۳۱ اکتوبر، ۲۰۱۱
اتفاق سے، اس ہفتے ہماری اس دنیا کے اپنی آبادی کے ۷ ارب کی حد کو پار کرنے کے ساتھ WhatsApp نے پہلی بار ۱ ارب سے کچھ زیادہ پیغامات ایک ہی دن میں بھیج کر خود اپنا بھی ایک سنگ میل طے کر لیا ہے۔ جیسے دنیا کے ۷ ارب کی آبادی کو پالنے پر ہم حیرت زدہ ہیں اسی طرح WhatsApp میں اپنے مستقبل کو لے کر ہم سبھی نہایت منکسر اور پر جوش ہیں۔
آخر ۱ ارب پیغامات ہوتے کتنے ہیں؟ جی وہ ۴۱،۶۶۶،۶۶۷ پیغامات فی گھنٹا، ۶۹۴،۴۴۴ پیغامات فی منٹ، اور ۱۱،۵۷۴ پیغامات فی لمحہ ہوتے ہیں۔
ایک ارب پیغامات فی روز ایک اہم سنگ میل ہے اور ہمارے ارادے تک پہنچنے کے لیے ایک چھوٹا سا قدم: آپ کا آلہ کسی بھی قسم کا ہو، بس دنیا بھر کے بازار میں ایک اعلیٰ پیغام رسانی کی سسٹم فراہم کرنا۔
صارفین نے جس وفاداری اور محبت کا ہماری صنعت کے لیے مظہارہ کیا ہے اس کے لیے ہم بڑے شکر گزار ہیں، بلا شبہ ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں کر پاتے۔