فیچرز
کالنگمیسجنگگروپسچینلزMeta AIاسٹیٹسسیکیورٹیوالدین کے کنٹرولز
پرائیویسیبلاگایپسہیلپ سنٹربرائے بزنس
لاگ ان کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاون لوڈ کریں
بلاگ پر واپس جائیں
WhatsApp بلاگ

WhatsApp پر پولز اور کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹس

ایپ کی تجدید کے ساتھ ساتھ آج ہم WhatsApp پر آئندہ کے کچھ نئے فیچرز کے بارے میں بتا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے ان سے چیٹس مزید پروڈکٹیو اور مزے دار ہو جائے گی۔

پولز کے متعلق نئی اپ ڈیٹس

ہم پولز میں تین نئی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں جن سے گروپس کو معلومات جمع کرنے اور ساتھ مل کر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

  • سنگل ووٹ پولز بنائیں: چونکہ آپ کو فیصلہ کن جواب کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا ہم پول تخلیق کاروں کیلئے ایسا فیچر متعارف کرا رہے ہیں جس سے لوگوں کو صرف ایک بار ووٹ کرنے کی اجازت ملے گی۔ بس پول بناتے وقت 'متعدد جوابات کی اجازت دیں' کو آف کر دیں۔
  • اپنی چیٹس میں پولز تلاش کریں: پول کا جواب ہمیشہ فوری طور پر دینا ممکن نہیں ہوتا ہے، اور بعد میں چیٹ میں پول تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اب آپ بالکل تصاویر، ویڈیوز یا لنک کی طرح پولز کے لحاظ سے میسجز فلٹر کر سکتے ہیں۔ 'چیٹس' سکرین پر، 'تلاش کریں' بٹن دبائیں اور پھر 'پولز' بٹن دبا کر تمام نتائج کی لسٹ حاصل کریں۔
  • پول کے نتائج سے باخبر رہیں: جب لوگ آپ کے پولز پر ووٹ کریں گے تو آپ کو نوٹیفیکیشنز موصول ہوں گے، تاکہ آپ باآسانی جوابات سے باخبر رہیں۔

کیپشنز کے ساتھ فارورڈ کرنا

WhatsApp پر تصاویر شیئر کرنا اپنے دوستوں اور فیملی کو اپنی زندگی کے حالات سے باخبر رکھنے کا ایک آسان طریقہ ہے، میڈیا فارورڈ کرنے کی صلاحیت کا مطلب ہے کہ آپ فوری طور پر کسی ایک گروپ سے دوسرے گروپ کو تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات کسی کے جواب دینے سے پہلے آپ کے پاس سیاق و سباق شامل کرنے کا وقت نہیں ہوتا ہے۔

اب جب آپ کیپشن والی میڈیا فارورڈ کرتے ہیں تو آپ کے پاس اسے رکھنے، ڈیلیٹ کرنے یا دوبارہ نئے سرے سے لکھنے کا آپشن ہوتا ہے تاکہ چیٹس میں تصاویر شیئر کرنے پر آپ مزید معلومات فراہم کر سکیں۔ آپ تصاویر اور ویڈیوز فارورڈ کرتے وقت کیپشن بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیپشن والی دستاویزات شیئر کرنا

جس طرح تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں اسی طرح دستاویز کیلئے بھی چھوٹی سی وضاحت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خواہ کوئی اخبار کا مضمون بھیجنا ہو یا کام کی دستاویز، اب آپ کے پاس شیئر کرنے سے پہلے کیپشن شامل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

یہ اپ ڈیٹس عالمی پیمانے پر صارفین تک پہنچنی شروع ہو گئی ہیں اور آئندہ ہفتوں میں سبھی کیلئے دستیاب ہوں گی۔

4 مئی 2023

ڈاون لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاون لوڈ کریں

ہم کیا کرتے ہیں

  • فیچرز
  • بلاگ
  • سیکیورٹی
  • برائے بزنس

ہم کون ہیں

  • تعارف
  • روزگار
  • برانڈ سنٹر
  • پرائيویسی

WhatsApp استعمال کریں

  • موبائل
  • ڈیسک ٹاپ
  • ٹیبلیٹ
  • WhatsApp ویب

مدد چاہیے؟

  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہیلپ سنٹر
  • ایپس
  • سیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاون لوڈ کریں

‏2026 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسیسائٹ میپ
  • اردو
  • العربية
  • فارسی
  • Afrikaans
  • azərbaycan
  • Bahasa Indonesia
  • català
  • čeština
  • dansk
  • Deutsch
  • eesti
  • English
  • español
  • Filipino
  • français
  • Gaeilge
  • hrvatski
  • italiano
  • Kiswahili
  • latviešu
  • lietuvių
  • magyar
  • Melayu
  • Nederlands
  • norsk bokmål
  • o‘zbek
  • polski
  • Português (Brasil)
  • Português (Portugal)
  • română
  • shqip
  • slovenčina
  • slovenščina
  • suomi
  • svenska
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Ελληνικά
  • български
  • қазақ тілі
  • македонски
  • русский
  • српски
  • українська
  • עברית
  • मराठी
  • हिन्दी
  • বাংলা
  • ਪੰਜਾਬੀ
  • ગુજરાતી
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • ಕನ್ನಡ
  • മലയാളം
  • ไทย
  • 한국어
  • 日本語
  • 简体中文
  • 繁體中文(台灣)
  • 繁體中文(香港)