو براہ راست جواب موصول ہوا ہو، بشمول @سب والے میسجز، تاکہ آپ اپنے لیے سب سے زیادہ متعلقہ چیٹس کو فوری طور پر دیکھ سکیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟آپ اپنی گروپ چیٹس میں اس سے بھی زیادہ کام کر سکتے ہیں جتنا آپ سوچتے ہیں:
ہمارا ماننا ہے کہ WhatsApp گروپ چیٹس کیلئے بہترین جگہ ہے، اور ہم اسے اور بہتر بناتے رہیں گے۔