3 اکتوبر 2024

WhatsApp اسٹیٹس دوستوں اور فیملی کے ساتھ جڑے رہنے کا بہترین طریقہ ہے اور اب ہم اسے اور بہتر بنا رہے ہیں۔ اسٹیٹس لائکس، پرائیویٹ طور پر ٹیگ کرنا اور جس اسٹیٹس میں آپ کو ٹیگ کیا گیا ہے اسے دوبارہ شیئر کرنے کی اہلیت کے ساتھ، ہم اپنے صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں۔
اسٹیٹس کے لائکس: بٹن کو بس ایک ہی بار ٹیپ کر کے کسی کو بتائیں کہ آپ ان کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا ان کے اسٹیٹس سے لطف اندوز ہو 

پرائیویٹ طور پر ٹیگ کرنا: پرائیویٹ طور پر ٹیگ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے عزیز و اقارب کو آپ کا اسٹیٹس نظر آئے، اور انہیں اپنی آڈیئنس کے ساتھ آسانی سے اسے دوبارہ شیئر کرنے کی سہولت ملے۔ جنہیں آپ ٹیگ کریں گے انہیں ذاتی طور پر نوٹیفائی کیا جائے گا اور وہ ٹیگ آپ کے اسٹیٹس پر نہیں دکھایا جائے گا۔
اب ان خصوصیات کی شروعات ہو رہی ہے اور جلد ہی صارف کیلئے عالمی پیمانے پر دستیاب ہوں گی۔
ہم اگلے چند مہینوں میں اسٹیٹس اور اپ ڈیٹس کی ٹیب میں مزید خصوصیات شامل کریں گے تاکہ صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں سے قریب رہنا آسان ہو سکے۔ ہمیں اپنے خیالات بتائیں!