25 فروری 2019
ہمیں WhatsApp کا آغاز کیے 10 سال پورے ہو چکے ہیں! گزشتہ دہائی میں، ہم نے دنیا بھر کے لوگوں کی رائے لی ہیں جو اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ قائم رکھنے، اپنی کمیونٹیز سے جڑنے اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کہانیاں ہماری ہمت بڑھاتی ہیں اور اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے ہم گزشتہ سالوں کے اپنے اہم ترین لمحات پر نظر ڈال رہے ہیں۔
ہم ایسی خصوصیات بنانا جاری رکھنے کیلئے پُر جوش ہیں جو WhatsApp کو سب کیلئے مزید آسان اور قابل اعتماد بنائیں گی۔ ہم دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا!