26 جولائی 2017
ابھی پچھلے سال، ہم نے بتایا تھا کہ دنیا بھر میں ایک ارب لوگ ہر ماہ WhatsApp استعمال کرتے ہیں۔ آج ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب لوگ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے روزانہ WhatsApp استعمال کرتے ہیں۔
چاہے ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا ہو، ویڈیو کالنگ کے ذریعے جڑنا ہو یا اسٹیٹس کے ذریعے دن بھر دوستوں کو اپ ڈیٹ رکھنا ہو، WhatsApp پر مواصلت اتنی آسان اور مزید ذاتی کبھی نہیں تھی۔ ہم شکرگزار ہیں کہ بہت سے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے کیلئے ان نئی خصوصیات کا استعمال اپنے مخصوص طریقے سے کر رہے ہیں۔
جب کہ ہم اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، ہم آپ کو معتبریت، آسانی، اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے جس کی آپ WhatsApp سے توقع کرتے ہیں، آپ کو لطف اندوز ہونے کیلئے مزید مفید خصوصیات فراہم کرنے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ پُرعزم ہیں۔ آپ کی مسلسل سپورٹ کا شکریہ۔