22 مئی 2025

چاہے وہ سنسنی خیز فٹبال گیم ہو، کسی ڈرامے کی آخری قسط ہو یا کوئی بڑی خبر شیئر کرنی ہو، بعض اوقات آپ کو لوگوں سے اس بارے میں بات کرنے کا دل کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر سائز کے گروپس کیلئے وائس چیٹ متعارف کروا رہے ہیں تاکہ آپ بغیر گروپ چیٹ چھوڑے یا کال پر سوئچ کرے، جب چاہیں آڈیو کے ذریعے لائیو منسلک ہو سکیں، اور گروپ کے لوگ جب چاہیں اس میں شامل ہو سکیں۔
پہلے یہ سہولت صرف بڑے گروپس کیلئے دستیاب تھی، لیکن اب آپ کے گروپ کا کوئی بھی فرد وائس چیٹ شروع کر سکتا ہے — بس اپنی چیٹ میں نیچے کی طرف جائیں، اوپر کی طرف سوائپ کریں اور چند سیکنڈز کیلئے دبائے رکھیں۔ وائس چیٹ شروع کرنے پر کسی کو نوٹیفکیشن نہیں جاتا اور نہ ہی کوئی گھنٹی بجتی ہے، تاکہ لوگ جب چاہیں ہینگ آؤٹ میں شامل ہو سکیں اور جب چاہیں چیٹ سے باہر آ سکیں۔ وائس چیٹ آپ کی چیٹ کے نیچے پِن رہتی ہے تاکہ آپ آسانی سے کال کنٹرولز تک رسائی حاصل کر سکیں، جبکہ نئے ممبرز جب چاہیں شامل ہو سکتے ہیں اور یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون پہلے سے چیٹ میں موجود ہے۔
ہمیشہ کی طرح، WhatsApp آپ کی وائس چیٹس کو آپ کی ذاتی کالز اور میسجز کی طرح اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھتا ہے۔