28 مارچ 2025

WhatsApp اسٹیٹس ہمیشہ سے دوستوں اور خاندان کے ساتھ زندگی کے لمحات شیئر کرنے کا طریقہ رہا ہے—مگر ایک اچھے گانے کے بغیر اس میں وہ مزہ کہاں؟ اب آپ اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں گانے شامل کرکے بالکل وہی مزہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹس بناتے وقت، آپ کو اب اپنی اسکرین کے سب سے اوپر گانے کے نوٹ کا آئیکن نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کرتے ہی آپ کے سامنے گانوں کی ایک لائبریری کھل جائے گی جس میں سے آپ کوئی گانا منتخب کر سکتے ہیں — چاہے وہ آج کے سب سے مقبول گانے ہوں، کوئی نیا گانا، یا وہ گانا جو آپ کے دماغ میں بار بار آ رہا ہو۔ ایسا گانا منتخب کریں جو آپ کے لمحے کے لیے بالکل موزوں ہو – یہ گانا تصویر کے لیے 15 سیکنڈز تک کا اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈز تک کا ہو سکتا ہے۔
ہمارے پاس لاکھوں گانوں پر مشتمل ایک وسیع لائبریری ہے جس میں سے آپ انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کا اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتا ہے، اس لئے WhatsApp یہ نہیں دیکھ سکتا کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں، اور ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ اپنے اسٹیٹس میں کون سے گانے شامل کرتے ہیں۔
ہم اس کو عالمی سطح پر متعارف کروا رہے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں اس کا دائرہ وسیع کریں گے۔ تال سے تال ملاتے ہوئے ایک ایک کرکے اپ ڈیٹس کیلئے تیار ہوجائیں۔